Tag: Extend bail

  • کرپشن کیس: ڈپٹی چیئرمین نیب کی ضمانت میں توسیع

    کرپشن کیس: ڈپٹی چیئرمین نیب کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب کو کرپشن کیس میں ضمانت میں توسیع مل گئی،سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب کو بھی کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے، امتیاز تاجور پر نیب کے فنڈز میں ساٹھ لاکھ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

     شریف خاندان کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والے نیب کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور اپنے خلاف کرپشن کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    اسپیشل جج سنٹرل نے ملزم کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبرتک توسیع کردی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔

    پیشی پرامتیاز تاجور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کرچھپ گئے، وہ کیمروں سے نظر بچا کرپچھلے دروازےسے نکلنے میں کامیاب گئے۔ اس دوران امتیاز تاجور کے ساتھ آنے والے نیب اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں سےہاتھا پائی بھی کی۔

    نیب اہلکاروں نے مقوقع کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔ واضح رہے کہ امتیاز تاجور کےخلاف ایف آئی اے نے کرپشن کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    واضح رہے کہ امتیاز تاجور پر نیب کےفنڈزمیں ساٹھ لاکھ روپےکی خورد برد کا الزام ہے۔

  • ملازم کا مبینہ قتل: ایم پی اے کی بیٹی کی ضمانت میں توسیع

    ملازم کا مبینہ قتل: ایم پی اے کی بیٹی کی ضمانت میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کمسن ملازم کے قتل میں نامزد ممبر صوبائی اسمبلی کی بیٹی کی عبوری ضمانت میں اٹھائیس جولائی تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کمسن ملازم کو تشدد کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ممبر صوبائی اسمبلی کی بیٹی فوزیہ بی بی کی عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    ملزمہ کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ پندرہ سالہ اختر ملزمہ کے گھر ملازم تھا، جسے بیماری کے باعث اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہیں ہوسکا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ملازم کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام درست نہیں ہے لہٰذا عدالت مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض اٹھائیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔


    مزید پڑھیں: رکن اسمبلی کی بیٹی کے مبینہ تشدد سے ملازم ہلاک‘ بہن زخمی


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم سولہ سالہ اختر جاں بحق جبکہ اس کی گیارہ سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والی عطیہ کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے کیا جاتا تھا۔


    ایک اورسابق لیگی ایم پی اے کے گھر کمسن ملازمہ پر تشدد، بچی بازیاب