Tag: External financing

  • نئی منتخب حکومت کو آتے ہی کس بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا؟

    نئی منتخب حکومت کو آتے ہی کس بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا؟

    اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کے ذریعے آنے والی نئی منتخب حکومت کو آتے ہی بڑی معاشی مشکل کا سامنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ سے متعلق ایک اہم سرکاری دستاویز میں نشان دہی کی گئی ہے کہ نئی منتخب حکومت آتے ہی کس شدید معاشی مشکل کے دلدل میں پھنس جائے گی۔

    دستاویز کے مطابق پاکستان کو 4 سال میں 111 ارب ڈالرز کی ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، اور رواں مالی سال 30 جون 2024 تک 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔

    پشین میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک 22 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ درکار ہوگی، مالی سال 2026 میں 24 ارب 68 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، مالی سال 2027 میں بیرونی فنانسنگ مد میں 24 ارب 92 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہوگی، جب کہ مالی سال 2028 میں پاکستان کو 31 ارب 19 کروڑ ڈالرز بیرونی فنڈنگ درکار ہوگی۔

    دستاویز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

  • بیرونی فنانسنگ پوری نہ ہونے کی خبریں بےبنیاد قرار

    بیرونی فنانسنگ پوری نہ ہونے کی خبریں بےبنیاد قرار

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے بیرونی فنانسنگ پوری نہ ہونے سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈبائی معاہدے کے وقت رواں مالی سال کے تمام اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔

    اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ معاہدے کے تحت تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ مالی اور زرمبادلہ ذخائر کے اہداف بھی مانیٹر کر رہے ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور شراکت دار مل کر باہمی اور کثیرالجہتی فنڈز کی فراہمی دیکھ رہے ہیں۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ کمرشل بینکوں سے متواتر رابطے میں ہے۔ امید ہے تمام ترسیلات زر جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گی۔ حکومت مالی نظم و نسق قائم رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق رواں سال تمام اخراجات بجٹ میں کیے گئے وعدوں کے مطابق ہوں گے۔ وزارت خزانہ تمام وزارتوں اور صوبائی حکومت کی طرف سے وعدوں کی تکمیل کے لیے رابطے میں ہے۔ حکومت پرائمری اہداف کے حصول کے وعدے پر قائم ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔