Tag: expo centre

  • کراچی میں کرونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ، سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز کے عملے کی ہڑتال

    کراچی میں کرونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ، سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز کے عملے کی ہڑتال

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی خطرناک شرح کے دوران شہر کے سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز میں ویکسی نیشن کا عمل معطل ہوگیا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے طبی عملے نے ہڑتال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز ایکسپو سینٹر میں طبی عملے نے ہڑتال کردی ہے، ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیٹرز کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان ہیں۔

    ویکسی نیٹرز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج اور ہڑتال کے باعث ایکسپو سینٹر آنے والے شہری شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، طبی عملے کی ہڑتال سے پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت ایکسپو سینٹر میں تعینات عملے کے واجبات فوری ادا کرے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40.91 فیصد ہوچکی ہے، گزشتہ روز شہر میں 3 ہزار 769 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 سو 42 ٹیسٹ مثبت نکلے۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 5 ہزار 196 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10.17 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

  • کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

    کراچی میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جب کہ جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17 تھنڈرطیارہ،بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

    کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی پہلی بار شرکت کرے گا جب کہ نمائش کے موقع پر غیر ملکی مندوبین،اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں۔