پیرس : پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان نے ایک سو تیراسی میں سے ایک سو پینتیس ووٹ حاصل کئے، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے.
اس انتخاب کے لیے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک سال تک رکنیت کے حق میں مہم چلائی۔