Tag: eyes

  • بینائی کے لیے بہترین ورزشیں

    بینائی کے لیے بہترین ورزشیں

    نظر کی کمزوری آج کل ایک عام بات ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انسان بہت مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ ماہرین کمزور نظر کے علاج کے لیے کچھ قدرتی طریقے تجویز کرتے ہیں۔

    اگر آپ کی نظر بھی کمزور ہے تو ان طریقوں سے فائدہ اٹھائیں۔


    آنکھوں کی ورزش

    آنکھوں کی ورزش کے لیے مختلف سمتوں میں دیکھنا بہترین ورزش ہے۔

    سب سے پہلے اوپر اور نیچے کی جانب آنکھ کی پتلی کو گھمائیں۔ اوپر اور نیچے کی جانب 5 بار دیکھیں اور یہ عمل 3 بار دہرائیں۔

    اس کے بعد آنکھوں کی پتلیوں کو دائیں اور بائیں جانب حرکت دیں اور اس میں بھی 5 بار دائیں اور 5 بار بائیں دیکھیں اور یہ عمل بھی 3 بار دہرائیں۔

    ایک اور ورزش میں آپ آنکھوں کو ترچھا کرسکتے ہیں اور دائیں اور اوپر کے جانب دیکھنے کی بجائے درمیان میں دیکھیں اور پھر آنکھ کی پتلی کو نیچے بائیں جانب لائیں۔ اسے بھی اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق دہرائیں۔


    آنکھو ں کا مساج

    آنکھوں کا مساج بہترین ورزش ہے۔ اپنی آنکھوں کو ہتھیلیوں کی مدد سے مساج کر کے پرسکون بنانے کے ساتھ نظر کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آنکھوں اور ارد گرد خون کی گردش بہتر ہوگی۔

    مساج درج ذیل طریقہ سے کریں۔

    رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر آنکھوں کی اندر کی جانب والے کناروں کا مساج ضرور کریں۔ ان جگہوں کو ایک سے دو منٹ تک دبائیں۔

    ایک تولیے کو گرم پانی اور دوسرے کو ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں۔ گرم تولیے کو چہرے پر اس طرح رکھیں کہ آنکھیں بھی ہلکا سا کور ہوجائیں۔ دو سے تین منٹ بعد گرم تولیے کو ہٹائیں اور ٹھنڈا تولیے کو 3 منٹ تک رکھیں۔

    تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر آنکھوں، ماتھے، گالوں اور چہرے پر لگائیں اور آنکھیں بند کر کے ماتھے اور آنکھوں کا مساج کریں۔

    اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، اپنی آنکھوں کو بند کریں اور اپنے انگلیوں کی مدد سے بھنوﺅں کے اوپر ایک سے دو منٹ تک مساج کریں۔ ساتھ ہی آنکھوں پر ہلکا سا دباؤ بھی ڈالتے جائیں۔ اس طرح آنکھوں کا دوران خون بہتر ہو جائے گا۔

  • بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسے سوئے کہ ساتھی فنکاروں کو حیران کر دیا، تصویر جب منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں انہیں علی الصبح شوٹنگ کے لیے اٹھنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں لیکن جب بات کام اور پیشہ ورانہ خدمات کی آجائے تو وہ اپنی نیند کی قربانی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔

    شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    ایسے ہی کچھ مناظر دیکھنے میں آئے ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کے دوران جہاں وہ صبح سویرے شوٹنگ کے لیے پہنچے لیکن اس وقت معاملہ دلچسپ ہوگئے جب شاہ رخ نے سونے کی اداکاری کی۔

    شاہ رخ خان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی موجود ہدایت کار اور معروف ادکارہ کترینہ کیف ان کی اس حرکت پر حیران و پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔

    سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے شرارتی انداز میں کہا کہ جب آپ کے گرد ایسے بارونق اور پرکشش چہرے ہوں تو آنکھیں کھولنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، اور یہ فلم ساز کے لیے مجھے صبح سویرے بلانے کی ایک سزا ہے۔

    آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے، جس میں شاہ رخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آنکھوں میں ہونے والی 9 تبدیلیاں بیماری کی علامات ہیں

    آنکھوں میں ہونے والی 9 تبدیلیاں بیماری کی علامات ہیں

    انسانی جسم میں موجود ہر شے یوں تو ایک نعمت ہے لیکن قدرت کا سب قیمتی تحفہ آنکھیں ہیں کہ جن سے محروم شخص کے لیے اس دنیا کے سارے رنگ بیکار ہوتے ہیں لہذا قدرت کے اس انمول تحفے کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ آنکھوں کو ناقدانہ انداز سے دیکھ کر آپ متعدد طبی مسائل یا بیماریوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں؟ جی ہاں! آنکھوں میں کچھ ایسے راز چھپے ہیں جو بظاہر تو بے ضرر لگتے ہیں مگر وہ اندر چھپی بیماریوں کو افشاءکررہے ہوتے ہیں۔

    عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں

    آنکھوں کے گرد دانے


    اگر آنکھوں کے کونوں پر یاقریب میں دانہ نکل آئے تواس میں درد اور خارش ہوتی ہے‘ پلکوں کے قریب ایسے دانے ایک گلینڈ بلاک ہونے کے باعث نمودار ہوتے ہیں اور چند دن بعد غائب ہوجاتے ہیں، تاہم اگر یہ بار بار سامنے آئیں تو یہ سنگین علامت ہوسکتے ہیں، اگر ایسے دانے اکثر سامنے آئیں یا طویل عرصے تک برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

    بھنوؤں کا گرنا


    بھنوؤں کے بال گرنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ عمر بڑھنا‘ ذہنی تناؤاور کسی غذائی جز کی کمی‘ مگر ایک ممکنہ وجہ تھائی رائیڈ ہارمونز کی جسم میں بہت زیادہ کمی ہے جو کہ سر کے بالوں سے محرومی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر بھنوؤں کے ساتھ سر کے بال بھی گر رہے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

    post-5

    نظر کی دھندلاہٹ


    آج کل بیشتر افراد گھنٹوں گھر یا دفتر میں کمپیوٹرز یا کسی بھی طرح کی اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں آنکھیں جلنا یا دھندلانے لگتی ہیں، اب اسے ڈیجیٹل آئی اسٹرین کا نام بھی دیا گیا ہےجس کا حل نہ نکالنے پر بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ کو اس علامت کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کا حل نکالنا چاہئے۔

    post-1

    نظر نہ آنا یا چیزیں زیادہ نظر آنا


    بینائی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی خطرے کی گھنٹی ہوتی ہے جس کے لیے فوری ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اگر بینائی اچانک غائب ہوجائے، ایک چیز دو یا زیادہ نظر آنے لگے، چیزیں کچھ لمحوں کے آنکھوں کے سامنے سے ہٹ جائے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنی چاہئے کیونکہ اکثر یہ فالج کی پہلی علامت ہوتی ہے۔

    post-4

    گہرے حلقے


    آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے اکثر افراد کے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ عام طور پر نیند کی کمی ہوتی ہے۔ یعنی رات گئے تک جاگنا اور جلد اٹھ جانا آنکھوں کے گرد حلقوں کا باعث بن جاتا ہے، تاہم اگر یہ حلقے مناسب نیند لینے کے باوجود ختم نہ ہو تو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیگر طبی مسائل کا اشارہ ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تھائی رائیڈ (بے نالی غدود) یا خون کی کمی جیسے امراض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر آپ مناسب نیند لیتے ہیں مگر پھر بھی خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے ہیں یہ تھائی رائیڈ یا خون کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے، ایسے حالات میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان دونوں کیفیات کا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

    post-2

    آنکھوں میں پیلاہٹ


    اگر آپ کی آنکھوں کا سفید حصہ زرد یا پیلاہٹ زدہ نظر آنے لگے تو یہ جان لیوا جگر کے امراض کی ممکنہ علام ہوسکتی ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ طبی ماہرین کے مطابق آنکھوں کی یہ رنگ ہیپاٹائٹس‘ جگر کے صحیح سے کام نہ کرنے یا دیگر امراض کے باعث بھی ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے کیونکہ ضروری نہیں کہ جگر کے امراض نے آپ کو شکار کیا ہو تاہم ایسا ہوا بھی ہے تو ابتدائی سطح پر ہی ان پر زیادہ موثر طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

    post-7

    آنکھوں میں سرخی


    اگر آپ کی آنکھیں بہت سرخ یا ان میں سرخ لکیریں سے بن گئی ہو تو پہلی فرصت میں ڈاکٹر کے پاس پہنچ جائیں کیونکہ یہ سنگین امراض جیسے آشوب چشم‘ پپوٹوں کی سوزش‘ آنکھ کے پردے کے ورم اور کسی قسم کے موتیا کی جانب اشارہ بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کچھ کم سنگین وجوہات بھی ہوتی ہیں جیسے آٹھ گھنٹے تک کمپیوٹرز پر کام کرنے سے آنکھوں میں درد کے باعث سرخ لکیریں بن سکتی ہیں اور اس صورت میں آنکھوں کا معائنہ کروانا بہتر رہتا ہے کیونکہ یہ بنیائی کی کمزوری کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے، اسی طرح یہ کسی قسم کی الرجی کے باعث بھی ہوسکتا ہے۔

    post-6

    خشک آنکھیں


    اکثر افراد کو اس قسم کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس کے دوران لگتا ہے جیسے آنکھیں بالکل خشک ہوگئی ہیں، جس کی وجہ اکثر وٹامن اے کی کمی ہوتی ہے، تاہم یہ شکایت عمر بڑھنے اور کچھ خاص ادویات کے استعمال کے باعث بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی بیماری کا باعث بھی ہوسکتا ہے جو خاص طور پر ایسے گلینڈز کو متاثر کرتا ہے جو آنسوؤں اور لعاب دہن کو بنانے کا کام کرتے ہیں۔عام طور پر اس کے دوران ایسا لگتا ہے کہ جیسے آنکھ میں کوئی کنکر چلا گیا ہو اور چبھن محسوس ہوتی رہتی ہے۔ وٹامن اے کے ساتھ ساتھ غذا میں صحت بخش چربی کی کمی بھی اس کا باعث بن سکتی ہے۔

    سوجی ہوئی آنکھیں


    گہرے حلقوں کی طرح آنکھوں کا سوج جانا بھی چہرے کی کشش کو ماند کردیتا ہے، اس کے لیے اکثر برف کی ٹکور، کھیرے کا ٹکڑا یا دیگر ٹوٹکوں کا استعمال کیا جاتا ہے مگر جب یہ کسی صورت ختم نہ ہو تو زیادہ سنگین طبی مسائل کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ گردوں میں کسی قسم کی خرابی کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر رہتا ہے جبکہ نمک کے بہت زیادہ استعمال سے بھی یہ تکلیف آپ کو اپنا شکار کرسکتی ہے۔

    post-3


  • آنکھوں کی حفاظت کے لئے چند آسان مشقیں

    آنکھوں کی حفاظت کے لئے چند آسان مشقیں

    آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں اوران کی مناسب دیکھ بال سے نہ صرف بینائی کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آنکھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

    کمپیوٹر اسکرین کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنے اور کتاب کے مسلسل مطالعے سے آنکھوں میں جلن اور دماغی تھکن پیدا ہوجاتی ہے جب کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بھی یہ شکایات پیدا ہوتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس دوران آنکھوں کو رگڑنا بینائی کے لئے ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ آنکھوں کی تھکن دور کرنے اورانہیں تازہ دم کرنے کے لئے چند آسان اور مؤثر مشقیں ہیں جن پر عمل کرنے سے نہ صرف بینائی کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ اس طرح فوری طور پر ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔

    ۔1: اپنے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک باہم رگڑیں یہاں تک کہ ان میں گرمائش پیدا ہوجائے اب انہیں دونوں آنکھوں کے اوپر ڈھانپ لیں لیکن خیال رہے کہ وہ آنکھوں کے ڈیلے یعنی آنکھ کی اندرونی شفاف تہہ پرنہ لگے، کچھ دیربعد ہاتھ ہٹالیں، اس طرح آنکھوں کو فوی طورپرراحت محسوس ہوگی۔

    ۔2: ہر 3 سے 4 سیکنڈ بعد پلکوں کو جھپکانے سے آنکھوں کی تھکان دوراوراعصاصبی سکون بھی حاصل ہوتا ہے جب ہم ٹی وی یاکمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں توہماری نظریں مسلسل اسکرین پرمرکوزہوتی ہیں اور اس دوران ہم پلکیں کم ہی جھپکاتے ہیں اس لیے ہر چند سیکنڈ بعد پلکیں جھپکانا ضروری ہے تاکہ آنکھوں کووقتی آرام مل سکے۔

    ۔3: خود سے 6 سے 10 میٹر دور تک کسی شے کو منتخب کریں اوراور اپنی نگاہیں آہستہ آہستہ اس پرمرکوزکریں اوراس دوران اپنے سرکو حرکت نہ دیں۔اس مشق کو بار بار دہرانے سے آنکھوں کو سکون کے ساتھ ذہنی طور پر بھی تازگی حاصل ہوتی ہے جب کہ یہ عمل بینائی کی حفاظت کے لئے بھی بہترین ہے۔

    ۔4:  اپنی آنکھوں کو بائیں سے دائیں گھماتے ہوئے بڑے سے بڑا دائرہ بنانے کی کوشش کریں اس مشق کو کم ازکم 4 مرتبہ دہرائیں اور پھر آنکھوں کو کچھ دیر کے لیے بند کرلیں اس دوران ایک گہری سانس لیں اور پرسکون ہوجائیں۔

    ۔ 5: کام کے دوران تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لیے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔ چند لمحوں کے لیے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی۔

    ۔ 6: آنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے کے لیے سیدھے بیٹھ جائیں، سر کو ہلائے بغیر اوپر کی طرف دیکھیں اسی طرح انتہائی دائیں اور بائیں طرف دیکھیں اس کے علاوہ پتلیوں کو چاروں جانب گھمائیں، یہ ورزش نہ صرف آنکھوں کے پٹھوں کو آرام دے گی بلکہ اس سے بینائی بھی تیز ہوگی۔

  • کمزورنظرٹھیک کرنے کے لئے حیرت انگیز لینس ایجاد

    کمزورنظرٹھیک کرنے کے لئے حیرت انگیز لینس ایجاد

    لندن:سائنسدان ایک ایسا حیرت انگیزنیالینس تیارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے معمر افراد بھی نوجوانوں کی طرح کام کرسکیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کاپہلا لینز ہے جس سے کج نظری یاموتیا سے متاثرہ مریض اور قریب اور دورکی کمزور نظر کی شکایت کے شکار افراد یکساں طور پر مستفیض ہوسکیں گے۔

    یہ لینس پلاسٹک کے ہیں جنھیں کبھی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،اس کے علاوہ اس کاایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ایک مرتبہ موتیا نکلوانے کے بعد یہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔غیرملکی اخبار نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 81فیصد مریض لینس لگوانے یاآپریشن کے بعد کلینکل ٹرائل کے دوران دور کی نظر کے حوالے سے 20-20کی شکایت کرتے تھے ،اور وہ بہت سے افراد جو عمر کی زیادتی کی وجہ سے نظر کے مسئلے سے دوچار تھےجس کی وجہ سے انھیں روزمرہ کے کاموں خاص طورپر لکھنے پڑھنے اور ڈرائیونگ میں دشواری محسوس ہوتی تھی اب نئے ایجاد کردہ لینزلگوانے کے بعد نوجوانوں کی طرح کام کرسکیں گے۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کاپہلا لینز ہے جو نظر کی ہرطرح کی شکایت کیلئے یکساں مفید ثابت ہوگا اوراسے ایک معمولی آپریشن کے ذریعے آنکھوں میں لگایاجا سکے گایہ کسی بھی فاصلے اور روشنی کی کسی بھی صورتحال میں کار آمد ثابت ہوگایہ دوسری ملٹی فوکل لینز کے مقابلے میں جس میں فوکس کے 3پوائنٹ ہوتے ہیں کیمرہ زوم کی طرح کام کرے گا۔

  • اپنی آنکھوں کی حفاظت کیجئے

    اپنی آنکھوں کی حفاظت کیجئے

    آنکھوں کی کوئی نہ کوئی شکایت اکثر ہی گھیر لیتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھیں بہت نازک اور حساس ہوتی ہیں آنکھوں کی بعض شکایات مثلاً رنگ کوری (کلر بلائنڈنس) وغیرہ پیدائشی ہوتی ہیں دیگر عام شکایات ایسی ہوتی ہیں جو تھکن یاذہنی دباﺅاور تناﺅکی صورت میں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں ایسی ایک شکایت آنکھوں کی سرخی ہے، کالا موتیا ایسی شکایت ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہے،
    اگر اپ کسی کارخانے میں کام کرتے یا لمبی ڈرائیونگ کرتے ہیں تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لئے خاص انتظام کرنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر اسکوٹر یا موٹرسائیکل چلانے والوں کو اس کا اہتمام ضرورکرنا چاہئے۔
    آنکھوں کی تھکن
    جب آپ تھکن سے چورہوجاتے ہیں تو آپ کی آنکھیں بھی اس تھکن کی وجہ سے دکھنے لگتی ہیں اور کسک سی محسوس ہوتی ہے، خاص طورپر کافی دیر تک لگاتار پڑھنے سے یہ کیفیت ہوسکتی ہے، آنکھوں کی تھکن سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ روشنی آپ کی پشت کی جانب سے آرہی ہو اور براہ راست اس شے پر پڑرہی ہو، جو آپ کے زیر مطالعہ ہے اگر روشنی اتنی تیز ہوکہ آنکھیں چندھیانے لگیں تب بھی آنکھوں میں کھٹک ہوسکتی ہے آپ جب بھی پڑھیں ہر دس پندرہ منٹ کے بعد اپنی آنکھیں ایک لمحے کے لئے بند کرلیا کریں۔
    آنکھوں کی سرخی:
    جب آنکھوں کا سفید حصہ سرخ دکھائی دینے لگے تو کہتے ہیں کہ آنکھیں سرخ ہوگئی ہیں، آنکھوں کی سرخی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی آنکھےں تھکی ہوئی ہیں یا ان میں خارش ہورہی ہے بعض لوگوں کی آنکھیں اتنی حساس ہوتی ہیں کہ دھوئیں، گردوغبار حتیٰ کہ تیز ہوا میں بھی ان کی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔
    اگر آپ کی آنکھیں سرخ ہوجائیں تو انہیں آرام پہنچائیے اور رگڑیے، ملیے بالکل نہیں، آنکھوں کی سرخی دور کرنے کیلئے کسی دوا فروش سے آنکھوں کے معیاری ڈراپس لے لیجئے، تاہم ان کا باقاعدہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ان قطروں کے استعمال سے آنکھ کی سطح تک آکسیجن پہنچ نہیں پاتی اور آنکھ کی تکلیف بڑھنے کا ڈر رہتا ہے۔
    اگر آپ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہیںیا آپ کو نزلہ یا تپ کاہی (ہے فیور) ہے یا الرجی ہوگئی ہے تو آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہوگئی ہیں اور ان میں کھٹک اور جلن ہورہی ہے کوئی بھی تدبیر اختیار کرنے سے پہلے یہ اطمینان کرلیجئے کہ آیا آپ بھرپور نیند لے رہے ہیں اور درست غذا کھا رہے ہیں، ٹھنڈے کپڑے یا چائے کی ٹھنڈی پڑیا (ٹی بیگ) یا کھیرے کے ٹکڑے چند منٹ آنکھوں پر رکھ کر آپ اپنی آنکھوں کو سکون پہنچا سکتے ہیں، اگر سرخی اور تکلیف برقرار رہے تو آنکھوں کے معالج سے رابطہ کیجئے۔
    رنگ کوری:
    جو لوگ رنگ کورے (کلر بلائنڈ) ہوتے ہیں ان کے لئے مختلف رنگوں خاص طور پر سرخ اور سبز رنگ یا اےک ہی رنگ کے مختلف شیڈز میں تمےز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے رنگ کوری کی شکایت عموماً مردوں میں پائی جاتی ہے اسی طرح عام طورپر یہ موروثی اور پیدائشی ہوتی ہے تاہم ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ابتدا میں تو یہ شکایت نہ ہو، مگر عمر گزرنے کے ساتھ کسی مرض یا چوٹ کی وجہ سے قرینے کے خلیوں کی خرابی کے باعث رنگ کوری پیدا ہوجائے۔
    بھینگاپن
    جن لوگوں کی آنکھیں درست ہوں ان کی انکھیں ایک وقت میں ایک ہی چیز پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن بھینگی یا ٹیڑھی آنکھوں والوں کی ایک آنکھ ذرا سی مختلف سمت میں ہوتی ہے، یعنی آنکھ کے دونوں ڈھیلے بہ یک وقت ایک ہی چیز پر نظر مرکوز نہیں کر پاتے، بھینگے پن کی شکایت عموماً آنکھ کے کسی عصب (نرو) یا عضلے (مسل) کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ سنجیدہ شکایت ہے اور آنکھوں کے معالج سے جلد ازجلد اس سلسلے میں رابطہ کرنا چاہئے بچپن میں آسانی سے اس کا علاج ہوجاتا ہے جس کے لئے مختلف دوائیں او رآنکھ کی ورزشیں تجویز کی جاتی ہیں تاہم بعض اوقات آپریشن بھی ضروری ہوتا ہے۔
    کالا موتیا:
    کالا موتیا (Glaucoma) بھی آنکھ کی ایک بہت ہی عام بیماری ہے، اس مرض میں اضافی سیال آنکھ کے اندر جمع ہونے لگتا ہے اور بصری عصب (آپٹک نرو) پر دباﺅ ڈالتا ہے اندھے پن کا یہ عام سبب ہے کالا موتیا کی عام قسم چالیس سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے اور درد اور بعض دوسری ظاہری علامتیں سامنے آتی ہیں تاہم اسکی ایک قسم عمر کے کسی بھی حصے میں ہوسکتی ہے اس کیفیت میں متاثرہ شخص کو روشنیوں کے گرد قوس فزح سی محسوس ہوسکتی ہے اور اس کی آنکھوں اور سر میں درد بھی ہوسکتا ہے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ خدانہ خواستہ آپ کو کالا موتیا کی شکایت ہے تو فوری طورپر معالج سے رابطہ کیجئے ۔
    آشوب چشم:
    یہ تکلیف آنکھ کی جھلی ”ملتحمہ“ کی سوجن یا خارش کا نتیجہ ہوتی ہے ملتحمہ بافتوں کی ایک تہ ہوتی ہے جو پپوٹے کے اندر کی جانب ہوتی ہے اور آنکھ کے ڈھیلے کے سفید حصے کو ڈھانکتی ہے آنکھ کی جلن، سرخی، پانی آنا اور بعض اوقات پیپ آشوب چشم کی عام علامات ہیں، الرجی یا انفیکشن کی وجہ سے بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے یہ تکلیف بڑی تیزی سے پھیلتی ہے او رایک سے دوسرے کوبڑی آسانی سے لگتی ہے اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے آنکھیں ملنے سے گریز کرنا چاہئے اور اگر آنکھوں کو ہاتھ لگالیا ہوتو فوراً ہاتھ صابن سے دھولینے چاہئیں ایسے مریض کا تولیہ وغیرہ بھی دوسرے لوگوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے اور مریض کو فوراً معالج سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہئے۔
    انجن ہاری :
    انجن ہاری بھی آنکھ کی ایک عام تکلیف ہے یہ دراصل ایک بیکٹیریائی تعدیہ (بیکٹیریل انفیکشن) ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ پر پھنسی نکل آتی ہے اور اس میں کھٹک ہوتی ہے بعض اوقات پوری آنکھ بھی سوج کر جلن پیدا کردیتی ہے کسی بیماری یا تھکن کی صورت میں بھی یہ شکایت ہوسکتی ہے۔
    اگر آنکھ پر پھنسی نکل آئے تو اس تکلیف سے آرام کے لئے جراثیم کش گرم پانی میں بھگویا ہوا کپڑا دن مےں کئی بار آنکھ پر رکھیں ہلکے صابن سے اپنی آنکھ آہستہ آہستہ دھویئے، زیادہ تر پھنسیاں خود ہی غائب ہوجاتی ہیں اگر پھنسی کئی دن بدستور موجود رہے تو معالج سے رجوع کریں۔