Tag: Exercise

  • بغیر ورزش فٹ رہنے کے طریقے

    بغیر ورزش فٹ رہنے کے طریقے

    صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت آسان اور مفید حل ہے جو جسم کو فعال رکھ کر بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور اور دیرپا مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔

    تاہم زندگی کی مختلف مصروفیات میں ورزش کا وقت نہیں نکل پاتا نتیجتاً لوگ 8 گھنٹے دفتر اور بقیہ وقت گھر میں بیٹھ کر گزارنے کے بعد موٹاپے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    تاہم آج ہم آپ کو انہی معمولات زندگی میں فٹ رہنے کے کچھ طریقے بتا رہے جو باآسانی قابل عمل ہیں۔


    سیڑھیاں چڑھیں

    دفتر میں اور گھر کے کاموں کے لیے مختلف مالز اور سینٹرز میں الیکٹرانک سیڑھیوں یا لفٹ کے بجائے عام سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ یہ جسم کی ورزش کا سب سے آسان طریقہ ہے۔


    رقص کریں

    رقص جسم کے تمام اعضا کو حرکت میں لا کر جسم کو فعال بناتا ہے۔ بند کمرے میں اپنی پسندیدہ دھن پر یا کوئی کام کرتے ہوئے رقص کرنا، جب آپ کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو، ورزش کا بہترین طریقہ ہے۔


    گھر کے کام

    زندگی کے مصروف شیڈول میں ایک مصروفیت گھر کے مختلف کام بھی ہیں۔ گھر کے مختلف کام جن میں آپ کا جسم زیادہ سے زیادہ حرکت کرے آپ کے جسم کی کیلوریز میں کمی کرتا ہے۔


    صبح جلدی اٹھیں

    ورزش کرنے کے لیے کوئی لمبا چوڑا شیڈول ترتیب دینے کی ضرورت نہیں۔ اپنے معمول سے صرف 15 منٹ قبل اٹھیں جب تمام اہل خانہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہوں۔

    یہ 15 منٹ ہلکی پھکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا کرتے ہوئے گزارے جاسکتے ہیں۔


    مختصر وقت کی ورزش

    اگر جم جانا آپ کے معمولات میں شامل ہے یا آپ کے گھر میں ورزش کی مشینیں موجود ہیں تو آپ ان پر 30 منٹ یا ایک گھنٹہ صرف کرنے کے بجائے وقت بچانے کے لیے صرف 10 سے 15 منٹ بھی صرف کرسکتے ہیں۔

    یاد رکھیں اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے خواہ وہ مختصر وقت کے لیے ہی ہو تب بھی اس سے نہایت حیران کن فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھاری ورزش کرنا دماغی صحت میں بہتری کے لیے معاون

    بھاری ورزش کرنا دماغی صحت میں بہتری کے لیے معاون

    کیا آپ کو مختلف دماغی و نفسیاتی مسائل خصوصاً اینگزائٹی (بے چینی) کا سامنا ہے، تو اس ضمن میں بھاری ورزشیں کرنا آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    یہ دعویٰ حال ہی میں کی جانے ایک تحقیق میں سامنے آیا جس میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مسلز بنانے والی بھاری بھرکم ورزشیں جیسے ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں، وہ افراد اینگزائٹی کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اینگزائٹی سے بچنے کے لیے یہ عادات اپنائیں

    آئر لینڈ میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ باقاعدگی سے ورک آؤٹ کرنے والے افراد مختلف اقسام کے ذہنی و نفسیاتی مسائل سے دور رہتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ گو کہ ورزش نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی اور نفسیاتی صحت پر بھی مفید اثرات مرتب کرتی ہے تاہم اس کا تعلق ہمیشہ سے ہلکی اقسام کی ورزش سے جوڑا جاتا رہا ہے جن میں سانس کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

    ان کے مطابق ورک آؤٹ دراصل دماغ کی توجہ کا مرکز تبدیل کردیتا ہے اور وہ پریشان کن چیزوں کو چھوڑ کر سخت ورزش کی طرف مبذول ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ورک آؤٹ کرنے سے قبل یہ غذائیں کھائیں

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ورزش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کے دوران ادھر ادھر کے بارے میں سوچنے کے بجائے دماغ کو بھی ورزش پر مرکوز رکھا جائے اور بھاری ورزش اس ضمن میں معاون ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ محنت آپ کو دماغی اور جسمانی دونوں طور پر مشغول رکھے گی۔

    تحقیق میں تجویز کیا گیا کہ اینگزائٹی کے علاج کے لیے مہنگی دوائیں کھانے کے بجائے ورک آؤٹ کرنا آسان علاج ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس تحقیق پر مزید کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ابھی مزید جامع نتائج جاری کیے جائیں گے۔


    انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔

  • ماہ رمضان وزن کم کرنے کا بہترین موقع

    ماہ رمضان وزن کم کرنے کا بہترین موقع

    لاہور : رمضان المبارک وزن کم کرنے کا بہترین موقع ہے، ماہرین نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں کیسی ورزش کرنی چاہیئے اور اس کے لئے بہترین وقت کون سا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسمانی فٹنس اور صحت کے لئے رمضان المبارک میں ورزش جاری تو رکھنی چاہئے لیکن عام دنوں کی طرح نہیں۔

    فٹنس ماہرین کہتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے رمضان المبارک سے بہترین موقع مل ہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو افطارسے قبل ورزش کریں تاکہ بیس منٹ بعد آپ اپنی مکمل خوراک لے سکیں۔

    اس کے علاوہ اگرآپ مسلز کو طاقتور اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو افطار کے بعد ٹریننگ کریں۔ فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ورزش جاری رکھنی چاہیئے لیکن تھوڑی تبدیلی کے ساتھ تاکہ صحت اور فٹنس دونوں برقرار رہ سکیں۔

  • ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) ۔۔۔ ایک تحقیق کے مطابق ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار ہیں اگر وہ باقاعدگی سے روزانہ ورزش کریں تو نیند کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ورزش کی بدولت نیند کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے اور اچھی نیند حاصل ہوتی ہے۔

    exercise-sleep-eat-11

     مزید تحقیق کے مطابق روزانہ مستقل وقت پر سونا اور جاگنا، سونے سے پہلے کیلشیم والی غذا مثلاً دودھ کا استعمال کرنا، بستر کو صاف کر کے سونا، سونے سے پہلے چائے اور کافی وغیرہ سے پرہیز کرنا اور ٹھنڈے کمرے میں سونا ایسی چیزیں ہیں جو نیند کو مزید بہتر کر سکتی ہیں۔

    exercise

     اچھی نیند کے حصول کے ان اصولوں کو سائنسدانوں اور ماہرنفسیات نے سلیپ ہائجیں کا نام دیا ہے۔

    بے خوابی میں مبتلا بہت سے لوگ ان اصولوں کو اپناتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس گئے بغیر اپنی نیند کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔