Tag: facebook messenger

  • میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔

    اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔

    ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

    فیس بک کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹا گرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔

    دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

  • کرونا وائرس : فیس بک نے میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی

    کرونا وائرس : فیس بک نے میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی

    کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے واٹس ایپ کے بعد میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی ہے جس کا مقصد غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ میں ایسی دلچسپ تبدیلی متعارف کرائی ہے جو بیشتر افراد کو ضرور پسند آئے گی۔ اس انفارمیشن ہب کا مقصد آن لائن غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔

    میسنجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہب میں عالمی ادارہ صحت کی مصدقہ اطلاعات و خبریں صارفین کو فراہم کی جائیں گے جن سے انہیں اپنے دوستوں، گھروالوں، دفتری ساتھیوں، طالب علموں، اساتذہ اور دیگر سے گھر میں قرنطینہ کے دوران رابطے میں مدد دے سکیں۔

    انفارمیشن ہب کیا کام کرے گا ؟ 

    یہاں صارفین کو درست اعداد و شمار، مختلف سوالات کے جوابات اور دیگر اہم مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے +41 79 893 1892 کو فون کانٹیکٹ میں سیو کرکے اس پر hi کا مسیج کردیں۔

    آپ کے سامنے مینیو کھل جائے، جس میں مختلف ایموجیز کے ذریعے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہے

    قبل ازیں فیس بک نے حال ہی میں صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے میسجنر ایپ کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا جس سے موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوگی۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں نے اہم شہروں کو لاک ڈاؤن کیا ہے، یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق تین ارب سے زائد آبادی آئسولیشن میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 8 کروڑ بچے حصولِ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

  • فیس بک کا میسنجر ایپ کئی اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان

    فیس بک کا میسنجر ایپ کئی اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: فیس بک کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہر کوئی دن رات فیس بک استعمال کرنے میں مگن ہےلیکن اب فیس بک کی جانب میسنجر ایپ کو کئی اہم اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    فیس بک نے اپنے میسنجر ایپ کو کئی اہم اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اپریک کے آغاز سے کئی اسمارٹ فونز میں میسنجر ایپ دستیاب نہیں ہوسکے گا، بلاگ کے مطابق میسنجر ایپ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور اس میں نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، جس کے بعد بعض اسمارٹ فونز اسے سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔

    فیس بک نے اپنے پیغام میں میسنجر استعمال کرنے والے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مارچ کے بعد آئی او ایس سے بذریعہ میسنجر پیغام بھیج اور وصول نہیں کر سکیں گے جبکہ ایسے تمام ہارڈویئرز استعمال کرنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ فیس بک اور میسنجر ایپ کے جدید ورژن کو استعمال کر سکیں۔

    fb

    کمپنی کے آفیشل بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز فون 8 اور8.1 ورژن کی ڈیسک ٹاپ ایپ بھی اب نہیں چل سکیں گی اور ونڈوز پر چلنے والے بعض اسمارٹ فونز، اینڈروئیڈ وی 10 آلات استعمال کرنے والے فونز کے لیے بھی سپورٹ ختم ہو رہی ہے جبک 2011 یا اس سے پہلے کے آئی او ایس کے لیے بھی آئی پیڈ اور میسنجر کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

    فیس بک نے اپنے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل سے ہونے والی ان تبدیلیوں کو نوٹ کرلیں۔


    مزید پڑھیں : واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر


    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے میسنجر پر وائس، ویڈیو کالنگ، گیمز اور بوٹس کے فیچرز کو بہتر سے بہتر بنایا ہے اور صارفین کیلئے اپنے دوستوں سے رابطے کی سہولیات بھی بہتر کی ہے ، اسی کے پیش نظر میسنجر ایپ کا پرانا ورژن پر سہولیات پوری طرح نہیں چل پائیں گی یا بالکل ہی بند ہوجائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 دسمبر کو واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا تھا، جس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز پر واٹس ایپ چلانا ناممکن ہوگیا تھا۔

  • فیس بک میسنجراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی

    فیس بک میسنجراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی

    نیویارک: سوشل میڈیا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اپنے پیغامات کو اپنے پیاروں تک پہنچانے کے لیے فیس بک پر زیادہ اعتماد کرنے لگے ہیں اسی لیے تو فیس بک میسینجر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ’اسٹینڈ الون میسیجنگ ایپ‘ کو رواں سال اپریل میں 20 کروڑ لوگ  استعمال کر رہے تھے تاہم صرف چند ماہ میں حیرت انگیز طور پر یہ تعداد بڑھ کر 50 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیغامات تجربات کو جنتا ممکن ہے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    فیس بک کی مصنوعات کے ڈائریکٹر پیٹر مارٹینازی کا  کہنا تھا کہ لوگ ایک دوسرے سے کس طرح منسلک رہتے ہیں، اس مقصد کی خاطر میسیجنگ بہت اہم ہے اورجب  2011 میں  میسنجر لانچ کیا گیا تھا تو کمپنی اپنے صارفین کو آپس میں رابطہ رکھنے کا تیز تر اور بھرپور طریقہ فراہم کرنے کے لیے بہت پرجوش تھی، اپریل میں فیس بک نے اپنے صارفین سے کہا تھا کہ ویڈیو بھیجنے، مفت فون کال کرنے اور چیٹ کرنے کے لیے انہیں ایک علیحدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی تو صارفین نے فیس بک کے اس فیصلے پر تنقید کی تھی۔

    مارٹینازی کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود ہم اپنے میسنجر کی صلاحیت اور رفتار میں بہتری کی کوشش کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 کروڑ صارفین ایک بہت بڑا سنگ میل ہے تاہم اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔