Tag: face book

  • فیس بک کے غلط استعمال پر پہلی بار تین سال قیداورجرمانے کی سزا

    فیس بک کے غلط استعمال پر پہلی بار تین سال قیداورجرمانے کی سزا

    سرگودھا : سوشل میڈیا کے غلط استعمال پرپاکستان میں پہلی بار سزا دے دی گئی۔ لیکن نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

    پاکستان میں سائبر کرائم بل تو بن گیا لیکن کارروائی صرف جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں اور بلیک میلرز کے خلاف کی جارہی ہے۔

    کبھی محبت کوبدنام کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوئی توکہیں اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں کےگردشکنجہ کساگیا۔لیکن نفرت انگیز موادکسی کو دکھائی نہیں دیتا۔ 

    پاکستان میں پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجعلی اکاؤنٹ بنانےاورلڑکی کوبلیک میل کرنےوالےملزم کوتین سال قیداورجرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

    سرگودھا میں فیس بک پرغیراخلاقی مواد شئیر کرنے پر پرچہ کاٹا گیا، سوشل میڈیاکےذریعےدہشت گردی اور فرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہے۔

    رواں سال صرف دو افراد کو فرقہ وارانہ مواد پوسٹ کرنے پر سزائیں دی گئیں، کالعدم تنظیمیں نہ صرف سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں بلکہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ویب سائٹس کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔

    ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیزمواد کی نشرواشاعت بھی ایک جرم ہے۔ لیکن پی ٹی اے کوشاید کالعدم تنظیموں ۔کے اکاؤنٹ نظر نہیں آتے۔

  • اب آپ فیس بک پوسٹ کو ’’ڈس لائیک‘‘ کرسکیں گے

    اب آپ فیس بک پوسٹ کو ’’ڈس لائیک‘‘ کرسکیں گے

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بالاخراپنے لاکھوں صارفین کے اصرارپراپنی سائٹ میں ناپسندیدگی کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    فیس بک کے سی ای او’مارک زکربرگ‘ نے اضافے کا اعلان گزشتہ روزکیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیس بک بہت جلد اس اضافے کو صارفین کے استعمال کے لئے پبلک کردے گا۔

    واضح رہے کہ سال 2009 میں فیس بک نے اپنی سائٹ میں لائیک یعنی پسند کرنے کے بٹن کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد سے صارفین کی جانب سے ڈس لائیک یعنی ناپسندیدگی کے بٹن کے اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازاہ ہے کہ یہ بہت عجیب لگتا ہے جب آپ کسی کی موت کی خبر کو لائیک کرتے ہیں یا حالیہ مہاجرین کے تنازعے جیسے انسانی المیے کو لائیک کرتے ہیں اوریقیناً صارفین کے لئے ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس پر کچھ عرصے سے کام کررہے تھے اور ایسا کرنا حیران کن طور پر مشکل ثابت ہوا مگر اب ہم اسے صارفین کے لئے عام کرنے کے بہت قریب ہیں۔

  • ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل کرلیں۔

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم اب تک عائد نہیں ہو سکی ہے، امکان ہے کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد کل ایان علی پر فردجرم عائدکیے جانے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

     زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کیلئے ٹھوس شواہداکھٹے کرلیے ہیں۔

    ادہر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم اویس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

     عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت اگلے سننے کی تاریخ دے دی۔

  • ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد : ماڈل گرل ایان علی نے گزشتہ رو ز ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالراسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد مشہور ماڈل گرل ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی۔

    ایان علی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور پورا دن ن بچوں کے ساتھ گزارہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان بچوں سے مل کر بے حد خوشی محسوس ہوئی اور خاص طور پر ان بچوں کی میرے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں میرےلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اپنے مستقبل میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

    واضح رہے کہ سپر ماڈل گرل ایان علی  14 جولائی 2015 کو ڈالر اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، انہیں اس سال مارچ کے مہینے میں بے نظیر ائیر پورٹ سے اسلام آباد سے پانچ لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلنگ کیس میں ملوّث ایان علی کے کیس کی تفتیش دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی جائے کیوں کہ اسمگل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کی جانا تھی۔

  • ’منحوس بلی‘پربن رہی ہے فلم

    ’منحوس بلی‘پربن رہی ہے فلم

    سوشل میڈیا کے دنیا کا مشہور کردار ’گرمپی کیٹ‘المعروف منحوس بلی پر بن رہی ہے فلم ، اور اس فلم کی کہانی منحوس بلی اور اس کی تنہائی کے گردگھومتی ہے ۔

    منحوس بلی ایک ایسا کردار ہے جو کہ ایک شاپنگ سنٹرکی پیٹ شاپ میں رہتی ہے کیوں کہ اس کا کوئی خریدار نہیں ہے لیکن ایک دن ایک بارہ سالہ بچی منحوس بلی کو دیکھتی ہے اور جب اسے احساس ہوتا ہے کہ صرف وہ اس بلی کی آواز سن سکتی ہے تو وہ اس کی گرویدہ ہوجاتی ہے۔

    فلم کے دوران گرمپی کیٹ ایک ایسے کتے کی جان بچاتی ہے جسے وہ سخت ناپسند کرتی ہے اور پھر کرسمس کی شام جب شاپنگ سنٹر بند ہوجاتا ہے تو وہ اپنی ننھی دوست کرسٹل کی بھی مدد کرتی ہے۔

    کیا گرمپی کیٹ اس سال کرسمس کے صحیح مفہوم کو سمجھ پائے گی یا اس کا یہ کرسمس بھی گذشتہ سالوں کی طرح برا ہی گزرے گا؟۔

    فلم کے ہدایت کار’ٹم ہل‘ہیں جب کے کرسٹل کا کردار ’میگن کارپینٹئیر‘نےادا کیا ہے۔

  • فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند’

    فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند’

    کیلی فورنیا: پاکستانی وقت کے مطابق جمعے کی رات تقریباً دس بجے کے قریب سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ’فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے بند ہونے پر پوری دنیا میں پھیلے ہوئے اس کے کروڑوں صارفین میں بے چیبنی اور اضطراب کی سی کیفیت پائی گئی جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹرسمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیا۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے بھی شروع ہوگئے جن میں صارفین ایک دوسرے سے فیس بک کی بندش کی وجہ معلوم کرتے رہے۔

    Facebook message

    فیس بک انتظامیہ سے جب اس بابت استسفار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے مرکزی سسٹم میں آنے والی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے وقتی طور پر سسٹم کا بند کیا گیا تھا اور تکنیکی ماہرین اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں اور جلد ہی مسئلہ حل کر کے ویب سائٹ کو اس کے صارفین کے لئے دوباری کھول دیا جائے گا۔

    اپنی بندش کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں اب ویب سائٹ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اس کے صارفین نے ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔