Tag: extended till june 13

  • خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع ، جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع ، جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کردی۔

    اہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13جون تک توسیع کر دی، خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے عمران خان عوام کیلئے عذاب بن کر آئے ہیں عید کے بعداپوزیشن متحد ہو کر حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے جدوجہد کرے گی

    تفصیلات کے مطابقلاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

    خواجہ سلمان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، جس سے راہگیروں اور سائلوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

    جیل حکام نے خواجہ سلمان رفیق کو عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ خواجہ سعد رفیق کوراہداری ریمانڈ پر اسلام آباد ہونے کے باعث پیش نہ کیا گیا، دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے جیل کے افسر سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کہاں ہیں؟ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ریفرنس منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے، چئیرمین نیب کی منظوری کے بعدجلد ریفرنس فائل کر دیا جائے گا۔

    احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ برادران کے خلاف جلد ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کردی۔

    بعد ازاں عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت فاشسسٹ ہےجو ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے،مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی پالیسی اور پلان نہں ہے،عوام کو سوائے خواب دکھانے کے اور کچھ نہیں کیا جا رہا۔

    واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔