Tag: extortion

  • پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے مزدور کو دھر لیا

    پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے مزدور کو دھر لیا

    کراچی: پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے ایک مزدور کو پکڑ لیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور مختلف سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نے ایک کارروائی میں تاجروں کو دھمکا کر بھتہ وصولی کرنے والے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے بھتہ وصولی میں استعمال موبائل فون اور مختلف سم کارڈز برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم فیصل کا تعلق کسی گینگ وار سے نہیں، ملزم مزدور ہے اور از خود نیٹ ورک چلا رہا تھا، خوف و ہراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ تاجروں کو دھمکیاں، بھتہ وصولی کی کوشش کر رہا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم اب تک 4 سے 5 تاجروں کو بھتہ کے لیے کالز اور میسجز کر چکا ہے، وہ تاجروں کو کال کر کے 10 سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کرتا تھا، تاجروں کو واٹس ایپ پر قتل سے متعلق ویڈیوز بھیج کر ڈراتا بھی تھا۔

    معلوم ہوا کہ ملزم فیصل ایرانی نمبر سے بھی بھتے کے لیے کال اور میسجز کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی: شہر قائد میں سچل اسکیم 33 میں رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے، فوٹیج بھی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ مافیا سر اٹھانے لگا ہے، سچل کے علاقے اسکیم 33 میں 2 روز قبل رہائشی پروجیکٹ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، سچل پولیس نے پروجیکٹ کے انچارج محمد شہور میمن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے وصی اللہ لاکھو، محمد آصف، محمد طارق اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے پروجیکٹ کے مالک آصف غازیان سے ٹیلی فون پر بھتہ طلب کیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف غازیان کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں برے انجام کی دھمکی دی گئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

  • کراچی میں بھتہ خوری کا منفرد واقعہ ، گولیاں مار کر  بھتہ طلب

    کراچی میں بھتہ خوری کا منفرد واقعہ ، گولیاں مار کر بھتہ طلب

    کراچی : سہراب گوٹھ تھانے میں گولیاں مار کر بھتہ طلب کئے جانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مدعی نے بتایا بھائی کو گولیاں مار کر 50 لاکھ بھتہ طلب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری کا منفرد واقعہ پیش آیا ، جہاں پہلے گولیاں ماریں پھر بھتہ طلب کیا گیا ، واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں عمرشاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی کوشش، بھتہ خوری سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے ، مدعی نے کہا 27 فروری کو2مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور بھائی کو گولیاں ماریں، شدید زخمی حالت میں بھائی کو اسپتال منتقل کیا۔

    مدعی نے بتایا کہ 27 فروری کو ہی شام کونامعلوم شخص کا فون آیا، 50 لاکھ بھتہ طلب کیا،بھتہ خور نے کہا ابھی توٹانگ پر گولی ماری دوبارہ جان سے ماریں گے۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ 1 مارچ کو پھر کال آئی کہا رقم دے دو ورنہ جان سے ماردیں گے، بھائی کو زخمی کرنے اور بھتہ طلب کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے۔

  • گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پرگڈز ٹرانسپورٹ سےبھتہ وصولی کی شکایات کا کا نوٹس لے لیا، چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرکے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ کراچی طورخم اورکراچی چمن روٹ پرشکایات بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 5 اکتوبر تک عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کہاہے کہ وصولی،بھتہ خوری کمزورنگرانی،چشم پوشی کی علامت ہے، اس سے قیمتوں میں اضافہ اورملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

    انھوں نے ان شکایا ت کے خلاف ہر حال میں عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عمل نہ ہونےپرگراؤنڈاسٹاف کےخلاف ایکشن لیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سپروائزری افسراورانتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    وزیراعظم آفس کا یہ بھی کہنا تھاکہ غیرقانونی کرایہ وصولی ایکسائزاینڈڈیوٹی قوانین پرسوالیہ نشان ہے،بادی النظرمیں بھتہ خوری سے حاصل رقوم حکام بالاتک جاتی ہے۔ انہوں نے اس معاملےپرسختی سےنوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹوں سےمتعلق قوائدوضوابط میں تبدیلی کی جائے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھرمیں چیک پوسٹوں کی تعدادکم کی جائے اور تمام ادارےملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں۔متعلقہ حکام متحرک ہوکراحکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں، اور مقررہ وقت تک رپورٹ وزیراعظم آفس کوپیش کی جائے بصورت دیگرچیف سیکرٹریز،آئی جیز،ڈی آئی جیزکےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • شہر قائد میں بھتا خوری کرنے والے پولیس اہلکارسلاخوں کے پیچھے

    شہر قائد میں بھتا خوری کرنے والے پولیس اہلکارسلاخوں کے پیچھے

    کراچی: شہر قائد کے مبینہ ٹاؤن تھانے سے تعلق رکھنے والے 2 اسٹنٹ سب انسپکٹروں سمیت 8 بھتا خورپولیس اہلکاروں کے کاروائی شروع ہوگئی ، چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکاروں کی بھتا لیتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر بھتا وصول کرتے دیکھا جار ہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس کی اعلیٰ قیادت نے ایکشن لیا اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم تھانے دار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ مبینہ ٹاؤن تھانے کے اہلکار مختلف دکانداروں سے 100، 100 روپے وصول کر رہے ہیں۔

    ویڈیومیں دیکھا اورسنا جاسکتاہے کہ پانی کے کارروبار سے منسلک ایک شخص بھتا طلب کرنے والے پولیس اہلکار کوبتاتا ہے کہ اس نے صبح ہی پولیس موبائل کو 100روپے دیے ہیں ۔ جواب میں مذکورہ پولیس اہلکار کہتاہے کہ تھا نے کی 3 موبائل ہیں اور تینوں موبائل ہفتے میں ایک بار جمعرات کوصبح اور شام کو100روپے وصول کرتی ہیں ۔

    بھتہ خوری کے شکار شہری نے پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لوڈ کردی جو تیز ی کے ساتھ پھیل گئی۔ ویڈیو وائر ل ہونے پر اے ڈی آئی جی کراچی نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ پولیس اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

    پولیس کے اعلیٰ حکام سے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن نے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھتا خوری کا مقدمہ نمبر 326/2019 درج کر لیا ۔

    مقدمے کے اندارج کے بعد پولیس نے اے ایس آئی نیک محمد، اے ایس آئی دیدار سومرو، اے ایس آئی عبدالطیف اور سپاہی محمد فیصل کو گرفتار کر لیا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹبل نذر محمد، عبیداللہ اور شیخ خالد شامل ہیں اور ان کی گرفتاری کے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے ۔

  • کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات

    کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات

    کراچی: شہرِ قائد میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات سامنے آ گئے، تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش کے قریب پرانا گولیمار میں گینگ وار کے کارندے نے دکان دار کو پرچی بھیجی، دونوں واقعات میں گینگ وار کا نام سامنے آ رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”تاجر کو غیر ملکی نمبر سے واٹس ایپ پر کال، بھتہ نہ دینے پر تاجر کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گینگ وار کے کارندے نے دکان دار کو 50 ہزار بھتے کی پرچی تھما دی، رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دکان دار نے تا حال بھتے کی شکایت درج نہیں کرائی۔

    دوسرے واقعے میں مزارِ قائد کے قریب بھتہ نہ دینے پر کار پر فائرنگ کر کے تاجر کے بھائی کو زخمی کر دیا گیا، تاجر کے مطابق پہلے غیر ملکی نمبر سے واٹس ایپ پر کال کی گئی۔

    طفیل نامی تاجر کا کہنا تھا کہ ان سے لیاری گینگ وار کے کارندے زاہد لاڈلہ کے نام سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج کر دیا گیا۔

    موقع واردات سے گولیوں کے خول مل گئے، پولیس نے گولیوں کے خول فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے منظم مسلح گروپس کا خاتمہ کر دیا، رینجرز حکام


    خیال رہے کہ آج ہی سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کی کام یابی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ آپریشن سے مختلف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، منظم مسلح گروپ اب کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں ہیں۔

    رینجرز حکام نے کہا کہ لیاری گینگ وارکے زاہد لاڈلہ اور وصی لاکھو ایران میں ہیں، گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

  • خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ: خواجہ سرا پر بھتے کے لیے بہیمانہ تشدد کرنے والے پانچ مبینہ ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواجس میں ایک شخص مبینہ طور پر بھتے کے لیے خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کررہا تھا، کلپ کے وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو میں موجود شخص کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    اس بھتہ خور گروہ کے ظلم کا شکار ہونے والے لاچار اور بیکس خواجہ سراؤں نے پولیس کی موجودگی میں انہیں تھپڑ مارے اور بددعائیں دیں۔

    بھتہ خور گینگ کے گرفتار افراد میں اعجاز اور ججی بٹ شامل ہیں۔

    متاثرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کے اس گھناؤنے کاروبار اور خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے کے معاملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔

  • چیئرمین نجکاری کمیشن کو ایم کیو ایم نے بھتے کی پرچی دی ، اسد عمر

    چیئرمین نجکاری کمیشن کو ایم کیو ایم نے بھتے کی پرچی دی ، اسد عمر

     

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرنے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرکو بھتے کی پرچی ایم کیوایم نے بھیجی تھی اورعدم ادائیگی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی اورچیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمرکو تین سال قبل ایم کیوایم کی جانب سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی۔

    چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرنے اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں بھتے کی پرچی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل انہیں بھتے کی پرچی کراچی میں موصول ہوئی تھی اورعدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں لیکن زبیرعمر نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لینے سے گریزکیا۔

  • کراچی: سیکیورٹی ادارے متحرک، گینگ وار اور دیگر ملزمان سمیت تین ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی ادارے متحرک، گینگ وار اور دیگر ملزمان سمیت تین ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کاروائیوں میں گینگ وار اورکلعدم تنظیم کے کارندوں سمیت تین ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےگلشن بونیر میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا ہے۔ آپریشن کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

    رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہلاک اور دو گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ہو نے والوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران اہلکاروں اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار ملزم عرفان عرف کالو مارا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا۔

    ادھر گلشن حدید میں ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ایک اور ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اویس عرف ٹیکو کا تعلق گینگ وار سے تھا اور وہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    بعد ازاں نیو کراچی میں رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے کارروائی کرکے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق مذہبی تنظیم سے ہے اور ملزمان کے قبضے سے بھتے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ نیپئیر کے علاقے رحمانیہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزم دم توڑ گیا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی:چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے گلستان جوہر پولیس کی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گارڈن کے علاقے سے بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کرکے دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

    ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہو گیا،ناظم آباد ہی کے علاقے چاولہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک ثخص ہلاک ہو گیا جس کی فوری ثناخت نہیں ہو سکی،دوسری جانب حسن اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی سپر ہائی وے کے قریب سے بھی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی،گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    قائدآباد مرغی خانہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس ہالکار عبدالرعوف زخمی ہو،اورنگی گلشن بہار کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر طارق روڈ،قصبہ موڑ اور نارتھ کراچی میں فائرنگ سے تین افراد ذخمی جبکہ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالرشید زخمی ہوگیا۔