Tag: Extreme cold

  • اس شخص نے کرکڑاتی سردی میں نوڈلز کھائے یا نہیں؟ حیران کن ویڈیو

    آپ اگر کسی سرد ترین علاقے میں سیر و تفریح کی غرض سے گئے ہوں تو آپ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ کھانا کھاتے ہوئے کس قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    لیکن اگر اس علاقہ میں کڑکڑاتی ہوئی سردی اپنے عروج پر ہو تو شاید آپ کچھ کھا ہی نہیں پائیں، برفانی علاقوں میں تازہ پانی بھی سیکنڈوں میں جم جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حیران کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خون جماتی سردی میں وہ کھانا بھی جم گیا ہے، جسے پیالے سے منہ تک لے جانے کیلئے صرف ایک سیکنڈ ہی درکار ہوتا ہے، اس شخص نے بھی ایسی ہی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے لیے نوڈلز کھانا ناممکن ہوگیا۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے کسی شدید برفانی علاقے میں نوڈلز سے بھرے پیالے میں انہیں کھانے کے لیے چمچ ڈالا تو سردی کی وجہ سے چمچ ہوا میں ہی نوڈلز سمیت جم گیا جبکہ اس شخص کی داڑھی پر بھی برف جمی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

    ویڈیو میں موجود اس شخص نے بتایا کہ میں نوڈلز کھانے باہر آیا تو دیکھوں یہاں کچھ زیادہ ہی سردی ہے، سردی اس قدر تھی کہ نوڈلز بھی چمچ کے ساتھ ہی برف بن گئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ کس برفانی علاقے کی ویڈیو ہے۔

    بہت سے صارفین اس کی پلکوں اور بالوں پر جمی برف کو دیکھ کر حیران رہ گئے یہاں تک کہ ایک صارف نے پوچھا کہ کیا یہ میک اپ تھا یا وہ واقعی منجمد تھا۔

  • برطانیہ میں تاریخی سردی، دریا ایک بار پھر جم گیا

    برطانیہ میں تاریخی سردی، دریا ایک بار پھر جم گیا

    راچڈیل : برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز کا ایک حصہ شدید سردی کے باعث 60 سال میں پہلی بار جم گیا، برطانیہ میں ہونے والی شدید برفباری اور طوفانی ہواؤں نے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے۔

    شدید سرد موسم کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے متعلقہ حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسکول میں بھی تعطیلات کر دی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پڑنے والی سردی نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز اس سے قبل1963 کی سردیوں میں جم گیا تھا تاہم اب 60 سال بعد ایک بار پھر حالیہ سردیوں میں دریا کا ایک حصہ جم گیا ہے جو پرندوں کے لیے اسکیٹنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

    لندن میں مقیم ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں یہاں13 سال سے مقیم ہوں لیکن میں نے اس دریا کو کبھی جمتے ہوئے نہیں دیکھا یہ میرے لیے انتہائی حیران کن ہے۔ دریائے کے جمنے والے حصے میں دریا کا بہاؤ انتہائی آہستہ ہوتا ہے۔

  • سخت سردی نے چائے کی پیالی توڑ دی، ویڈیو وائرل

    سخت سردی نے چائے کی پیالی توڑ دی، ویڈیو وائرل

    لندن : یورپی ممالک میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، شمالی اٹلانٹک سے آنے والی سرد ہواؤں نے یورپ اور برطانیہ کو منجمد کردیا۔

    برمنگھم اور دیگر علاقوں میں برف باری کے باعث روز مرہ کے معمولات اور سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی ہیں۔ یورپ کے بیشتر علاقوں میں اس وقت بہت زیادہ سردی پڑ رہی ہے اور وہاں کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 48.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    شہریوں کے گھروں میں محصور ہونے سے شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سناٹا چھا گیا ہے، حکومت کی جانب سے لوگوں کو شدید سردی اور برفباری میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص نے گرم چائے سے بھری پیالی کھڑکی سے باہر نکالی وہ باہر آتے ہی ٹوٹ گئی۔

    روس میں دنیا کا سرد ترین گاﺅں موجود ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، اس گاﺅں کا نام اومیاکون ہے، وہاں سردی کا یہ عالم ہے کہ اتنی زیادہ سردی کے باعث موبائل فون اور اس طرح کی دیگر ڈیوائسز کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔

    اس کے علاوہ مزے کی بات یہ ہے کہ واش روم بھی گھروں سے باہر قاقئم ہیں اور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص فوت ہوجائے تو اس کی آخری رسومات میں بھی تین دن لگ جاتے ہیں۔

    یہاں جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے، اس گاﺅں کو ’پول آف کولڈ‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ انسانی آبادی والا سب سے سرد ترین علاقہ ہے۔

    مقامی لوگ گاڑیوں کے دوبارہ اسٹارٹ نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر سارا دن دوڑاتے رہتے ہیں جبکہ گاﺅں کی آبادی تقریباً 500افراد پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب یورپ کے کئی ممالک میں سردی کی تازہ لہر ریکارڈ توڑنے لگی ہے، گزشتہ روز اٹلی میں برف باری کے بعد سڑکیں اور مکانات نے سفید چادر اوڑھ لی۔