Tag: facebook drone

  • دنیا بھر میں مفت انٹرنیٹ کا مشن، فیس بک کا وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب

    دنیا بھر میں مفت انٹرنیٹ کا مشن، فیس بک کا وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب

    فرانسسکو: دنیا کے کونے کونے میں مفت انٹرنیٹ پہنچانے کے مشن کے تحت فیس بک کے وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب رہا۔

    شمسی توانائی سے چلنے والے فیس بک ڈرون ایریزونا میں کامیابی سے لینڈ کرگیا، ڈررون کی مدد سے دنیا کے ایسے دور دراز علاقوں میں وائی فائی کے مدد سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، جہاں موجودہ دور میں بھی میں انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

    آزمائشی پرواز کے دوران انٹرنیٹ ڈرون ایک گھنٹے سے زائد وقت کیلئے فضا میں رہا اور اس نے تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جبکہ اس کے جدید ترین سینسرز اور دیگر آلات کی جانچ بھی کی گئی۔

    فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کا اس منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک طویل المیعاد منصوبہ ہیں اور جب یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو شمسی توانائی کے ذریعے اڑنے والے طیاروں کا ایک فلیٹ ہوگا، جس کے زریعے دنیا بھر کے چار ارب سے زائد لوگوں کو مفت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

    اس سے قبل یہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ فیس بک پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کرے گا

    واضح رہے یہ ڈرون نوے دن تک فضأ میں رہنے اور دس جی بی کی رفتار سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر سکے گا، اس ڈرون کے پر بوئنگ سیون تھری سیون جیسے ہیں اور یہ نوے ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کے پسماندہ علاقوں کیلئے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان

    دنیا کے پسماندہ علاقوں کیلئے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان

    نیویارک : فیس بک نے دنیا کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان کردیا۔

    دنیا کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان کردیا ہے، پسماندہ علاقوں کے لیے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون اس سال کے آخر میں تجرباتی طور پر متعارف کروادیا جائے گا۔

    یہ ڈرون نوے دن تک فضأ میں رہنے اور دس جی بی کی رفتار سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر سکے گا، اس ڈرون کے پر بوئنگ سیون تھری سیون جیسے ہیں اور یہ نوے ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے فیس بک کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

  • فیس بک ڈرون کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کرے گا

    فیس بک ڈرون کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کرے گا

    نیویارک :سوشل میڈیا سائٹ فیس بک دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ کے لیے 2015ء میں ڈرون کا تجربہ کرے گی ، جس کا مقصد مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔

    فیس بک نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈرون سے دنیا کے ایسے علاقوں میں وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے، جہاں پر اب تک انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ سال اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت فیس بک پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کرے گا۔

     فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ اور شمسی توانائی سے چلنے والے طیاروں پر کام کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے فیس بک کمپنی نے ایک لیبارٹری بھی تیار کی ہے۔

    کمپنی کے انجینئرنگ ڈائریکٹر ییل میگير نے کہا کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ڈرون تجربہ 2015 میں کیا جائے گا اور اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اگلے دو سے تین سال میں انٹرنیٹ کی فراہمی کامیابی کے ساتھ شروع کردی جائے۔

    گزشتہ سال فیس بک نے اپنے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے نئے ’’کنیکٹوٹی لیب‘‘ پروجیکٹ کے لیے ناسا کی جیٹ پروپلسن لیب اور اس کے ایمس ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والے خلائی ٹیکنالوجی اور مواصلاتی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔