Tag: Expo 2020 Dubai

  • دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے مسافروں کے لئے اہم اعلان

    دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے مسافروں کے لئے اہم اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے ایکسپو دو ہزار بیس میں شرکت کرنے والے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسافر جو فلائی دبئی کے زریعے سفر کرتے ہیں،ان کے لئے ایکسپو دو ہزار بیس میں ایک دن کے لئے مفت ٹکٹ ملے گا۔

    یہ پیشکش ان مسافروں کے لئے ہے جو یکم ستمبر سے اکتیس مارچ تک ایئر لائنز کے زریعے یو اے ای کا سفر کرینگے، کمپنی کا کہنا ہے کہ جو ایکسپو کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا وہ صرف ایک دن کے لئے ہوگا جو نمائش کے اختتام تک کارآمد رہے گا۔

    فلائی دبئی کا کہنا تھا کہ یہ ہر اس مسافر کے لئے ہے جو فلائی دبئی سے سفر کررہے ہوں خواہ وہ کسی بھی کلاس کی ٹکٹ ہی کیوں نہ ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: یواے ای کا سیاحوں کے لئے بڑا اعلان

    دبئی ایکسپو کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ اٹھارہ جولائی سے شروع ہوچکا ہے جو یکم اکتوبر دو ہزار اکیس تک جاری رہے گا، ٹکٹ میں تین طرح کی کٹیگیرزہیں، جن کی تقسیم ٹکٹ کی قیمت اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر ہے۔

    واضح رہے کہ ایکسپو دو ہزار بیس عالمی طور پر سب سے بڑا ایونٹ بنتا جارہا ہے، جو ایک سو بیاسی دن دنیا کے مخلتف ممالک کے سیاحوں کو مختلف تقاریب سے تفریح فراہم کرے گا۔

  • ایکسپو2020: یواے ای بازی لے گیا

    ایکسپو2020: یواے ای بازی لے گیا

    ابوظبی: یو اے ای نے ‘ایکسپودو ہزار بیس’ کے لئے جدید ترین پویلین متعارف کرادیا ہے۔

    میڈٰیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات یونیورسٹی (یو اے ای یو) جو کہ ایکسپو دوہزار بیس دبئی میں ایک آزاد پویلین کے ساتھ فلیگ شپ ادارہ ہے نے "یونیورسٹی آف دی فیوچر” کے تھیم پر مبنی اپنے پویلین کی عمارت کے سامنے والے حصے کا ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔

    یہ نیا تھیم تعلیم کے ایک نئے ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے جو نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی سے روزگار پیدا کرنے والے میں تبدیل کرنے کے ‘پاتھ فائنڈر پروگرام ‘ اور انسٹی ٹیوٹ آف دی فیوچر (آئی او ایف) کے تصور کے ساتھ روزگار کے چیلنجز کو حل کرتے ہوئے اگلی نسل کی تیاری کو نمایاں کررہا ہے۔

    عمارت کے سامنے والے حصے میں تصوراتی طور پرایک تصویر دکھائی گئی یے جس میں تین نوجوانوں کو عرب کے صحرا میں پوشیدہ مواقع، تخلیقی صلاحیتوں اور دانشورانہ تعلیم کے حصول میں سرگرداں دکھایا گیا ہے۔

    facade 4

    متحدہ عرب امارات کی ایکسپوٹیم کے اشتراک سےٹوڈو نے مرکزی آرٹ ورک ڈیزائن کیا ہے جو کہ مریخ پر انسانی آبادی کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے کے انسان کی مہم جوئی کے اب تک کی سب سے عظیم خواہش کے تصورکو پاتھ فائنڈرز پروگرام کی علامتی کہانی سے نمایاں کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل میں سرخ سیارہ استعاراتی طور پر انسانیت کے لیے ایک نئی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے اور زمین کے کچھ پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے آئیڈیاز فراہم کرتا ہے ساتھ ہی یہ ماڈل صحرا ئے عرب متحدہ عرب امارات کے مقامی منظر نامے کو بھی پیش کرتا ہے۔

    ایکسپو دو ہزار بیس دبئی میں متحدہ عرب امارات پویلین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نيهل شبراك نے کہا کہ پویلین کے سامنے والا حصہ متحدہ عرب امارات کے فلسفے اور ڈرائیو کا عکاس ہے۔facade 2

    یہی نہیں ماڈل متحدہ عرب امارات کا 2117 تک مریخ کو نوآبادیاتی بنانے کا منصوبہ نوجوانوں میں سائنس ، ٹیکنالوجی اور علم کا جذبہ پیدا کرنے کا بہترین تصوربھی ہے۔

    ایکسپو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کی ڈائریکٹر ڈاکٹرساهرة بليبله کا کہنا تھا کہ ہمیں پویلین کے سامنے والے حصے کی نقاب کشائی پر خوشی ہے جو متحدہ عرب امارات کی فطرت ، ثقافت اور متحدہ عرب امارات کے پویلین سفر کا امتزاج ہے۔ پویلین یکم اکتوبر دو ہزار اکیس سے زائرین کے لیے کھولا جائے گا۔

  • ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کردی گئی

    ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کردی گئی

    دبئی: ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کر دی گئی، نمائش اب ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایکسپو کے التوا کا فیصلہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، ایکسپو انٹرنیشنل نمائشوں کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکسپو دبئی کے التوا کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کیا گیا۔

    ادارے کے سیکریٹری جنرل دیمتری ایس کیر کینٹیس کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باعث ایسا کیا گیا اور اسی وجہ سے ایکسپو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات نے مارچ تک ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی، اب یہ نمائش ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی۔

    نمائش کی ورکنگ کمیٹی کے رکن 12 ممالک نے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی نے کیا تھا، ساری صورتحال کا جائزہ لیا۔ تمام رکن ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایکسپو کو وائرس کے پیش نظر ملتوی کیا جانا ضروری ہے۔

    ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہوگی، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔