Tag: Exports increase

  • ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر3اعشاریہ21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

    ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر3اعشاریہ21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر3اعشاریہ21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال پہلے6ماہ میں درآمدات کاحجم23ارب18کروڑ20لاکھ ڈالر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تجارتی کھاتے میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر برآمدات میں3اعشاریہ21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رواں مالی سال کے پہلے6ماہ ملکی برآمدات کا حجم11ارب54 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں حجم11ارب18کروڑ ڈالر تھا۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا دسمبر درآمدات میں17فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال پہلے6ماہ میں درآمدات کاحجم23ارب18کروڑ20لاکھ ڈالر رہا۔

    گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم27ارب95کروڑ50لاکھ ڈالر تھا، جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے کا حجم11ارب64کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال پہلے6ماہ تجارتی خسارے میں5ارب12کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔