Tag: Expo 2020 Dubai

  • دبئی ایکسپو: خواتین کو کیسے بااختیار بنایا جائے؟

    دبئی ایکسپو: خواتین کو کیسے بااختیار بنایا جائے؟

    دبئی: دبئی ایکسپو میں خواتین کے پویلین میں جبری شادیوں، خواتین کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں خواتین کے پویلین میں ایک سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، اس میں مصر، لبنان اور افریقا کی نوجوان خواتین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیمپوزیم کا عنوان’ ہم کرسکتے ہیں’،’ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے لڑکیوں کی آوازیں’ تھا۔

    سیمپوزیم کا انعقاد اقوام متحدہ کے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کے لئے مزید مواقع کی حمایت اور صنفی عدم مساوات کو اجاگر کرنا تھا، اس مباحثے کی میزبانی برطانیہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ( این جی او) سیو دا چلڈرن نے کی۔

    سیمپوزیم کی مہمان مصری ٹی وی اینکر مونا الشازلی نے اپنی تقریر میں تعلیم کو تمام بچوں کا بنیادی حق قرار دینے پر زور دیا، انہوں نے یونیسیف کی جانب سے دور دراز علاقوں میں کی گئی کمیونٹی کلاسوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا جہاں اسکول بہت کم ہیں اور مخصوص طبقے کے لئے نصاب تخلیق کیا گیا ہے، انہوں نے والدین کے اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی خطرات کی بھی نشاندہی کی۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

    کاروباری شخصیت اور کارکن سارہ المدنی نے کہا کہ خواتین کو طاقت ور شخصیات کے طور پر قبول کرنے کے لئے معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فرسودہ ثقافتوں، رسم وراج کے پیچھے چھپنے کے بجائے ہمیں انہیں تبدیل کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام شروع کرنا ہوگا، سماجی اصلاحات خاندان کے اندر سے شروع ہوتی ہیں ا ور ہمیں نئی نسل کو تعلیم دینے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

    سیمپوزیم کے شرکا نے بچوں کی جبری شادی کی مخالفت کی اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو آسان بنانے کی امنگ سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے لئے محفوظ ماحول پیدا کیا جائے۔

    آرمینیا صدر کی اہلیہ اور یونیسیف کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کی علمبردار نونیح سرکیسیان نے اپنے ورچوئل پیغام میں کہا کہ خواتین کے لئے سازگار ماحول کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے اور انہیں اعلیٰ سطحی کے فیصلے سازی میں شامل کیا جائے۔

  • گھریلو ملازمین کے لئے مفت ٹکٹ، بڑا اعلان کردیا گیا

    گھریلو ملازمین کے لئے مفت ٹکٹ، بڑا اعلان کردیا گیا

    ابوظبی: یو اے ای میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی میلہ ‘ایکسپو 2020 دبئی ‘ پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، میلے کی چکاچوند نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے، ایسے میں منتظمین نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسپو منتظمین نے گھریلو ملازمین بشمول (آیا) کو ایکسپو دو ہزار بیس میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔

    ایکسپو میڈیا آفس نے خلیج ٹائمز کو دئیے ایک بیان میں کہا کہ اس لاجواب پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں صرف اپنی ریزنڈنسی کی ایک کاپی پیش کرنے اور ایکسپو ٹکٹ بوتھ پر اپنی ملازمت کارڈ دکھانے کی ضرورت ہوگی، وہ اپنے رہائشی ویزے کی ایک کاپی تیار کرکے جتنی بار چاہیں داخل ہوسکتے ہیں۔

    ایکسپو منتظمین کے اس اعلان پر کئی خاندانوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان سیاحوں اور مقامی افراد بڑی خبر ہے جن کے چھوٹے بچے ہیں اور انہیں وسیع وعریض جگہ کو گھومنے کے لئے ایک مددگار کی ضرورت ہے (یاد رہے کہ ایکسپو کا میلہ اندازے کے مطابق فٹ بال کے 600 میدانوں کے برابر ہے)۔

    مقامی سیاح عامرہ نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے ، میرے دو چھوٹے بچے ہیں اور میں انہیں آیا کی مدد کے بغیر یہاں لانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی، وہ جمعرات کو ایکسپو میں تھے لیکن اپنے بچوں کے بغیر میں یقینی طور پر گھر جارہی ہوں اور اپنی نینی کو بتانے والی ہوں جو فلپائن سے ہے وہ واقعی خوش ہوگی۔

    پاکستانی سیاح مہوش نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ آیاؤں اور ہیلپرز مفت ٹکٹ پر جاسکتے ہیں، ہمیں واضح طور پر ان کے ٹکٹوں کی ادائیگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تاہم یہ ایک بہت بڑی مدد ہے اور خاندانوں اور بچوں کو ایکسپو میں شرکت کی ترغیب دینے کے لئے بہترین اقدام ہے۔

  • دبئی کے ثقافتی شاہکار مقام ‘ الوصل گنبد’ سے متعلق حیران کن حقائق

    دبئی کے ثقافتی شاہکار مقام ‘ الوصل گنبد’ سے متعلق حیران کن حقائق

    دنیا بھر میں ثقافتی لینڈ مارک نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہوئے وسیع شہرت پائی جوکہ بعض خیالی کہانیوں کی صورت میں بھی مشہور ہوئے، ان لینڈ مارک مقامات کی تعمیر کے پس منظر میں کئی حقیقی کہانیاں بھی ہیں جوکہ لوگوں کی جانب سے منفرد اور نمایاں کام کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

    ایسا ہی شاہکار ‘الوصل ڈوم پلازا’ ہے جوکہ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے عین میں واقع ہے یہی سے دنیا کے سب سے اہم ثقافتی ایونٹ کے افتتاح ہوا۔

    یہ گنبد ایک تاج کی شکل کا ہے جوکہ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے کراؤن کا عکاس ہے، اسکا منفرد طرز تعمیر ، انسانی اختراع و تخلیق میں امارات کی نئی کامیابی کا اظہار ہے، یکم اکتوبر دو ہزار اکیس کو ایکسپو دوہزار بیس دبئی کے شاندار تاریخی آغاز کے ساتھ دنیا نے اس الوصل ڈوم پلازا کو دیکھا جوکہ اب نیا ثقافتی لینڈ مارک بن چکا ہے۔

    اگرچہ اسکی تعمیر میں جدید ترین آلات کا استعمال کیا گیا لیکن اس کے نیچے کھڑے ہوکر اسے دیکھنے والے افراد سوائے حیرت میں مبتلا ہونے کے اور کچھ نہیں کرسکتے کہ اسکی تعمیر کیسے ہوئی؟

    امارات نیوز ایجنسی کے مطابق الوصل گنبد کو پرانے دبئی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جوکہ اس ایکسپو کے عنوان ‘ سوچ کو ملا کر مستقبل کی تعمیر ‘ کا اظہار ہے،اسکی تعمیر میں ماہرین ، ٹیکنیشنز ، مقامی اور عالمی کمپنیاں شامل رہیں جن کا تعلق اٹلی ، میکسیکو ، امریکا ، کینیڈا اور فن لینڈ سے تھا ۔

    اس گنبد کا قطر 130 میٹر اور بلندی 5۔67 میٹر ہیں ۔ اس کے آہنی ستونوں کی کل لمبائی 6۔13 کلومیٹر ہے جوکہ برج الخلیفہ کی کل لمبائی سے 16 گنا زیادہ ہے، گنبد کا وزن 350 ٹن ہے جوکہ ایئر بس اے 380 کے وزن کے برابر ہے ۔ اسکی ریلنگز کو ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے ۔ اس کے پنڈال کے رقبہ کو اسٹیل اور فیبرک کی چھت سے ڈھانپا کیا گیا اور اسکا ڈیزائن ایکسپو 2020 دبئی کے عنوان سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے ۔

    اس میں 360 درجے ڈسپلے والی بہت بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں، جس کی مدد سے گنبد عمارت کے اندر اور باہر سے دیکھا جاسکتا ہے ، یہ خوبیاں اس عمارت کو ایکسپو 2020 دبئی کا دھڑکتا دل بنادیتی ہیں، اس کی تعمیر میں 2544 ٹن اسٹیل استعمال ہوا جوکہ 1162 کا روڈ اسٹیل سیکشنز پر مشتمل ہیں جنہیں 346 فنکارانہ شاہکاروں سے جوڑا گیا ۔

    اس میں کل 2742 ایل ای ڈی لیمپس لگے ہیں جوکہ گنبد کو روشن کرنے کیلئے ہیں اور یہ 25 ہزار میٹر طویل بجلی تاروں سے جڑے ہیں، اسکے گنبد میں لگے توجہ طلب آئٹمز جن میں 360 ڈگری ڈسپلے کے ساتھ صوتی اثرات والا سسٹم بھی ہے، بجلی ، پانی اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کی کئی جدید راہیں بنائی گئی ہیں ۔

    الوصل ڈوم پلازا میں ایک زیر زمین سرنگ بنائی گئی ہے جبکہ اسکے زیریں منزل میں پلازا تک آنے والی سڑک بھی شامل ہے، یہی نہیں اسے ایکسپو کے مختلف حصوں سے راستوں کے ذریعے جوڑا کیا گیا، اس میں سروس رومز اور ہائیڈرالک لفٹس بھی نصب ہیں۔

    گنبد کے ڈیزائن کی خاص بات سورج کی روشنی فلٹر ہوکر آنا ہے اس کے ارد گرد کئی عمارات ہیں جوکہ کثیر المقاصد ہیں، یہ پلازا عوامی مقام ہے اور یہ دنیا کی کئی مشہور پلازا عمارتوں میں گھرا ہوا ہے، ایک عالمی اہمیت کے مقام ہونے کی حیثیت سے یہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

  • ایکسپو دبئی: مفت انٹری اور ٹکٹوں کے بارے میں اہم معلومات

    ایکسپو دبئی: مفت انٹری اور ٹکٹوں کے بارے میں اہم معلومات

    دبئی: دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شو ‘ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی’ کا آغاز ہوچکا ہے، میلے میں سیاحوں کی گرم جوشی دیدنی ہے، ہر طرف منفرد اور اعلیٰ معیار کے پویلین ہیں جہاں سیاحوں کا تانتا بندھ چکا ہے۔

    ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کے لئے تجسس ہے کہ کس طرح دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شو کا ٹکٹ کیسے حاصل کیا جائے؟ تو حکام نے اہم معلومات شیئر کردی ہیں۔

    منتظمین نے بتایا کہ ایکسپو کے ایک دن کا ٹکٹ 95 درہم مالیت کا ہےِ، اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پورے مہینے کارآمد رہے گا، حکام نے واضح کیا کہ اگر آپ اکتوبر کا پاس خریدتے ہیں تو آپ ایک مہینے کے لئے یعنی اکتیس دن تک یہاں آسکتے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

    ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پروموشن صرف 15 اکتوبر تک ہے جس میں آپ دنیا کے 192 ممالک کے پویلین ، روزانہ ساٹھ شوز اور خوراک ومشروبات کے دو سو سے زائد پوائنٹ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو: سعودی عرب سے متعلق شاندار خبر!

    وہ مسافر جو ایمریٹس کے زریعے یکم اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک سفر کرینگے انہیں ایک فری ٹکٹ ملے گا، وہ افراد جو براستہ دبئی جاتے ہوں انہیں بھی مفت ٹکٹ کی سہولت دی جائے گی۔

    وہ مسافر جو اتحاد ایئر ویز سے ابوظبی یا براستہ ابوظبی سفر کررہے ہوں ، وہ بھی مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، فلائی دبئی کے مسافر بھی جو یکم ستمبر سے سفر کررہے ہیں وہ بھی مفت ٹکٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

    منتظمین کے مطابق ایکسپو کی سنگل انٹری فیس 95 درہم ، چھ ماہ کا سیزن پاس 495 اور ملٹی ڈے پاس 195 درہم میں دستیاب ہوگا ، ٹکٹ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے آن لائن ٹکٹ آفس یا دبئی میٹرواسٹیشنوں پر قائم سہولت اسٹورز پر دستیاب ہے۔

    اٹھارہ سال سے کم عمر بچے اور نوجوان، اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا، ساٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ ، خصوصی افراد کے لئے داخلہ مفت ہوگا، تمام سیاحوں بشمول مفت ٹکٹ کے اہل افراد کے ایکسپو سائٹ میں داخل ہونے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے شو میں سیاح مختلف پویلین کا دورہ کررہے ہیں ، پہلے روز آٹھ ہزار سیاحوں نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔

  • ایکسپو 2020 : دبئی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا

    ایکسپو 2020 : دبئی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو2020 کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے شہریوں کو خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا، متحدہ عرب امارات اس میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔

    ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو2020 دبئی دیکھنے کے لیے سرکاری ملازمین کو خصوصی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پروگراموں میں شرکت کر سکیں۔

    یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکسپو2020دبئی بین الاقوامی پروگرام ہے۔ اس میں 192 ممالک خلیج کے خطے میں پہلی مرتبہ اپنی اشیاء اور ثقافت کا مظاہرہ کریں گے۔

    ایکسپو2020دبئی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو چھ دن کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ ملے گی, یکم اکتوبر سے مارچ 2022کے آخر تک نمائش جاری رہے گی۔ سرکاری ملازمین یہ چھٹی چھ ماہ کے دوران کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔

    ولی عہد دبئی کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپو2020منفرد نمائش ہے کیونکہ دبئی میں پوری دنیا جمع ہورہی ہے، یہاں دنیا کے مختلف علاقوں کی ثقافتوں، علوم و معارف اور منفرد تخلیقات کا مظاہرہ ہوگا۔

  • ایکسپو 2020 دبئی: سیاحوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    ایکسپو 2020 دبئی: سیاحوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    دبئی: ایکسپو 2020 دبئی کو کا میاب بنانے کے لئے حکام سرگرم عمل ہیں، آئے دن نئے نئے مںصوبے روشناس کرائے جارہے ہیں جن کا مقصد سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے میں دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ہالا کے ساتھ مل کر ‘ آٹو ڈسپیچ’ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد ایکسپو میں شرکت کرنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی اعلیٰ ترین سروس فراہم کرنا ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ ایکسپو سائٹ پر کتنی ٹیکسیوں کی ضرورت ہے؟، خودکار نظام کے تحت ٹیکسیوں کی مطلوبہ تعداد سائٹ پر بھیج دی جائے گی۔

    حکام نے اسی نئی ٹیکنالوجی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسی بیڑاسروس کو "سپلائی اور ڈیمانڈ کو زیادہ سے زیادہ توازن” کے قابل بناتا ہے، اس سب کا مقصد سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے ضروری ٹیکسیوں کی بروقت اور موثر ترسیل ہے۔

    کریم کے زریعے تیار کردہ ایک جدید اندورن ملک ٹیکنالوجی کے تحت ایکسپو سائٹ پر ہروقت مطلوبہ ٹیکسیوں کی ضروری تعداد کی بنیاد پر بھیجنے کی درخواست وصول کریں کی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسپو میں سیاح ، رہائشی اور زائرین اپنے فون کے زریعے ایپلی کیشن یا سیلف سرونگ کیوسک کے زریعے ٹیکسی بک کراسکتے ہیں، آر ٹی اے نے کہا کہ صارفین اپنے موبائل پر فوری طور پر ٹیکسی بک کرانے ، ڈرائیور سے رابطہ قائم کرنے اور زیرو ویٹنگ ٹائم کے ساتھ فوری طور پر سفر پر روانہ ہونگے۔

    پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد بہروزیان نے کہا کہ ایکسپو دو ہزار بیس میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کے ساتھ آر ٹی اےکے پاس موقع اور ذمے داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا سفر محفوظ اور ہموار ہے۔

    بالا کے سی ای او باسل ہوکیمین نے مزید کہا کہ ہم گاہکوں کو انتہائی موثر، آسان اور سستی ٹیکسی سروسکی پیشکش کے لئے پرعزم ہیں۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کی خصوصی ‘دوڑ ‘ کا اعلان

    دبئی ایکسپو 2020 کی خصوصی ‘دوڑ ‘ کا اعلان

    دبئی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں شامل ہونے والے افراد کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ 192 پویلین کے گرد دوڑ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دوہزار بیس کا شاندار افتتاح ہونے جارہا ہے، منتظمین اس تاریخی میلے کو کامیاب کرنے کے لئے دن ورات مصروف عمل ہیں۔

    تجارتی میلے کے ساتھ سیاحوں اور اماراتی شہریوں کے لئے مختلف پروگرام وضع کئے جارہے ہیں، جن کی تفصیلات گاہے بہ گاہے منظر عام پر آرہی ہے، ایسے ہی ایک پرگروم کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    دبئی اسپورٹس کونسل کے مطابق دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے 192 پویلین کے گرد ‘دوڑ’ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس دوڑ میں ہرعمر کے رہائشی اور شہری شرکت کرسکتے ہیں، دوڑ میں شرکت کے خواہشمند افراد 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلو میٹر کی دوڑ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

    دوڑ میں شرکت کے لئے پریمیئر ویب سائٹ سے آن لائن گیارہ نومبر تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے تمام سلاٹس فروخت ہونے کے بعد رجسٹریشن بند کردی جائے گی، تین کٹیگریز میں حصہ لینے والوں کو مختلف عمر کے گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تین کلومیٹر دوڑ میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد انیس سال ہے، پانچ کلو میٹر دوڑ میں تیرہ سے ساٹھ سال تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں اسی طرح دس کلومیٹر کی دوڑ میں 19 سال سے 60 سال تک کے افراد کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ دبئی اسپورٹس کونسل نے مختلف کوچز کی نگرانی دوڑ کی تیاریوں کے لئے اکتوبر کے دوران ٹریننگ فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا ہے۔

     دوڑ کی تیاری میں حصہ لینے والے چار مختلف اقسام کی دوڑوں میں شرکت کرسکتے ہیں، جن میں ایکسپو 2020 دبئ رن، دی ورلڈ فیملی رن، فیملی فرینڈ رن شامل ہیں، یہ دوڑ نو اکتوبر سے تیس اکتوبر تک ہرہفتے غاف ایونیو میں ہوگی۔

  • ایکسپو 2020 دبئی: سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    ایکسپو 2020 دبئی: سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو دوہزار بیس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے چار اسمارٹ پولیس اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں، اسمارٹ پولیس اسٹیشن (ایس پی ایس) چوبیس گھنٹے کام کرینگے۔

    یہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن خودکار طریقے سے کام کرینگے، جس کے لئے انٹریکٹو ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے، انسانوں کے بغیر آپریٹ کئے جانے والے ان اسمارٹ پولیس اسٹیشن سے ایکسپو کے دوران 45 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    حکام کے مطابق یہ خدمات سات زبان پر ہونگی، جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن اور چینی زبان شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری

    المراقابت پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی احمد عبداللہ غنیم کا کہنا ہے کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز بغیر انسانوں کے آپ کو اہم سروس فراہم کرینگے جن میں جرائم اور ٹریفک حادثات کی اطلاع دینے اور کمیونٹی بیسڈ سروس شامل ہیں، اس کے علاوہ عوام آسانی سے پرمٹس اور سرٹیفیکٹس حاصل کرسکیں گے اور اس کے لئے پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

    ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہورہی ہے، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔

  • ایکسپو2020 : کورونا سے بچاؤ کیلئے یو اے ای حکومت کا بڑا اقدام

    ایکسپو2020 : کورونا سے بچاؤ کیلئے یو اے ای حکومت کا بڑا اقدام

    یو اے ای : دبئی میں مقیم وہ مقامی اور غیر مقامی افراد جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے ان کی سہولت کیلئے حکام نے ڈرائیو تھرو خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈی ایچ اے کا ایکسپو 2020ایمرجنسی سینٹر زائرین کو صحت کی جامع سروسز فراہم کرے گا۔ مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد یہ عظیم منصوبہ یکم اکتوبر سے دبئی میں چھ ماہ کیلئے کام کا آغاز کرے گا۔

    دبئی میں سیکورٹی عہدیدار شیخ محمد نے ابتدائی طور پر اس آپریشن سینٹر کے کام کا جائزہ لیا، 134 یونٹس میں مختلف قومیتیوں کے 95سے زائد افراد کام کررہے ہیں۔

    پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر شیخ محمد کو مراکز میں قائم ٹیموں کے ذریعے استعمال ہونے والے کوآرڈینیشن میکا نزم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔

    اس کے علاوہ شیخ محمد نے دبئی پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کیلیے پولیس جدید ترین اسمارٹ ٹیکنالوجیز استعمال کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ دبئی ایکسپو2020 یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، عالمی نمائش آئندہ برس مارچ تک جاری رہے گی، دبئی ایکسپو کے لیے “کنیکٹنگ مائنڈز، میکنگ دی فیوچر” کا عنوان مختص کیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے۔

    6ماہ تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت ہوگی۔

    متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کے الگ الگ پویلین تیار کیے گئے ہیں، متحدہ عرب امارات کا پویلین اپرچیونٹی ڈسٹرکٹ میں بنایا گیا ہے، اماراتی پویلین کمرشل ہوابازی کے مستقبل کو ظاہر کرتا ہے

  • دبئی ایکسپو: فرعون کا حال ہی میں دریافت ہونے والا تابوت نمائش کے لیے رکھ دیا گیا

    دبئی ایکسپو: فرعون کا حال ہی میں دریافت ہونے والا تابوت نمائش کے لیے رکھ دیا گیا

    دبئی: پوری دنیا میں جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، اس دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت بھی مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔

    پروہت سامتک کا یہ قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا ہے، مجموعی طور پر مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔

    اس تابوت کو ایک بڑے ہار سے سجایا گیا ہے، جس کے آخری سرے پر باز کے سر بنائے گئے ہیں، اور فلک دیوی ’نوت‘ اپنے پر پھیلائے دکھائی دیتی ہے، جو سچ اور انصاف کی مات دیوی کے دو پنکھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

    شاہ توتنخ آمون کے مجمسے کی چند جدید نقلیں بھی مصر کے پویلین میں رکھنے کے لیے پہنچ گئی ہیں، جن میں سونے کے تخت اور تاج بھی شامل ہیں۔

    قدیم مصری تہذیب میں تابوت کا تصور مذہبی اور علامتی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ یہ تدفین کے عمل کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ’دبئی ایکسپو‘ کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے پیش نظر سیاحوں کے لیے منفرد، آراہ دہ اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔