ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قتل کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم اور اُس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے حیدرآباد کے علاقے سے سنپت نہرا نامی شخص کو گرفتار کیا جو اجرتی قاتل ہے، ملزم نے سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں وہ ناکام رہا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سنپت نہرا کا تعلق راجھستان کے بشنوئی قبیلے سے ہے اور یہ ایک منظم گینگ کا حصہ ہے جو بھارت میں پیسوں کے عوض لوگوں کو قتل کرتی ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اُسے سلمان خان کو قتل کرنے کی سپاری لارئنس بشنوئی نے دی تھی کیونکہ وہ دبنگ خان کو جنوری میں ہی ٹھکانے لگانے کی دھمکی دے چکا ہے۔
Haryana STF arrested Lawrence Bishnoi gang’s contract killer Sampat Nehra from Hyderabad. Police say ‘Bishnoi had threatened to kill Salman Khan in connection with blackbuck case. Nehra had gone to recce his residence in Mumbai&planned to flee outside India after executing plan’. pic.twitter.com/DttshYfoZR
— ANI (@ANI) June 9, 2018
ملزم نے دوران تفتیش یہ بھی اعتراف کیا کہ اُس نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کی اور سیکیورٹی سے متعلق بھی تمام معلومات حاصل کی تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اداکار کو ہدف بنا سکے۔
مزید پڑھیں: اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کردیا گیا
سنپت نہرا کا کہنا ہے کہ اُس نے پلان بنایا تھا کہ سلمان خان جیسے ہی رہائی کے بعد گھر پہنچیں گے اور مداحوں سے ملاقات کے لیے بالکونی سے باہر آئیں گے تو وہ فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنائے گا اس کے لیے اُس نے ماہر نشانے بازوں سے بھی رابطہ کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اُس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اُس وقت تیار کی تھی جب وہ کالے ہرن کیس میں 2 دن جیل کاٹنے کے بعد واپس گھر لوٹے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے منصوبہ بنایا تھا کہ جب سلمان خان رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچیں گے اور وہ بالکونی میں کھڑے ہوکر مداحوں کا شکریہ ادا کریں گے تو وہ اسی لمحے انہیں قتل کردے گا تاہم مذکورہ شخص اپنے ادارے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں راجھستان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر افراد نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اداکار نے اُس کالے ہرن کو نشانہ بنایا جس کی وہ پوجا کرتے ہیں‘۔
اسے بھی پڑھیں: سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، والد کی تصدیق
خیال رہے کہ دبنگ خان کو رواں برس اپریل میں بھارتی ریاست راجھستان کی مقامی عدالت نے نایاب ہرن کے شکار کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد بالی ووڈ اداکار کو جودھپور کے سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 2 دن قید میں گزارے بعد ازاں سلمان خان کو سیشن کورٹ نے ضمانت پر رہائی دے دی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔