Tag: Explanation Of K electric

  • بجلی کی فراہمی پر ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے کے ادارے ’کے الیکٹرک‘ نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اس حوالے سے جاری ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جمشید روڈ، نفیس آباد، گرومندر، پٹیل پاڑہ سمیت گارڈن ویسٹ میں بجلی فراہمی جاری ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دارومدار علاقے میں بجلی چوری، نقصانات کی شرح پر ہے، جمشید روڈ، نفیس آباد کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 95کروڑ سے تجاوز کرچکی۔

    لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم30کروڑ سےتجاوز کرچکی ہے، گارڈن ایسٹ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 10کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

  • بجلی کے زائد بلوں سے متعلق کےالیکٹرک کی وضاحت

    بجلی کے زائد بلوں سے متعلق کےالیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اہلیان کراچی کے درعمل کے جواب میں ترجمان کےالیکٹرک نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ترجمان کےالیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ ہم عوام کا غصہ سمجھتے ہیں لیکن جس چیز کا ہمیں اختیار نہیں اس کا ریلیف کیسے دے سکتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں اور کےالیکٹرک بجلی کے نرخ تعین کرنے کا اختیار نہیں رکھتے کیونکہ بجلی کا نظام بشمول کے الیکٹرک ریگولیٹڈ ماحول میں کام کرتا ہے، بجلی بڑھتی قیمت سے ادارے کو منافع نہیں ہوتا۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ وفاق کے ٹیرف کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اگر حکومتی سطح پر کوئی ریلیف کا اعلان ہوا تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔