Tag: F16

  • سعودی ولی عہد کے طیارے کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے فضا میں سلامی دی

    سعودی ولی عہد کے طیارے کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے فضا میں سلامی دی

    راولپنڈی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد جیسے ہی پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، ان کے طیارے کو ایئر فورس کے مشاق طیاروں نے فضا میں سلامی دی۔

    ایئر فورس کے 6 طیاروں نے فضا میں شاہی طیارے کو حصار میں لیا، تین طیاروں نے دائیں، تین نے بائیں جانب سے طیارے کو حصار میں لیے رکھا۔

    نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کا طیارہ اتر نے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے معزز شاہی مہمان کو وزیرِ اعظم ہاؤس لے گئے، جہاں مہمانوں کے تعارف کے بعد ولی عہد نے پودا بھی لگایا۔

  • بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

    بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

    برسلز: بیلجیئم میں ٹیکنیشن نے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کرکے فضائی اڈے پرکھڑے دوسرے ایف 16 طیارے کو تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ٹیکنیشن نےغلطی سے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سامنے کھڑا ایف 16 طیارہ تباہ جبکہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فضائی اڈے پر کھڑے ایف 16 طیارے میں ایندھن بھرا ہوا تھا جبکہ کینن کی فائرنگ سے جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔

    بیلجیئم ایئرفورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے سے 2 مکینک زخمی بھی ہوئے۔

    فضائی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ٹیکنیشن کی غلطی سے پیش آیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایف 16 طیارے کی کینن سے 6 ہزار گولیاں فی منٹ فائر ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ٹیکنیشن نے زیادہ دیر بٹن نہیں دبایا اور پھر بھی اتنی گولیاں فائر ہوگئیں اور ایف 16 طیارہ تباہ ہوگیا۔

    امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کیرولینا میں F-35 طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم طیارہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا تھا۔