Tag: excuse to appear before nab

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسیکنڈل، رانا مشہود کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسیکنڈل، رانا مشہود کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    لاہور : پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں ن لیگ کے رہنماء اورسابق وزیر کھیل رانامشہود رانا مشہود نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی اور آٹھ اگست کو پیش ہونے کی درخواست نیب کوبھجوا دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں ن لیگ کے رہنماء رانا مشہود نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

    نیب لاہور نے رانا مشہود کو آج پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں طلب کر رکھا تھا، رانا مشہود کے وکلاء نے آج پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے 8 اگست کو پیش ہونے کی درخواست نیب کو بھجوا دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وہ نجی مصروفیت کی وجہ سے آج نیب میں حاضر نہیں ہو سکتے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں وہ اپنے وکلاء کے ذریعے پہلے ہی جواب جمع کروا چکے ہیں۔

    یاد رہے 22 جولائی کو ن لیگ کے رہنماء رانامشہود نے نیب کانوٹس ہوا میں اڑا دیا اور پیش نہ ہوئے، جس کے بعد نیب کی جانب سے رانا مشہود کو چھ اگست کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رانا مشہود نے نیب کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

    نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ رانا مشہود احمد ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں، وہ چار سال سے نیب لاہور میں پیش ہو رہے ہیں، 2017 میں نیب نے رانا مشہود کو کلیئر قرار دیا تھا، ان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے رانا مشہود کےخلاف پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں غیرقانونی ٹھیکے دلوانے کےالزام میں تحقیقات چل رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا اور نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر وزارت داخلہ سے بھی جواب طلب کیا تھا۔

    واضح رہے ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

  • ہارش کمپنی کیس : آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے معذرت، مہلت مانگ لی

    ہارش کمپنی کیس : آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے معذرت، مہلت مانگ لی

    اسلام آباد : سابق صدرآصف زرداری نے ہارش کمپنی کیس میں آج نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے15 روز کی مہلت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہارش کمپنی کیس میں سابق صدرآصف زرداری نیب آفس میں پیش نہیں ہو رہے، آصف زرداری نے نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیشی کے لیے 15 روز کی مہلت مانگ لی۔

    آصف زرداری نے تحریری طور پر درخواست نیب کو بھجوائی ، جس میں کہا احتساب عدالت میں مصروف ہوں پیش نہیں ہو سکتا۔

    زرداری کا خط نیب حکام نے وصول کر لیاہے جبکہ آصف زرداری نے نیب کودی گئی درخواست احتساب عدالت میں پیش کیں۔

    مزید پڑھیں : پانی کی فراہمی کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر آصف زرداری نیب طلب

    یاد رہے نیب راولپنڈی نےآصف زرداری کوغیرقانونی ٹھیکوں سےمتعلق ہارش کمپنی کیس میں آج طلب کیا تھا ، نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہےکہ ہارش اینڈ کمپنی نے ‘سندھ اسپیشل انیشی ایٹو’ سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن اس منصوبے پر کوئی کام نہیںہوا اور ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر ملنے والی رقم بھٹو ہاؤس میں استعمال ہوئی۔

    مزید پڑھیں :جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی پیشی، سماعت 21 مئی تک ملتوی

    بعد ازاں ہارش کمپنی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

    خیال رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپور عدالت میں آج پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت اکیس مئی تک ملتوی کردی۔