Tag: expresses grief

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے دین کے لیے ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی حاجی عبدالوہاب کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نے اُن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    مزید پڑھیں : تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہے ’اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور درجات بلند کرے‘۔

    واضح رہے مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

    اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی اولمپئن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

    واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    ایک روز قبل منصور احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    مزید پڑھیں: ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    اولمپئن کو کچھ دنوں قبل دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، معاشی تنگدستی کے باعث انہیں کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اُن کے تمام علاج و معالجے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں منصور احمد نے پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر پاکستان کو  عالمی چیمپئن کا اعزاز  دلوایا تھا، انہوں نے دل کی تکلیف کے بعد بھارت جاکر علاج جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    قبل ازیں منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، جس میں ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا اور پھر وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑی اور  اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ سامنے آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد باقی رہ گئی۔

    لیجنڈ گول کیپر کے کیریر پر ایک نظر

    آپ نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپنے کیریئر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے اور ایک وقت میں منصور احمد کو ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا، اولمپکس کھیلتے ہوئے آپ نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس

    آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمد کا کردار ناقابل فراموش ہے جبکہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمدکاکردارناقابل فراموش ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

    آرمی چیف نے ڈاکٹراشفاق احمدکےانتقال پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منوبھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

    آرمی چیف نے مرحوم کےایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

    یاد رہے کہ معروف دانشور، کالم نگار اور مصنف منوبھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔