Tag: expected in Karachi

  • کراچی والے تیاری کرلیں ! نیا مون سون طوفانی سسٹم  آ رہا ہے

    کراچی والے تیاری کرلیں ! نیا مون سون طوفانی سسٹم آ رہا ہے

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو موسلادھاربارش کا امکان ہے ، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مون سون پھر ہلچل مچانے آ رہا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ، ہفتے کو موسلادھاربارش کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام یا رات خلیج بنگال سےہوا کا کم دباؤسندھ میں داخل ہونےکاامکان ہے ، سندھ، جنوبی پنجاب،مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔

    دوسری جانب آج کے ملک کے بعض حصوں میں بارش کی توقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سوات دیرمردان میں بارش ک امکان ہے ، پنجاب کے شہروں لاہور شیخو پورہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    خیال رہے کراچی میں رواں ماہ بارش کے تین اسپیل آئیں گے ، جس سے شہر میں چھ اگست سے 24 اگست تک مون سون بارشوں کا امکان ہے، بارش برسانے والا پہلا سسٹم چھ اگست کو شہر میں داخل ہوگا ، جس کے باعث سات سے نو اگست تک بارش متوقع ہے جبکہ دوسرا اسپیل پندرہ تاریخ سے آئے گا اور چوبیس اگست سے بارش کے تیسرے اسپیل کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے آج سے شہر کے تین بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔

  • جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : کراچی میں گرمی کاراج برقرار ہے، محمکہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ سے پیر تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں گرمی برقرار ہے، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے آٹھ سوکلو میٹر دور ہے، آج طوفان شدت اختیارکرلے گا، ہیکا طوفان سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے، کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث کل سے 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بارش متوقع ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہےہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے، جمعہ سےپیرکےدوران کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ 38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گوجرانوالہ،راولپنڈی،اسلام آباد، مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان اورکشمیر میں چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔