Tag: facebook founder

  • ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں10ارب ڈالر ڈوب گئے

    ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں10ارب ڈالر ڈوب گئے

    مینلوپارک :  ڈیٹا اسکینڈل کے باعث سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں دس ارب ڈالر ڈوب گئے جبکہ کمپنی کے حصص کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

    فیس بک ڈیٹالیک اسکینڈل کے باعث مسائل کا شکار ہوگئی، امریکی حکام کی جانب سے تحقیقات کے باعث حصص بازاروں فیس بک کے شیئرز کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دس دنوں میں شیئر کی قیمت میں پچیس ڈالر کی کمی ہوئی ، اس کمی کا سب سے زیادہ اثر مارک زکربرگ کے اثاثوں پر پڑا، جس کے باعث ایک ہفتے کے اندر ان کے اثاثوں میں دس ارب ڈالرزکا نقصان کی کمی ہوئی۔

    زکربرگ چالیس کروڑ حصص کے مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے بعد فیس بک کو تنقید اور تحقیقات کا سامنا ہے اور فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا سیاسی مشاورتی ادارے کی جانب سے غلط استعمال سامنے آنے پر تحقیقات جاری ہیں، صارفین کے ڈیٹا کا مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال کیا گیا تھا۔

    برطانیہ میں بھی ڈیٹا حاصل کرنے والے سیاسی مشاورتی ادارے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ فیس بک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وضاحت کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی


    برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق سال 2014 میں کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔

    دوسری جانب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے بیان میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، جس سے صارفین کے اعتماد کوٹھیس پہنچی، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔

    مارک زکربرگ نے فیس بک کے حوالے سے متعدد تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ ہوا بچنے کیلئے کئی سال پہلے اقدامات کئے تھے، کیمبرج انالیٹیکا کے سلسلے میں بھی ہم نے ٹھوکر کھائی۔ فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسلمانوں کیلئے پرُامن اورمحفوظ ماحول مہیا کرنےمیں مدد کروں گا،مارک زکربرگ

    مسلمانوں کیلئے پرُامن اورمحفوظ ماحول مہیا کرنےمیں مدد کروں گا،مارک زکربرگ

    نیویارک : فیس بک کے بانی بھی مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آگئے، مارک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیلئے ایک پر امن اور محفوظ ماحول مہیا کرنے میں مدد کریں گے۔

    امریکی صدارت کے خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیان پر دنیا بھر سے ڈونلڈٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، عالمی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے بعد فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ بھی میدان میں آگئے۔

    مارک زوکربرگ کا مسلمانوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک یہودی ہونے کے ناطے میرے والدین نے مجھے تمام مذاہب کی حمایت کا درس دیا ہے۔

    مارک زوکر برگ کا فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا، مسلمانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے حقوق کی حفاظت کروں گا.

  • فیس بک کے بانی مارک زوكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں

    فیس بک کے بانی مارک زوكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں

    نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زوكربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں، فیس بک کے چیف ایگزیکٹو نے حسب توقع اپنی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے ہی یہ اہم اطلاع دی ہے، انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پریسیلا اور میرے پاس بہت دلچسپ خبر ہے، ہم ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں۔

    مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پارسیلا چین کا یہ پہلا بچہ ہے۔

    زوكربرگ نے لکھا کہ اس سے پہلے ان کی بیوی کا تین بار اسقاط حمل ہو چکا ہے لیکن اس بار خطرہ کم ہے۔

    مارک زکر برگ نے بتایا کہ عام طور پر لوگ حمل ضائع ہونے کے بارے میں دوسروں کو بتانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ الٹا آپ میں ہی نقائص تلاش کرتے ہیں اور اسی لئے تنہا ہی اس درد کو سہنا پڑتا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ وہ اپنے تجربے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس قسم کی صورت حال سے گزرنے والے افراد کی مدد کر سکیں، زوکر برگ نے اپنی پوسٹ میں بچے کی پیدائش کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    زکربرگ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ تیرہ برس کی عمر سے قبل فیس بک استعمال کریں تاہم اکتیس سالہ زکربرگ کی جانب سے حمل ضائع ہونے کے معاملے کو زیرِ بحث لانا یقینی طور پر حیران کن ہے۔