Tag: Excise department

  • کراچی : محکمہ ایکسائز کو 8 دن میں دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس مل گیا

    کراچی : محکمہ ایکسائز کو 8 دن میں دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس مل گیا

    کراچی : محکمہ ایکسائز سندھ نے روڈ چیکنگ مہم کے آٹھویں دن تک21 ہزار سے زائد گاڑیاں چیک کیں اس دوران دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کے لئے جاری روڈ چیکنگ مہم کے اٹھویں دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 21303 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں 6347 حیدرآباد میں 5904 اور سکھر میں 2215 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں 3149 میرپور خاص میں 2537 اور شہید بےنظیر آباد میں 1151 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    اس کے علاوہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک مختلف وجوہات کی بناء پر1358گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران 1958 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔ آٹھویں دن تک مجموعی طور پر تقریبا 2 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔

  • محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع

    محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع

    محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندگان گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی، پہلے روز233گاڑیوں کےکاغذات ضبط کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کراچی میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کےٹیکس نادہندگان  مالکان کے خلاف کارروائی کے پہلے دن مجموعی طور پر 1604گاڑیاں چیک کی گئیں اور مختلف وجوہات کی بنا پر 233گاڑیوں کےکاغذات ضبط کیے گئے۔

    محکمہ ایکسائز کے مطابق نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔

    اس حوالے سے وزیرایکسائز سندھ نے نادہندگان کو فوری طور پر ٹیکسز جمع کرنے کی اپیل کی ہے، مکیش چاؤلہ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ٹیکسز جمع کرادیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی سے 1500 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس جمع

    واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز نے گزشتہ سال 15 سو ملین روپے سے زائد کا موٹر وہیکل ٹیکس جمع کیا تھا۔

     

  • نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

    نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نواز شریف جعلی نمبرپلیٹ کی گاڑیوں میں سفرکرنے لگے، مریم صفدر کی بی ایم ڈبلیو کے بعد نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، مذکورہ کارکے نمبر پر بھی موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف آج چھانگلہ گلی سے اسلام آباد آئے اور انہوں نے پنجاب ہاؤس میں قیام کیا۔

    مری سے اسلام آباد آتے ہوئے انہوں نے جس سفید رنگ کی مرسڈیز میں سفرکیا اس گاڑی کا نمبر وی این 337 ہے، اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔

    جب اس گاڑی کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نمبر ایک موٹر سائیکل کے طور پررجسٹرڈ ہے۔

    ہیرو موٹر سائیکل آر ایف70موٹر سائیکل سال2010میں رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ یہ موٹر سائیکل مقصود عالم ولد محمد خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔


    مزید پڑھیں: مریم نوازکی بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل کے نام پر رجسٹرڈ 


    یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر بھی جعلی نکلا تھا، جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر مریم صفدر جس گاڑی میں سوار ہوکر جوڈیشل کمپلیکس آئیں تھی اس کا نمبر بھی کسی موٹر سائیکل کے طورپر رجسٹرڈ تھا۔

  • جعلی اورفینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج

    جعلی اورفینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج

    لاہور : جعلی اورفینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے دس ہزار نمبر پلیٹیں قبضے میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والی بڑی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری سے 10 ہزار نمبر پلیٹیں، گورنمنٹ کے اسٹیکرز اور مشینری کو قبضہ میں لے لیا۔

    ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کام کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیکٹری سے 2 افراد کو گرفتارکرکے جعلی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    ایم آر اے ایکسائز محمد نعیم کا کہنا ہے کہ مزید فیکٹریاں بھی ہمارے نوٹس میں ہیں ان کیخلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    لاہور میں موٹر انٹر چینج پر درجنوں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹیں توڑ کر بھاری جرمانے کیے گئے ۔واضح رہے کہ لاہور میں غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائی کر کے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیوں سے نمبر پلیٹیں اتاری جا رہی ہیں۔