Tag: Exhibition

  • اسٹیٹ بینک کے75سال مکمل : منفرد نمائش کا انعقاد

    اسٹیٹ بینک کے75سال مکمل : منفرد نمائش کا انعقاد

    اسٹیٹ بینک کے قیام کے75برس مکمل ہونے پر بینک دولت پاکستان کے میوزیم میں ’’حیاتِ نو: خوابوں کا نگار خانہ‘‘ کے عنوان سے مصوری کے فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی۔

    2ہفتے جاری رہنے والی نمائش کا مقصد نوجوان مصوروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعنایت حسین نے نمائش کا افتتاح کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرٹ میں نئے زمانے کی روح کو سمونے کی متاثر کن صلاحیت ہوتی ہے۔

    نمائش میں مصوروں نے ثقافتی ورثے کی روح، سماجی ترقی، عوامی امنگوں کی ترجمانی کی، نمائش میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے مصوروں نے بھی شرکت کی۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعنایت حسین نے نمائش میں فن پاروں کے بلند معیار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ہم یہاں نمائش میں رکھے ہوئے مختلف فن پاروں کو دیکھیں، تو اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ نوجوان فن کاروں نے کس طرح ہمارے اردگرد بدلتی ہوئی دنیا کی تصویرکشی کی ہے، اور اس پر ردعمل دیا ہے۔

    ڈاکٹر عنایت حسین نے مزید کہا کہ نمائش میں میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کی روح کی تصویر کشی کرتے ہوئے تنوع کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ یہاں پر جو مختلف اسٹائلز، میڈیمز اور نقطۂ نظر پیش کئے گئے ہیں، وہ اس تنوع کی عکاسی کرتے ہیں، جو ہمارے معاشرے کی قوت ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نمائش میں شرکت کرنے والے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی کہ وہ مصوری، مجسمہ سازی اور مخلوط میڈیا جیسے مختلف میڈیمز میں اپنے فن پاروں کو جمع کروائیں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے چین میں نمائش

    سعودی عرب کی جانب سے چین میں نمائش

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے چین میں ایک نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد چینی سیاحوں کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت 13 سے 17 مارچ تک چین میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعارفی نمائش کا انعقاد کرے گا۔

    تعارفی نمائش کے دوران چینی شہریوں کو سعودی عرب میں سیاحت کے لیے پسندیدہ مقامات سے متعارف کروایا جائے گا۔

    محکمہ سیاحت بیجنگ اور شنگھائی سمیت چین کے بڑے شہروں میں سعودی عرب کے ایسے سیاحتی مقامات کا پر کشش تعارف کروائے گا جنہیں چینی اب تک دریافت نہیں کر سکے ہیں۔

    چینی میڈیا کے مطابق ہوٹل اور فضائی کمپنیاں سعودی نمائش میں شریک ہوں گی، چین کی سو سے زیاہ کمپنیاں اور ادارے چینی سیاحوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

    چینی سیاحوں کو بتایا جائے گا کہ سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

    یہاں شاپنگ مالز، ریستوران، ساحل اور تفریحی مقامات بھی ہیں، مملکت میں 10 ہزار سے زیادہ تاریخی مقامات ہیں ان میں وہ بھی ہیں جنہیں یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیے ہوئے ہے۔

  • جرمنی میں 4 روزہ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘آج سے ہوگی

    برلن : جرمنی میں ٹیکسٹائل کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی4 روزہ نمائش” ہیم ٹیکسٹائل” فرینکفرٹ کے میسے میں آج10 جنوری سے 13 جنوری 2023 تک منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی چار روزہ عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کا میلہ آج دس جنوری سے سجے گا جو 13 جنوری تک جاری رہے گا۔

    نمائش میں پاکستان کے 260 سے زائد ایکسپورٹرز شرکت کر رہے ہیں، عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمائش میں تمام مندوبین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

    چار روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی غیرملکیوں کے توجہ کا مرکز بنیں گے، یہاں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئے گی۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمنٹس، تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات زبردست آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں۔

    توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال جنوری2023 میں ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں دنیا بھر سے نئے خریداروں کے علاوہ بہت سے معروف بڑے نمائش کنندگان بھی آئیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان سے 56 نمائش کنندگان نے ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ میں پاکستان پویلین کے تحت حصہ لیا جس میں 175 نمائش کنندگان نے انفرادی طور پر شرکت کی تھی جو کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی نمائش میں سب سے بڑی شرکت ہے۔

  • سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    ریاض: سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات، سکوں اور مخطوطات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے چین کی وزارت کے اشتراک سے شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات و سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔

    شاہ عبد العزیز عوامی کتب خانے میں سال 72 ہجری کے سکوں کے علاوہ نایاب و نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں جو اسلامی فن اور عرب کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرتے ہیں۔

    لائبریری میں شاہراہ ریشم کے حوالے سے ایک نادر اور نایاب دستاویز رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 13 میٹر کے قریب ہے۔

    مذکورہ دستاویز شاہراہ ریشم کے بارے میں اس دور کی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں اس عظیم شاہراہ کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ان نادر مخطوطات اورسکوں کی ایک نمائش چین کی پیکنک یونیورسٹی میں بھی شاہ عبد العزیز لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

  • دی لائن سٹی میں سب سے پہلے مکان بک کرواؤں گا: گورنر مکہ

    دی لائن سٹی میں سب سے پہلے مکان بک کرواؤں گا: گورنر مکہ

    ریاض: مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ دی لائن سٹی میں وہ سب سے پہلے مکان بک کروائیں گے، اس منصوبے میں 90 لاکھ کی آبادی بسائی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ سپر ڈوم میں منعقد دی لائن سٹی نمائش کا دورہ کیا، یہ نمائش یکم اگست سے شروع ہوئی تھی اور 14 اگست تک جاری رہے گی۔

    گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ دی لائن سٹی میں سب سے پہلے مکان بک کرواؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سٹی 34 مربع کلو میٹر ہے، اس کی چوڑائی 200 میٹر اور مجموعی لمبائی 170 کلومیٹر ہوگی۔

    گورنر کا کہنا تھا کہ دی لائن سٹی سطح سمندر سے 500 میٹر اونچی ہوگی اور اس میں کل 90 لاکھ کی آبادی ہوگی، مستقبل کا منصوبہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت منفرد ہے۔

  • غلاف کعبہ کی تیاری کی مختلف مراحل میں نادر تصاویر کی نمائش

    غلاف کعبہ کی تیاری کی مختلف مراحل میں نادر تصاویر کی نمائش

    ریاض : فوٹو گرافر ایداللحیانی نے کہا ہے کہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ،نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔

    جس خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہیں۔

    سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے عرب نشریاتی ادارے کو بتایاکہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا انعقاد ریاض میں 31 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اللحیانی نے کہا کہ الریاض میں منعقدہ نمائش میں کسوہ کعبہ کی 25 نایاب تصویری فن پاروں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں، جو غلافہ کعبہ کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔

    یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔

  • پھل اور سبزیوں کے پاکستانی تاجروں کو کروڑوں مالیت کے غیر ملکی آرڈر ملنا شروع

    پھل اور سبزیوں کے پاکستانی تاجروں کو کروڑوں مالیت کے غیر ملکی آرڈر ملنا شروع

    برلن : پھل اور سبزیوں سے متعلق برلن میں جاری بین الاقوامی نمائش ”فروٹ لاجسٹکا” میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی کوششوں کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ برلن میں جاری پھل اور سبزیوں سے متعلق بین الاقوامی نمائش ”فروٹ لاجسٹکا” میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں کے آ رڈر ملنا شروع ہو گئے۔

    جرمنی کے شہر برلن میں جاری فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کا قومی پویلین قائم کیا گیا ہے۔ وحید احمد سرپرست فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان سے 6 کمپنیاں شر 25 پاکستانی ایکسپورٹ کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

    فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز کو پہلے دن 15لاکھ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز مل چکے ہیں۔وحید احمد کے مطابق نمائش میں پاکستانی کینو، کھجور، کھجوروں کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات، تازہ سبزیاں، آم اور امرود کا گودا اور سیب کے شیرے کو بھرپور گیر ملکیوں کی بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ہے َ۔

    زراعت، پھل سبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں کو فروغ دینے والی بڑی یورپی اور عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

  • برطانیہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے عروسی جوڑے کی نمائش

    برطانیہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے عروسی جوڑے کی نمائش

    لندن : برطانیہ کے ونڈ سر کیسل میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی شادی کے بیش قیمتی ملبوسات نمائش کے لیے پیش کر دئیے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ 2 کے چھوٹے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی ملبوسات جو انہوں نے شادی کے روز زیب تن کیے نمائش کے لیے پیش کردئیے گئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی شادی کے ملبوسات کی نمائش برطانیہ کے ونڈسر کیسل میں لگائی گئی ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے رائل ویڈنگ نمائش میں برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل کی شادی کا دلکش و نظیر سفید گاؤن اور ستارے کی مانند چمکتا تاج شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ونڈسر محل میں کانچ سے بنے خوبصورت باکس میں شاہی جوڑے کے قیمتی ملبوسات رکھے گئے جو دیکھنے والوں کے دلوں کو خوب لبہا رہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اے رائل نمائش کے دوران میگھن مرکل اور شہزادی ہیری کی شادی میں پہنے گئے شہزادہ ولیم کے بیٹے پرنس جارج اور ننھی شہزادی شارلیٹ کے ملبوسات بھی خاص توجہ مرکز بنے ہوئے ہیں۔

  • غلاف کعبہ ، باب کعبہ اور  روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح

    غلاف کعبہ ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح

    اسلام آباد: غلاف کعبہ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، نمائش میں خانہ کعبہ کے دروازہ کے غلاف کے اندر لگے قرآنی نمونہ و دیگر نوادرات بھی رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دی سینٹورس اور سعودی سفارتخانے کے تعاون سے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ڈیپٹی سفیر حبیب اللہ بخاری ، مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹ میں قائد ایوان سینٹر راجہ ظفر الحق اور دی سینٹورس اور سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر تنویر الیاس نے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر سعودی عرب کے قائمقام سفیر حبیب اللہ البخاری نے خانہ کعبہ کے اندر رکھے گئے نادر اسلامی نوادرات اور خانہ کعبہ کے دروازے کے غلاف و دیگر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ مولانا ابوبکر نے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

    اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی بھائیوں کیلئے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ کے لیئے دیدار کا اہتمام کیا گیا ہے، جس پر سعودی حکمرانوں کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے کا۔

    راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو نوادرات نمائش میں رکھی گئی ہیں ان کی زیارت حجاج کرام کو حج میں بھی نصیب نہیں ہوتی۔

    نمائش دس روز تک جاری رہے گا، نمائش میں جو غلاف کعبہ رکھا گیا ہے، وہ 20 میٹر طویل اور 6 میٹر چوڑا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم پر غلاف کعبہ پردہ باب الکعبہ خانہ کعبہ کے دروازے کی نئی اور پرانی کنجیاں، غلاف روضہ رسولؐ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد مقدس اسلامی تبرکات پاکستان پہنچائی گئیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئیڈیاز 2016  تصویری جھلکیاں

    آئیڈیاز 2016 تصویری جھلکیاں

     کراچی : نویں سالانہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے باقاعدہ افتتاح کے بعد  پاکستانی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے اسلحے کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کیا۔

    14

    اس موقع پر تینوں ملسح افواج کے سربراہان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت تھے۔

    12

    میاں محمد نواز شریف نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیڈیاز 2016 دفاعی صنعت میں کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے‘‘۔

    16

    افتتاحی قریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

    7

    ڈائریکٹر میڈیا ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ائیر کموڈر طاہر جاوید کے مطابق رواں سال نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کی نسبت امسال 9ممالک شریک ہوئے ہیں۔

    9

    نمائش میں 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے مصنوعات پیش کی جارہی ہیں جبکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے 43 ممالک کے 90 دفاعی وفود اس نمائش کا دورہ کریں گے۔

    5

    آئیڈیاز 2016 کے لیے ایکسپوسینٹر کے 8 ہال مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

    29

    پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ائیر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ائیرکرافٹ کے علاوہ مختلف میزائلز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

    1

    نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 حکومت پاکستان کے تعاون سے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن منعقد کررہی ہے۔

    24

    نمائش کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اطراف کی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    26

    سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفر کا آغاز کیا گیا تھا۔

    30

    آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اور اہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے‘ رواں سال منعقد ہونے والی آئیڈیاز 2016 دفاعی تجارت بڑھانے کے سلسلے کی یہ نویں نمائش ہے۔

    ideas-post-5

    پہلی بار اس نمائش کا انعقاد سن 2000 میں کیا گیا تھا جس کے بعدسے اب تک اس نمائش میں آ نے والے شرکاء اور اس کی کامیابی کے تناسب میں ہر مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

    ideas-post-3ideas-post-2202819ideas-post-9ideas-post-62104ideas-post-10