Tag: explosive

  • بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ

    بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ

    بیجنگ : چین کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، کریکر دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین کے قلب بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو اور تصاویر سفارت خانے کے اردگرد دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پولیس کی بھی متعدد گاڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

    چین میں واقع امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب جنوب مشرقی کمپاؤنڈ میں ہوا ہے۔

    بیجنگ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی سفارت خانے پر کریکر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، دھماکے کے باعث حملہ کا بازو زخمی ہوا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    چینی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت جیانگ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چین کے صوبے انّر مونگولیا صوبے کا شہری ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سفارت خانے میں معمول کے مطابق امور کی انجام دہی جاری تھی جبکہ امریکا کا ویزہ حاصل کرنے والے مقامی افراد قطار بنائے کھڑے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث ارد گرد دھواں پھیل گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چینی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق 11 بجے سفارت خانے کے باہر سے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا جو خود کو آگ لگانا چاہتی تھی تاہم دونوں واقعات کا آپس میں جڑے ہوئے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    تاہم جب پولیس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ سفر، تعلیم اور نقل مکانی کے لیے چینی شہریوں کے لیے امریکا ایک معروف جگہ ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کو چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور  پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم چین کے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    رواں برس امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان: سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    پاکستان: سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    کراچی: سام سنگ نوٹ 7 کے بعد کلیگسی 4 میں بھی جارجنگ کے دوران موبائل فون میں آگ لگنے اور پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آگیا، یہ دنیا کے کسی اور ملک نہیں بلکہ پاکستان کے ایک صارف کے ساتھ پیش آیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سام سنگ گلیگسی نوٹ 4 کے صارف نے ٹوئٹ میں شکایت کی ہے کہ اُن کا اسمارٹ فون چارجنگ کے دوران پھٹ جانے کے باعث مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

    aftab-f2

    آفتاب آفریدی نامی صارف نے اپنے ٹوئیٹر آئی ڈی سے اسمارٹ فون پھٹنے کی تصاویر شائع کی ہیں، ٹوئیٹر آئی ڈی میں ڈالی گئی معلومات کے مطابق متاثرہ شخص اسلام آباد میں سافٹ انجئیر ہیں۔

    aftab-f3

    آفتاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’گزشتہ رات معمول کے مطابق اپنا فون چارج پر لگاکر سو ئے تو اچانک اُن کے کمرے میں زور دار دھماکے کی آواز آئی جس سے اُن کی آنکھ کھل گئی‘‘۔

    aftab-p2

    انہوں نے کہا جب آنکھ کھلی تو کمرہ دھوئیں سے بھرا ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے چارجنگ کیبل کو فون سے علیحدہ کر دیا تاہم اس دوران اُن کی انگلیاں جل گئیں۔

    aftab-p

    آفتاب آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع سام سنگ کمپنی سے رابطہ کیا تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، اُن کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ’’میں نے فیس بک کے ذریعے سام سنگ کمپنی سے بذریعہ میسج رابطہ کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘‘۔

    aftab-f

    سام سنگ کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے کے بعد متاثرہ صارف نے ٹوئیٹر پر ایک ٹرینڈ #SamsungRiskedAftabsLife شروع کیا جو کچھ ہی دیر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود صارفین نے آفتاب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالا۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔