کانپور : بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر اجازت کے بھنویں ترشوانے پر طلاق دے ڈالی، پولیس نے شوہر اور سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس کو اپنی طلاق کی اطلاع دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ گل صبا نامی خاتون کا شوہر محمد سلیم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، دونوں کی گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون گل صبا نے شکایت کی تھی کہ اس کے سسرال والے اس کے شوہر کو جہیز کے لیے دباؤ ڈالنے پر اکساتے تھے۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ 4 اکتوبر کو جب وہ اپنے ماموں کے گھر تھی، سلیم نے مجھے ویڈیو کال کی اور دیکھا کہ میری بھنویں بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب گیا تھا جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسے جہیز کے لیے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ دوسری طرف اس کے شوہر کے پرانے خیالات ہیں۔ اور وہ اکثر اس کے فیشن پر اعتراض کرتے تھے۔
خاتون نے بتایا کہ چند روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ اس کے شوہر نے بغیر اجازت اس کے پلکنگ کروانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے ایسا کیوں کیا؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، اس کے بعد شوہر نے ویڈیو کال پر تین طلاقیں دیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر، ساس اور 5 مزید سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔