Tag: extend 14 days remand

  • کوئٹہ:مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کے ریمانڈ میں 14روزہ توسیع

    کوئٹہ:مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کے ریمانڈ میں 14روزہ توسیع

    کوئٹہ : بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو کوئٹہ کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزمان مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کے اہلخانہ کو ان سے عید پر ملنے دیا جائے۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ ندیم اقبال کا مکمل چیک اپ سی ایم ایچ میں کرایا جائے، کرپشن کیس میں مشتاق رئیسانی کا پانچویں مرتبہ اور ندیم اقبال کا چوتھی بار ریمانڈ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھ مئی کو نیب نے چھاپہ مار کر ستر کروڑ سے زائد رقم برآمد کر کے انھیں گرفتار کیا تھا جبکہ مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ندیم اقبال سمیت کئی ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

    راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس اپریل تک توسیع کر دی اور کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی عدالت میں برقعہ پہنے بغیر پیش ہوئیں تو کمرہ عدالت میں لوگ موبائل فون سے ان کی تصاویر بنانے لگے، ریمپ پر جلوہ گر ہونے والی ماڈل ایان علی پہلی بار عدالت میں کیپ پہن کر جلوہ گر ہوئیں، بالوں اور کیپ سے اپنے چہرے کو چھپانے میں جب کامیاب نہ ہوسکیں تو پھر فیشن ایبل لباس زیب تن کرنے والی ایان میں انقلابی تبدیلی آئی اور انھوں نے برقعہ اوڑھ لیا۔

    اب جب تیسری مرتبہ عدالت آئیں تو نہ کیپ تھی اور نہ برقعہ تھا کمرہ عدالت میں موجود لوگوں نے جب ایان کا یہ روپ دیکھا تو موبائل فون سے تصویریں بنانے لگے۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل آیان علی کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ڈالر اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل آیان علی کے جوڈیشنل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔

    دوران سماعت کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ آیان علی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مقدمے کا چالان ابھی مکمل نہیں ہوا، مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

    گزشتہ سماعت میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک کی توسیع کردی تھی جبکہ ملزمہ کی جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔