Tag: excise and taxation

  • تم نہیں جانتے میں کون ہوں؟

    تم نہیں جانتے میں کون ہوں؟

    لاہور : پاکستان میں ایکسائز اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کیسی ہے اور شہریوں کا اہلکاروں کے ساتھ رویہ کس حد تک قابل تعریف یا قابل تنقید ہے؟ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام میں اس کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا۔

    پروگرام سرِعام کے میزبان اقرار الحسن نے ایکسائز اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا اس موقع پر خفیہ کیمرے کی مدد سے شہریوں اور اہلکاروں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی گئی، اس دوران کچھ شہریوں کی جانب سے دھونس اور دھمکی آمیز لہجے بھی اختیار کیے گئے۔

    اس حوالے سے لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور اہلکاروں نے مختلف گاڑیوں کو روکا تو انہیں گاڑی مالکان کی جانب سے ہتک آمیز رویے اور کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس دوران ایک لگژری گاڑی کو روک کر اس کے مالک سے گاڑی کے کاغذات طلب کیے گئے تو اس نے بجائے تعاون کرنے کے برہمی کا اظہار کیا اور بڑی رعونت سے کہا کہ تم جانتے نہیں میں کون ہوں؟

    اس کا کہنا تھا کہ پہلے پوچھ لیا کرو کہ کس سے بات کررہے ہو ہر بندے سے پنگے نہیں لیا کرو، اس دوران سرعام کے میزبان اقرار الحسن کیمرے سمیت پہنچے اور گاڑی کے مالک سے بہت خوشگوار لہجے میں گفتگو کا آغاز کیا۔

    جس کے بعد ان صاحب کا غصہ نرم پڑ گیا اور انہوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے نہ صرف ٹیکس ادا کیا بلکہ قریب ہی واقع اپنے آفس سے ایکسائز اہلکاروں کیلئے کافی بھی بھجوائی۔

    ان ہی شہریوں میں ایسے بھی لوگ تھے جو اپنی غلطی اور لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے اہلکاروں سے مکمل تعاون بھی کرتے ہیں ایک ایسے ہی گاڑی کے مالک نے اسی وقت آن لائن اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کروائی اور جلد ہی نمبر پلیٹس بنوانے کا بھی وعدہ کیا۔

    اس کے علاوہ ایک اور کارروائی کے دوران ایک کار ڈیلر نے کاغذات مکمل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک بلاک کرنے کی دھمکی دی تاہم کچھ بحث و مباحثے کے بعد

  • پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : صوبہ پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور آئندہ ماہ سے شہریوں کو نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹ جاری کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے رواں ماہ صوبے بھر کی تمام گاڑیوں کیلیے نئی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، اس بار نمبر پلیٹ کا ڈیزائن تبدیل اس کا سائز اور فونٹ بڑا رکھا گیا ہے جس کی تصدیق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

    گزشتہ برس جنوری2019 سے اب تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام سے1200 روپے فی نمبر پلیٹ رجسٹریشن کے وقت وصول کر رہا تھا لیکن انہیں نئی نمبر پلیٹ نہیں دی جارہی تھی کہ ڈیزائن تبدیل کیا جارہا ہے اور اس مد میں 18 لاکھ افراد در بدر پھر رہے تھے اور انہیں نمبر پلیٹس نہیں دی جارہی تھیں۔

    اہم اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اس کا ٹھیکہ ایک کمپنی کو دے دیا ہے اور اگلے مہینے سے نئی نمبر پلیٹس ملنا شروع ہو جائیں گی، نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ سیف سٹی حکام کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کیا گیاہے۔

    سیف سٹی حکام نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کی نمبر پلیٹس کا سائز بڑا کیا جائے تاکہ ان کو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریڈ کرنے میں آسانی ہو۔

  • محکمہ ایکسائز اینڈ  ٹیکسیشن عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھے، عثمان بزدار

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجرا میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھے۔

    یہ بات انہوں نے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب باتیں نہیں صرف کام کرنا ہوگا، محکمانہ کارروائی میں وقت ضائع نہ کیا جائے، قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کرتے ہوئے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کا اجراء یقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کسی بھی روز فرید کورٹ ہاؤس میں ایکسائز آفس کا اچانک دورہ کروں گا، اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ایکسائز دفاتر کے اچانک دورے کیے جائیں گے۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی وی آر ایس سسٹم جلد فعال کیا جائے، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اور وصولی کا بہتر میکانزم وضع کیا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا غیر جمہوری طرز عمل جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے، منفی سیاست سے ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے چلا جاتا ہے، سیاسی قوتوں پر ذمےداری ہے کہ وہ قومی مفادات کو مقدم رکھیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مختصر عرصے میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو افراتفری کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

  • گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بک کا دور ختم ہوگیا

    گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بک کا دور ختم ہوگیا

    کراچی: محکہ ایکسائز نے سندھ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فرسودہ رجسٹریشن بک ختم کرکے اس کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق نے بتایا کہ رجسٹریشن بک کی جگہ لینے والا سمارٹ کارڈ قومی شناختی کارڈ کے طرز پر ہوگا جسے بآسانی پرس میں رکھا جا سکے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمل کا آغاز ہونے کے بعد عوام سے رجسٹریشن بک لے کر مرحلہ وار کارڈ جاری کئے جائیں گے‘ اس کی قیمت پانچ سو روپے تک رکھی جا سکتی ہے۔

     تاہم قیمت کے حتمی تعین کے لیے مشاورت جاری ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ کااجراء کر دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایکسائز اہلکار قربانی کے جانور چیک نہیں‌ کرسکتے، صوبائی وزیر

    ایکسائز اہلکار قربانی کے جانور چیک نہیں‌ کرسکتے، صوبائی وزیر

    کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز نے قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے صوبہ سندھ میں دیگر صوبوں یا صوبے کے مختلف علاقوں سے بڑے شہروں کی جانب قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے ایکسائز اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے اور کاغذات کی چیکنگ کرنے کے بہانے سے بلاوجہ تنگ کرنے کی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور ان واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

    صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسائز اہلکاروں کی ذمہ داری صوبے میں منشیات کو آنے سے روکنا ہے اور خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرنا ہے، قربانی کے جانور لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ ان کے فرائض میں شامل نہیں ہے۔

    انہوں نے غیر قانونی طور پر چیکنگ کرنے والے ایکسائز افسران اور اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور اپنی حرکات سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لیے روڈ چیکنگ مہم ہر سال تین سے چار مرتبہ کی جاتی ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایکسائز اہلکار گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

    انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں جو محکمے کو بدنام کررہی ہیں۔

  • پشاور: سابق وزیرلیاقت شباب کرپشن کے الزام میں گرفتار

    پشاور: سابق وزیرلیاقت شباب کرپشن کے الزام میں گرفتار

    پشاور: احتساب کمیشن نے سابق صوبائی وزیربرائے ایکسائزاور ٹیکسیشن کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب کمیشن نےصوبائی وزیرلیاقت شباب کو آج بروزبدھ کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

    لیاقت شباب کے خلاف کافی عرصے سے تحقیقات جاری تھیں انہوں نے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈرلیا ہوا تھا کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں گے انہوں گرفتارنہ کیا جائے۔

    صوبائی احتساب کمیشن نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا۔

    احتساب کمیشن نے موقف اختیارکیا کہ سابقہ دورِ حکومت میں لیاقت شباب کے اثاثے کئی گنا بڑھ گئے جن کی وہ کوئی واضح وجہ پیش کرنے سے قاصررہے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔