Tag: Extreme brutality

  • سفاکیت کی انتہا، خود غرض باپ نے کمسن بچی کو قتل کردیا

    سفاکیت کی انتہا، خود غرض باپ نے کمسن بچی کو قتل کردیا

    خون سفید ہوگیا، پنجاب کے شہر ساہیوال میں درندہ صفت باپ نے دوسری شادی کےلیے چار سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں تین روز قبل 4 سالہ بچی نور فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس واقعے کی تفتیش شروع کی قاتل بچی کا سفاک باپ نکلا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درندہ صفت باپ نے محلے دار لڑکی سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور بچی کو شادی میں رکاوٹ سمجھتا تھا۔

    نور فاطمہ کو شادی میں رکاوٹ سمجھنے پر راستے سے ہٹانے کےلیے قتل کرکے لاش کو گھر سے دور خالی جگہ پر پھینک دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو صائقہ نامی خاتون نے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے، محلے دار لڑکی صائقہ اور مقتولہ بچی نور فاطمہ کا باپ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو خواتین صائقہ، اس کی ماں بشیراں اور ان کے ایک ملازم منیر کو گرفتار کرکے قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سفاکیت کی انتہا، بچے کے سامنے ماں قتل، شوہر فرار

    سفاکیت کی انتہا، بچے کے سامنے ماں قتل، شوہر فرار

    نئی دہلی : گھریلو جھگڑوں کے باعث باپ نے 4 سالہ بیٹے کے سامنے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے شوہر کی تلاش شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت و بربریت کا یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے برابری علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بچے کے سامنے 28 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔

    راجکمار کی شاہ چند ماہ قبل ہی 28 سالہ انشیکا سے ہوئی تھی لیکن کچھ وقت بعد ہی لاک ڈاوٗن آگیا، جس کے باعث پورے نہ ہونے والے گھریلو اخراجات کا سلسلہ مزید ماند پڑگیا اور میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا ہونے لگا۔

    اس دوران راجکمار نے شراب نوشی بھی شروع کی، ان سب کے بعد انشیکا نے اپنے والدہ کے گھر رہائش اختیار کرکے ایک دکان چلانا شروع کردی۔

    قتل سے دس روز قبل راجکمار نے سنت نگر میں اپنی ساس کے گھر رہنا شروع کیا اور پھر ایک دن بیوی سے پیسے مانگنے پر دونوں میں پھر جھگڑا ہوگیا اور راجکمار چار سالہ بیٹے کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔

    مقتولہ کی لاش اگلی صبح اس کی بہن مدھو نے دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی اور رجکمار کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے اور اس کے رویے سے متعلق بتایا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

  • سفاکیت کی انتہا، باسی بریانی پیش کرنے پر نند کے ہاتھوں بھابھی کا قتل

    سفاکیت کی انتہا، باسی بریانی پیش کرنے پر نند کے ہاتھوں بھابھی کا قتل

    نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کو باسی بریانی کھلانے پر اپنی بھابھی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نند کے ہاتھوں سفاکیت کی یہ داستان بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں رقم ہوئی، جہاں شرمیستا باسو نامی خاتون نے اپنی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ شرمیستا باسو کے بیٹے کو بھوک لگی تو مقتولہ فالنگی باسو جو اسے اپنے بچے کی چاہتی تھی نے بریانی کھلائی۔

    بریانی کھانے کے بعد بچے کو قے آئی تو شرمیستا نے اپنی بھابھی کو بالو سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور گھیسٹتی ہوئی بیڈ تک لے آئی۔

    ملزمہ نے اپنی بھابھی کو بیڈ سے باندھ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ دم توڑ گئی۔

    تشدد کے دوران فالنگی جب بے ہوش ہوئی تو اس کا شوہر ہر میں آچکا تھا جو اسے فوری طور پر اسپتال لیکر گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قاتل و مقتول میں پہلے بھی کئی مرتبہ باسی کھانے کو لیکر نوک جھوک ہوئی ہے، ملزمہ کو لگتا تھا کہ فالنگی اس کے بیٹے کو بھاسی کھانا کھلاتی ہے جبکہ فالنگی اسے اپنے بچوں کی چاہتی تھی۔