Tag: exemption

  • سعودی عرب: بھارتی شہریوں کو ویزے کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب: بھارتی شہریوں کو ویزے کے لیے بڑی سہولت

    ریاض: سعودی عرب نے بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    سعودی عرب کے اس فیصلے سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا خاصی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

    اس کی تصدیق نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی کی۔

    سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے۔

  • صبا قمر اور بلال سعید کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

    صبا قمر اور بلال سعید کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں اداکار ہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، دوران سماعت دونوں کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    وکیل نے کہا کہ دونوں کی جان کو خطرہ ہے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

    وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ عبوری درخواست ضمانت میں ملزم کاموجود ہونا ضروری ہوتا ہے ، عدالت صباقمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

    سیشن کورٹ نے صبا قمر اوربلال سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی درخواست منظورکرلی اور عبوری ضمانت میں 3 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 3 ستمبر کو طلب کرلیا ۔

    یاد رہے 15 اگست کو سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

    خیال رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • سالانہ بارہ لاکھ روپے آمدنی والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    سالانہ بارہ لاکھ روپے آمدنی والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دے دیا گیا، بارہ لاکھ روپے سالانہ کمانے والوں کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، نئی شرح کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں بڑا ریلیف دیا گیا ہے، انکم ٹیکس ریٹ میں نمایاں کمی کردی گئی۔

    وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کی گئی ٹیکس ریفارمز کے مطابق بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والے افراد پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی، یعنی ماہانہ ایک لاکھ روپے آمدنی پر ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔

    اس کے علاوہ چوبیس لاکھ سالانہ تک کمانے والوں کو بارہ لاکھ سے زائد آمدنی پر پانچ فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا، اڑتالیس لاکھ تک سالانہ آمدنی پر ٹیکس کی شرح دس فیصد جبکہ اڑتالیس سے زائد آمدنی پر پندرہ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ٹیکسوں کی نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی سے نادذ العمل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس، پینشنرز اور بینفٹ اکاؤنٹس پر انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا تھا، پینشنرز اور بیواؤں کے علاوہ شہداء کے خاندانوں کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے شہداء فیملز ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی ٹیکس استثنیٰ دیا گیا، اس سے قبل بہبود سیونگز سرٹیفیکٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع نو اعشاریہ تین چھ فیصد تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔