Tag: exposed

  • بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بےنقاب، ناقابل تردید ثبوت

    بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بےنقاب، ناقابل تردید ثبوت

    نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں بدترین ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا۔

    اس حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے بلوچستان میں پراکسیز کو سرگرم کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الخوارج اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو دہشت گردی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی’’را‘‘نے دہشت گردوں کو افغانستان سے متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا اور چند خودکش بمباروں کو علاقوں کی ریکی بھی کروا دی گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار دہشت گردی کی واردات میں گاڑی، موٹر سائیکل کا استعمال کرسکتے ہیں، گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بلوچستان میں کی جانے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے واضح اور ناقابل تردید ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں۔

    بھارت گزشتہ کئی سال سے بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک منصوبوں پر عمل درآمد کررہا ہے۔

  • بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

    دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے اور خود کو نام نہاد سیکولر گرداننے والے بھارت کا تربت حملے پر بےبنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ 25اور26مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں نے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کیا گیا دہشت گردوں کے حملے کے ساتھ ہی خبر فوری بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہوگئیں۔

    یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ثبوت ہے کہ دہشت گردوں اور بھارتی ایجنسیوں میں قریبی روابط ہیں، تربت نیول ایئر بیس پر حملے کو مسلح افواج نے دہشت گردوں کو مار کر ناکام بنایا۔

    حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر حقیقت کے برعکس بھارت کی طرف سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ شاید تربت ایئربیس پر بڑی تباہی ہو چکی جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

    یہ ثبوت ہے کہ پاکستان میں حملوں کی تشہیر بھارت اوردہشتگردوں کی مشترکہ حکمت عملی ہے، حملے کے ساتھ ہی پوسٹس سامنے آئی کہ بی ایل اے نےتربت نیول ایئر بیس پر حملہ ،بھاری نقصان پہنچایا۔

    تربت حملے میں پاکستان کے متعدد فوجیوں کی شہادت کا بھی پروپیگنڈا کیا گیا، چینی ساختہ ہیلی کاپٹرزکے تباہ ہونے کا بھی جھوٹ بولا گیا جو کہ سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔

    لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پوسٹس ثبوت ہیں کہ تربت حملےمیں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کسی نہ کسی طرح لازمی ملوث ہے۔

    اس سے قبل 4نومبر2023 کو میانوالی ایئربیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سےجھوٹ پر مبنی ٹوئٹ آئے تھے، یہ حقائق سے ثابت کرتے ہیں بھارت پاکستان میں عدم استحکام کیلئے دہشتگرد تنظیموں کی مدد کر رہا ہے۔

    مودی حکومت میں انتہا پسند پالیسیوں کے تحت بھارت پڑوسی ممالک کیلئےخطرہ بن چکا، پاکستان میں زیادہ تر دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔

  • بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ٹوئٹر پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس بھارتیوں کے نکلے، اس کے علاوہ واٹس ایپ پر جاری پیغامات بھی سامنے آگئے۔

    پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی عناصر بے نقاب ہوگئے، پاکستان میں ہونے والے مظاہروں کو غنیمت جان کر بھارت نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والے مظاہروں کو بنیاد بنا کر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، یہی نہیں بلکہ کالعدم جماعت کے واٹس ایپ گروپ میں بھی بھارتیوں کے نمبرز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ای یو ڈس انفو لیب پہلے ہی پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرچکا ہے، اب اس کی ایک اور عملی تصویر سامنے آرہی ہے جب پاکستان میں مظاہرے ہورہے ہیں تو بھارت نے موقع جان کر پھر اپنی روش برقرار رکھی ہوئی ہے۔

    ٹوئٹر پر ان مظاہروں کی ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر  انہیں غلط رنگ دیا جارہا ہے اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

  • امن مذاکرات کی خلاف ورزی نے حوثیوں کو بے نقاب کردیا، انور قرقاس

    امن مذاکرات کی خلاف ورزی نے حوثیوں کو بے نقاب کردیا، انور قرقاس

    ابو ظبی : اماراتی وزیر برائے امور خارجہ انور قرشاش نے کہا ہے کہ یمن سے متعلق سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات سے حوثیوں کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر برائے امور خارجہ انور محمود قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ سویڈن میں حوثی جنگجوؤں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات نے حوثیوں کی معصوم شہریوں کے خلاف کاررئیوں کا پول کھول دیا ہے۔

    اماراتی وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ سے متعلق معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں حوثیوں کے مؤقف کو کمزور بنارہا ہے۔

    وزیر برائے امور خارجہ انور محمود قرقاش کا گذشتہ روز ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حوثی جنگجوؤں کی سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی نے الحدیدہ سے حوثیوں کے انخلاء کو لازم کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ کو انسانی امداد کےلیے نہ کھولنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں امدادی کارروائیوں میں کون رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

    موجودہ حالات میں یمنی ریال کے لیے سعودی امداد اہمیت کی حامل ہے، اماراتی وزیر برائے امور خارجہ

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل انور قرقاش نے اپنے ٹویٹ میں سعودی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کروڑوں ڈالر کی امداد کا اعلان یمنی ریال کے استحکام کے لیے ہے۔

    اماراتی وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ یمنی ریال کی قدر مسلسل تنزلی کا شکار ہے جو یمنی شہریوں کے لیے چیلنج بن چکی ہے، جس کے اثرات غذا کی فراہمی سے زیادہ متاثر کن ہوں گے۔