Tag: Exit Control List

  • ایل این جی کیس : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل

    ایل این جی کیس : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ سے ان کا نام ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، یہ اقدام وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی سفارش پر کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق نیب راولپنڈی نے نیب ہیڈ کوراٹر کو خط لکھا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ کر شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ کئی بار ایسا ہوچکا ہے کہ خاقان عباسی کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس دیئے گئے لیکن ہر بار انہوں نے بیرون ملک ہونے کا بہانہ بنا کر پیشی سے معذرت کرلی تو اب ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔

    قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے ایل این جی اسکینڈل کیس میں تحقیقات جاری ہیں، نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سے قبل نیب کراچی نے یہ کیس بند کردیا تھا۔

    یاد رہے جون میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھل گیا

    ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

  • ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ، سفارشات تیار

    ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ، سفارشات تیار

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں کسی بھی شخص کا نام ڈالنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات تیار کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق سفارشات تیار کرلیں جن کا قائمہ کمیٹی کل جائزہ لے گی، سفارشات میں نئی تبدیلیاں شامل ہیں۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا نام ٹرائل کورٹ، عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

    آئندہ ایگزیٹ کنڑول لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی جبکہ نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکریٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے سفارش کی ہے کہ کسی بھی شخص کا نام چھان بین اور تحقیقات کے دوران ای سی ایل لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے اور تین سال سے موجود اُن ناموں کو فہرست سے نکال دیا جائے جن کے لیے عدالتی حکم موجود نہیں ہے۔

    سفارش میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے 7 روز پہلے متعلقہ فرد کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

  • شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی آج کرے گی

    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی آج کرے گی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے دی گئی درخواست پر وزارت داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مذکورہ نام لسٹ میں ڈالے جانے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے نگراں وزارت داخلہ کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر غورو خوص کیلئے نگران وزیرداخلہ کی زیرصدارت3رکنی کابینہ سب کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

    مذکورہ کمیٹی شریف فیملی کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پرسفارشات دے گی، وزارت داخلہ نےنام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ نیب ریفرنسز اختتام کے قریب ہیں اور ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں لہٰذا ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نیب کی اسی درخواست پر عمل در آمد نہیں کیا تھا، اس وقت کی وزارت داخلہ نے چیئرمین نیب کو جوابی خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے شواہد ناکافی ہیں، سابق وزیراعظم کا نام ای اسی ایل میں ڈالنے کی مزید ٹھوس شواہد دیئے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    کراچی: پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود آبائی وطن جانے کی کوششیں شروع کردیں، انتظامیہ نے سی ای او کی چھٹی کی اجازت پرعمل درآمد مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر موجود پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برنڈ ہلڈن برنڈ نے ایک با ر پھر آبائی وطن جانے کی کوششیں تیز کردیں، برنڈ ہلڈن برنڈ کی چھٹی کے لئے دی گئی درخواست کو مجاز اتھارٹیز نے جاری انکوئریز کی تکمیل تک موخر کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کیخلاف مذکورہ انکوائریز ایئر لائن کے لئے لیز پر حاصل طیاروں اور ایئر بس 310 کی مبینہ فروخت کے حوالے سے جاری ہیں، انکوائریز ایف آئی اے کے علاوہ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم بھی کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے ضمن میں قائم مقام سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی پریس کانفرنس بھی کر چکے ہیں۔

    copy-post-01

    ہلڈن برنٍڈ کی روانگی کے لئے ای سی ایل سے عارضی طور پر نام نکلوانے کے لئے سفارتی ذرائع بھی متحرک ہیں۔ ہلڈن برںڈ نے قومی ایئر لائن کی انکوائری کمیٹی کے سوالنامے کے جوابات بھی کچھ روز قبل دئیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹیز کو قائم مقام سی او کی جانب سے یورپ کے ایک ایئرپورٹ پر آپریشن کے مجوزہ آغاز پر بھی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ مذکورہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے مجوزہ آپریشن کے لئے پڑوسی ملک کی ایک کمپنی کی مبینہ دلچسپی بھی سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ میں قائم مقام سی ای او کے قریبی عزیز کی موجودگی کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔

  • ایان علی کا نام آج بھی ای سی ایل سے نہ نکل سکا، سماعت پھرملتوی

    ایان علی کا نام آج بھی ای سی ایل سے نہ نکل سکا، سماعت پھرملتوی

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل گرل ایان علی کا نام آج بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) نہ نکل سکا، سندھ ہائیکورٹ نےسماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالرگرل کی کورٹ واک ختم نہ ہوئی، سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل گرل ایان علی کی درخواست کی سماعت ہوئی، ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ نےدلائل دیئےکہ میری مؤکلہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کروفاق نےتوہین عدالت اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے، نوٹس لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایان علی کو ایک کروڑ روپے کا کنٹریکٹ ملا ہے، اگر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملی تو بیرون کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔

    جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےسرکارکا مؤقف بتاتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پرایان علی کانام ای سی ایل سےنکالا گیاتھا۔ بعد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن کی روشنی میں ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

    درخواست ناقابل سماعت ہے، لہذا ملزمہ کو کہا جائے کہ نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف نئی درخواست دائر کریں۔

    بعد ازاں ایان علی کو ایک اور تاریخ مل گئی۔ دونوں جانب سے دلائل سننےکے بعد عدالت نےکیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔

     

  • پرویزمشرف کےمعاملے پرحکومت کاغور

    پرویزمشرف کےمعاملے پرحکومت کاغور

    کراچی:سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پرحکومت نےغورکرنا شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتےمیں اس حوالےسےکوئی فیصلہ ہوسکتا ہے۔

    ذرائع کےمطابق حکومت نے پرویزمشرف کےمعاملے پرغورکرنا شروع کردیا ہے جس کے لیے اس نے اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی حلقوں کواعلیٰ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ جلد نمٹا لیا جائے،ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ سےکہا جائےگا کہ مشرف کےبیرون ملک جانے پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہیں۔