Tag: Expo 2020

  • دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

    دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

    دبئی: یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘دبئی ایکسپو’ کے لئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ” ایکسپو رائڈر” کے نام سے عوامی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بسیں دبئی بھر سے مہمانوں کو بغیر معاوضے کے ایکسپو میں لائیں گی۔

    آر ٹی اے کے ڈی جی وچیئرمین بورڈ مطر محمد الطائر کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے ایکسپو 2020 دبئی کیلئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین انداز میں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے تاکہ دبئی اور ملک کے مختلف مقامات سے لوگوں کو 203 خصوصی بسوں کے ذریعے اس نمائش میں لایا جاسکے۔

    ان بسوں میں حفاظت اور سہولت کے اعلی ترین معیارکو یقینی بنایا گیا ہے اور انکی نشستیں بہت آرام دہ ہیں ، یہ بسیں یورو سکس لو کاربن معیار کی ہیں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی بسیں ہیں۔

    بسوں کے روٹ

    مطر محمد الطائر نے بتایا کہ دبئی کے مختلف مقامات سے لوگوں کو ایکسپو لانے کیلئے 57 بسیں مقرر کی ہیں جو یومیہ 455 سے 476 پھیرے لگائیں گی ، ان کیلئے نو اسٹیشنز کا تعین کیا گیا ہے۔

    ان میں پہلا اسٹیشن پام جمیرۃ کا ہے جہاں کیلئے یومیہ 54 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 57 ہوجائے گی ، اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

    دوسرا سٹیشن البراحۃ کا ہوگا جہاں کیلئے یومیہ 62 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 68 ہوجائے گی ، اس میں ہر تیس منٹ بعد بس سروس ملے گی e-_gxumwuam1gmaتیسرا سٹیشن الغبیبۃ کا ہوگا جو کہ مختلف میٹرو ، پبلک روٹس ، میرین ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی روٹس سے مربوط ہے ، اس کیلئے 12 بسیں مختص ہیں جو یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

    چوتھا سٹیشن ایتصلات کا ہے جوکہ گرین لائن پر ایتصلات میٹرو اسٹیشن سے منسلک ہے ، اس کیلئے یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

    پانچواں سٹیشن گلوبل ویلج کا ہے ہفتے کے تمام دن ہر ساٹھ منٹ بعد بس چلے گی اور یہ یومیہ 10 پھیرے لگائے گی۔

    چھٹا اور ساتواں اسٹیشنز انٹرنیشنل سٹی اور دبئی سیلیکون اوسس ہیں، جہاں کیلئے یومیہ 78 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 82 ہوجائے گی ۔ اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

    آٹھواں اسٹیشن دبئی مال کا ہے جس کیلئے پانچ بسیں مختص ہیں ، یہ ہفتے کے ساتوں دن دونوں جانب یومیہ 52 چکر لگائیں گی۔

  • سٹیلائٹ سے لی گئی  یہ دلکش تصویر کس عرب ملک کی ہے؟

    سٹیلائٹ سے لی گئی یہ دلکش تصویر کس عرب ملک کی ہے؟

    دبئی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی خلا سے لی گئی خوبصورت تصویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے آغاز میں صرف ایک مہینہ باقی ہے اور خلا سے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی لی گئی تصویر ظاہر کرتی ہے کہ دبئی دنیا کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

    ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کی تصویر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کی جانب سے خلیفہ سٹیلائٹ کی مدد سے لی گئی ہے، اس تصویر میں ال وصل ڈوم اور ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کے متعدد حصے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

    محمد بن راشد اسپیس سینٹر کی جانب سے تصویر ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایکسپو دوہزار بیس شروع ہونے میں ایک مہینہ باقی ہے، یہ تصویر خلیفہ سٹیلائٹ کی مدد سے خلا سے کھینچی گئی ہے، جس میں گلوبل کلچرل ایونٹ کی وہ سائٹ دکھائی دے رہی ہے جو یو اے ای میں ایک سو اکانوے ممالک کو اکٹھا کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ آج صبح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ووزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ کا دورہ کیا تھا انہوں نے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ کرونا وبا کے آغاز کے بعد سے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے لئے پویلین تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ال وصل ڈوم دنیا کا سب سے بڑا پروجیکشن سرفیس ہے۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    دبئی ایکسپو 2020 کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی امارات ایئر لائن نے دبئی میں ہونے والی ایکسپو کا ایک روز کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا، یہ سہولت مخصوص مسافروں کے لیے ہوگی۔

    امارتی میڈیا کے مطابق امارات ایئر کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے مسافروں کو ایکسپو 2020 دیکھنے کے لیےایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا، یہ پیشکش یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

    دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ایسے مسافر جو امارات ایئر کے ذریعے ان تاریخوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے انہیں ایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔

    مفت ٹکٹ کی پیشکش ان ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی ہوگی جو امارات ایئر کے ذریعے سفر کر رہے ہوں گے اور ان کا دبئی میں قیام 6 گھنٹے سے زائد کا ہوگا۔

    ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کے لیے مفت ٹکٹ کے دن کا انتخاب مسافر کا اختیار ہوگا۔ مسافر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک کی کوئی بھی تاریخ کو ایکسپو دیکھنے کےلیے مخصوص کرسکتے ہیں۔

    ایکسپو میں شرکت کرنے کے لیے مفت ٹکٹ کے حصول کے مرحلے کو مزید آسان بناتے ہوئے امارت ایئر نے ویب سائٹ پر ای میل مخصوص کی ہے جس کے ذریعے اعلان کردہ تاریخوں میں امارات ایئر سے سفر کرنے والے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

    ایئر لائن نے واضح کیا ہے کہ مفت ٹکٹ کو فروخت کیا جاسکے گا اور نہ اس کا تبادلہ کیا جاسکے گا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرواز منسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمد نہیں رہے گا تاہم مسافر نئے ٹکٹ کے لیے کلیم کر سکیں گے۔

  • ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کردی گئی

    ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کردی گئی

    دبئی: ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کر دی گئی، نمائش اب ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایکسپو کے التوا کا فیصلہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، ایکسپو انٹرنیشنل نمائشوں کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکسپو دبئی کے التوا کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کیا گیا۔

    ادارے کے سیکریٹری جنرل دیمتری ایس کیر کینٹیس کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باعث ایسا کیا گیا اور اسی وجہ سے ایکسپو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات نے مارچ تک ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی، اب یہ نمائش ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی۔

    نمائش کی ورکنگ کمیٹی کے رکن 12 ممالک نے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی نے کیا تھا، ساری صورتحال کا جائزہ لیا۔ تمام رکن ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایکسپو کو وائرس کے پیش نظر ملتوی کیا جانا ضروری ہے۔

    ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہوگی، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔