Tag: face disqualification

  • اثاثوں کی تفصیلات، 350 سے زائد پارلیمنٹرینز پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

    اثاثوں کی تفصیلات، 350 سے زائد پارلیمنٹرینز پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

    اسلام آباد : پارلیمنٹرینز کے مالی اثاثوں کی سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر تین سو پچاس سے زائد پارلیمنٹرین نے تاحال گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں، جس کے باعث ان ارکان پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 350 سے زائد اراکین پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے، 800 سے زائد اراکین کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 350 سے زائد پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کی صورت میں ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کی صورت میں ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے پارلیمنٹیرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے اور نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو چوہتر اراکین میں سے چار سو تراسی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ایک سو چار سینیٹرز میں سے 61 سینیٹرز نے کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ، پنجاب اسمبلی کے 113، سندھ اسمبلی کے 81 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 اور بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو 15 جنوری تک کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر اگلے دن ان کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔