Tag: EXTENSION

  • جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    اسلام آباد : امریکی سینیٹر جان مِکین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مداح نکلے، انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان مِکین سے اے آر وائی نیوز کے نما ئندہ خصوصی اور سینئیر صحا فی سمیع ابراہیم نے خصو صی گفتگو کی۔

    گفتگو میں جان مکین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل ایک گراں قدر لیڈر ہیں، میں جنرل راحیل شریف کا مداح ہوں ، سینیٹر جان مکین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف عسکری معاملات پرمکمل گرفت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی مدد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہترہوسکتے ہیں، جان میکین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہئے۔

    McCain

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور دیگر کو افغان پالیسی پر تحفظات ہیں، سینیٹرجان میکین کا کہنا تھا کہ پاک افغان بات چیت میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔

    سینیٹرجان میکین نے کہا کہ یہ سن کر بہت بڑا دھچکا لگا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 6 ہزارجوان شہید ہوئے۔

    یاد رہے کہ امریکی سینیٹرجان میکین کا اے آروائی نیوز کو دیا گیا خصوصی انٹرویو بہت جلد اے آر وائی نیوز پرنشر کیا جائے گا۔

     

  • سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع پرآمادہ ہے: چوہدری نثار

    سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع پرآمادہ ہے: چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بات چیت کے بعدامید ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کردی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اگررینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہیں کرتی تو وفاقی حکومت اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے یومِ علیؓ کے موقع پر رینجرز کے اختیارات میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کی جاتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اس معاملے میں گفتگو ہوچکی ہے اور امید ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست آجائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت اس معاملے پردرخواست نہیں کرتی تو پھررینجرز اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رینجرز پاکستان کی فورس ہے اوراپنی تربیت سے ہٹ کرشہروں اورقصبوں میں اضافی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے اسے بے یارومددگارنہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے رینجرز کے بارے میں قیاس آرائیاں ہورہی تھیں اورایسا ماحول پیدا کیا جارہا تھا جیسے رینجرز کرائے کی فوج ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ رینجرز کی کارکردگی کے بارے میں کسی کو جاننا ہے تو کراچی کے عوام اورتاجر سے پوچھے کس طرح رینجرز نے اپنی جان ہتھیلی پرڈال کرشہر میں بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کسی بھی صوبائی ادارے کے دائرہ کار میں مداخلت نہیں کی جارہی ، ایف آئی اے اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع ان معاملات میں کی گئی ہے جہاں صوبائی پولیس کاروائی نہیں کرسکتی۔

    عمران فاروق قتل کیس کے متعلق انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، جبکہ دو تک رسائی دینا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن پولیس کہیں نہیں گئی بلکہ یہیں پاکستان میں موجود ہے۔