Tag: expansion

  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 12 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 8 نگراں وزرا کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔

    محکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مزید 4 نگراں وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    صوبے میں مجموعی طور پر 12 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی، محکمہ داخلہ اور خزانہ کے قلمدان نگراں وزیر اعلیٰ اپنے پاس رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساسیت کی بنیاد پر سیکیورٹی اور خزانہ کے امور نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی خود دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو آباد کاریوں میں توسیع نہ کرنے زور

    اقوام متحدہ کا اسرائیل کو آباد کاریوں میں توسیع نہ کرنے زور

    اقوام متحدہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاریوں میں توسیع کی گئی ہے۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق اقوام متحدہ نے آبادکاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کی توسیع کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے جمعرات کو سکیورٹی کونسل کی 2016کی قرارد پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آبادکاریوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

    رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں آبادکاریوں میں توسیع کے عمل کو روکا جائے۔

    خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے 2016 کی قرار داد پر عمل درآمد سے متعلق سکیورٹی کونسل کو دی گئی بریفنگ میں کہا ہے کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم کے علاقے ہار ہوما میں540گھروں اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہے۔

    ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ یہودی آباد کاریاں دو ریاستی حل کے علاوہ منصفانہ اور دائمی امن قائم کرنے میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کاریوں میں توسیع کا عمل فوری طور پر روکنا چاہیے۔

    سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ فلسطینی گھروں اور دیگر املاک کی تباہی سمیت فلسطینیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

    انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ منصوبے کی منظوری دی جائے جس کے تحت فلسطینی قانونی طور پر تعمیر کا عمل شروع کر سکیں اور علاقے کی ترقی سے متعلق معاملات سے نمٹ سکیں۔

    سکیورٹی کونسل کی دسمبر 2016 کی قراداد میں شہریوں پر تشدد کی روک تھام کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا تھا کہ کسی قسم کے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے پرہیز کیا جائے۔

    رپورٹ میں تمام فریقین پر مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا تھا تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں کے ذریعے دو ریاستی حل ممکن بنایا جا سکے۔

    سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے واضح کیا ہے کہ قرادا کی منظوری کے ساڑھے چار سال بعد بھی کسی بھی اپیل پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    ٹور وینس لینڈ کے مطابق رواں سال مارچ سے جون کے درمیان پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، غزہ میں موجود گروہوں اور اسرائیل کے درمیان اس قدر شدت گزشتہ کئی سالوں میں نہیں دیکھی گئی۔

    سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مارچ سے جون کے درمیان اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 295 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جن میں 42خواتین اور 73 بچے شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 149 زخمی ہوئے جبکہ اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے 90 ارکان اور 857 اسرائیلی شہریوں کو زخمی کیا گیا۔

     

  • سندھ کابینہ میں توسیع: وزیراعلیٰ کیلئے مزید 5معاونین خصوصی مقرر

    سندھ کابینہ میں توسیع: وزیراعلیٰ کیلئے مزید 5معاونین خصوصی مقرر

    کراچی : سندھ کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ کے مزید 5معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ میں مزید توسیع کی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مزید 5معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیرنوراللہ ، مولابخش موبیجو ، ریاض حسین شاہ ،ویر جی کولہی اور نسیمہ غلام حسین کو وزیر اعلیٰ سندھ کامعاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

    ویر جی کولہی کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے اور وہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر کرشنا کولہی کے بھائی ہیں۔ نئی تقرریوں کے بعد وزیر اعلی مراد علی شاہ کے معاونین خصوصی کی تعداد11ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل وقار مہدی، راشد ربانی، اشفاق میمن، قاسم نوید، نواب وسان اور کھٹو مل جیون وزیراعلی سندھ کے معاون خاص تھے۔ صوبائی کابینہ میں16وزراء، 3مشیر اور مجموعی طور پر11معاونین خصوصی شامل ہیں۔

  • ایران نے معاہدے کے بعد خطے میں دہشت گردی کو مزید فروغ دیا، خالد بن سلمان

    ایران نے معاہدے کے بعد خطے میں دہشت گردی کو مزید فروغ دیا، خالد بن سلمان

    ریاض\واشنگٹن : امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان نے امریکی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے بعد حاصل ہونے منافعے کوخطے میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کےلیے استعمال کیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر امریکا کی حمایت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے’جوہری معاہدہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے نظریات کو توسیع دے رہا تھا‘۔

    خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرکے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران پر دوبارہ پہلے کی طرح اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔

    امریکا میں تعینات سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں اپنی غلط سوچ اور نظریات پھیلانے میں تعاون فراہم کیا اور ایٹمی معاہدے کی وساطت سے جو مالی منافع ایران کو ہوا وہ اس نے خطے میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں استعمال کیا۔

    شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گذشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہماری صورتحال اس جہاز جیسی ہے جو آٹو پائلٹ پر ہے اور پہاڑ کی جانب بڑھ رہا ہے‘۔

    سعودی سفیر خالد بن سلمان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سنہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ طے ہونے کے بعد ایران کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار مملکت کی حیثیثت سے اقدامات کرنے چاہیے تھے جو اس نے نہیں کیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں سرگرم دہشت گردوں کی مزید حمایت کرنے لگا اور بیلسٹک میزائل جسیے خطرناک میزائل حوثی جنگوؤں فراہم کیے تاکہ وہ نہتے سعودی شہریوں پر میزائل داغ سکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔