Tag: Extension of period of 100% regulatory duties on imported goods

  • درآمدی اشیاء پر سو فیصد ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت میں توسیع

    درآمدی اشیاء پر سو فیصد ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت میں توسیع

    وفاقی کابینہ کی جانب سے درآمد کی جانے والی لگژری اشیاء پر سو فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ایف بی آر کے کردہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 860 لگژری اشیاء پر 100 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ سیکڑوں اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت21فروری2023کو ختم ہورہی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درآمدی اشیاء پر100فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی، گاڑیوں پر100فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار جبکہ منی وینز پر ریگولیٹری ڈیوٹی15سے بڑھا کر100فیصد کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق اسپورٹس گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی70سے بڑھا کر100فیصد، نئی فور بائی فور گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی15سے بڑھاکر100فیصد، اور کارجیپ پر ریگولیٹری ڈیوٹی70سے بڑھا کر100فیصد کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ پھل ،اخروٹ، چیریز پر ڈیوٹی20سے بڑھاکر49فیصد، سیبوں پر ڈیوٹی45سے بڑھا کر49فیصد، پاستا، جیمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی20سے بڑھا کر50فیصد جبکہ سگارز پر ریگولیٹری ڈیوٹی20سے بڑھاکر50فیصد مقررکی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبہ پیک فوڈ آئٹمز،گوشت، پھلوں پر10فیصد ، خشک میوہ جات،مچھلی، کوکونٹ پر74فیصد اور تازہ، خشک اور ڈبہ پیک پھلوں پر49فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

    ایف بی آر کے مطابق جوس اور چاکلیٹ پر49فیصد، الیکٹرانکس مصنوعات اورجیولری کی درآمد پر49فیصد، سیرامکس اورکچن مصنوعات کی درآمدپر49فیصد، آلات موسیقی، چشموں، پرفیومز کی درآمد پر49فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔