Tag: Facebook Users

  • فیس بُک صارفین خبردار ! جعل سازوں سے ہوشیار رہیں

    فیس بُک صارفین خبردار ! جعل سازوں سے ہوشیار رہیں

    فیس بک انتظامیہ نے صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھوکہ دینے کیلئے ہیکرز ایک جھوٹی پوسٹ کے ذریعے ان کا ڈیٹا حاصل کرلیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جیسے جیسے سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی جعلسازوں نے بھی متحرک ہونے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی طرف سے اپنے صارفین کو ایک نئی جعلسازی بارے خبردار کیا گیا جس میں لوگوں ذاتی معلومات چرا لی جاتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بُک صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو کسی کی اچانک موت کی خبر کے جعلی لنکس کو کلک کراتے ہوئے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔

    فیس بُک پر ہیکرز لوگوں کو جھانسہ دینے کے لیے پوسٹ میں لکھتے ہیں ’مجھے یقین نہیں ہوسکتا وہ چلا گیا، میں اس کو بہت یاد کروں گا اور جعلی لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں پر ان کی تمام فیس بُک معلومات چرالی جاتی ہے۔

    ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مخصوص مہم تقریباً ایک سال قبل شروع ہوئی۔ تب سے ان جعل سازوں نے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کے انبار لگا دیے ہیں تاکہ دیگر صارفین کو باآسانی جھانسہ دیا جاسکے۔

    فیس بُک کی جانب سے ان غیر محفوظ پوسٹس کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پلیٹ فارم کا ردِ عمل اتنا تیز نہیں ہوتا جتنی تیزی سے یہ جعل سازوں کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

    تاہم، فیس بُک بڑی حد تک پوسٹ میں موجود ان گمراہ کن فیس بُک ری ڈائریکٹ لنکس کو غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لہٰذا یہ اب اس طریقے سے فعال نہیں ہیں۔

  • فیس بک صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر متعارف

    فیس بک صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر متعارف

    دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے،اس کی جان سے صارفین کیلیے اعلان کردہ فیچر اب متعارف کرادیا گیا ہے۔

    میٹا کی جانب سے فیس بک صارفین کو ایسی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ یہ فیس بک کا نیا اور ایسا کارآمد فیچر ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل دے گا۔

    فیس بک صارفین اب ایک اکاؤنٹ کو متعدد ذاتی پروفائلز سے منسلک کر سکیں گے اور ہر پروفائل پر بغیر لاگ آؤٹ ہوئے سوئچ کر سکیں گے۔ یہ اعلان کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق آپ فیس بک کے نئے صارف ہیں یا برسوں سے اسے استعمال کر رہے ہیں، آپ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو الگ رکھنے کے خواہش مند ہوں گے، یا آپ چاہتے ہوں گے کہ ایک پروفائل کو دفتر سے منسلک رکھیں اور دوسری کو محض دوستوں کے لیے۔

    میٹا نے بتایا کہ متعدد پرسنل پروفائلز کو تیار کرکے آپ اپنی مرضی سے ان میں مخصوص مواد شیئر کر سکیں گے، جیسے ایک پروفائل سے آپ کی کھانوں کی محبت ظاہر ہو اور دوسری دوستوں اور گھروالوں سے جوڑے رکھے۔

    فیس بک

    کمپنی نے بتایا کہ صارفین ایک اکاؤنٹ کے ساتھ 4 اضافی فیس بک پروفائلز تیار کر سکیں گے اور ان پر سیٹنگز مینیو کے ذریعے سوئچ کرسکیں گے۔

    تاہم اضافی پروفائلز کچھ حد تک محدود ہوں گی، جیسے ابتدا میں میسنجر سپورٹ دستیاب نہیں ہوگی جبکہ مارکیٹ پلیس اور پروفیشنل موڈ جیسے فیچرز تک رسائی بھی ممکن نہیں ہوگی۔

    میٹا نے بتایا کہ اس فیچر پر گزشتہ سال سے تجربات کیے جا رہے ہیں اور ہم نے لوگوں کی رائے سنی تھی جو مختلف موضوعات کو آرگنائز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    کمپنی کے مطابق ہم نے انسٹاگرام پر اس طرح کے انٹرسٹ بیسڈ اکاؤنٹس کی مقبولیت کو دیکھا ہے اور اسی وجہ سے ہم فیس بک پر یہ آپشن لانے کے لیے پرجوش ہیں۔

    یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تمام صارفین تک اسے پہنچنے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

    نئی پروفائلز کیسے بنائیں؟
    اس کے لیے فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن یا ایپ پر اوپر دائیں جانب موجود اپنی پروفائل امیج پر کلک کریں اور وہاں ’’سی آل پروفائلز‘‘ آپشن کا انتخاب کریں۔

    اس کے بعد ’’کریئیٹ نیو پروفائل‘‘ پر کلک کرکے نئی پروفائل کے لیے یوزر نیم لکھیں اور پھر پسند کے افراد یا کمیونٹیز سے کنکٹ کرلیں، ایسا کرنے پر ہر پروفائل کا فیڈ مختلف ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے جولائی 2022 میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا اور اب جاکر اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

  • نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    سانسس فرانسسکو: امریکی تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک سے اکتا گئی  جس کی وجہ سے وہ اب دیگر سوشل سائٹس استعمال کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کی گئی حالیہ تحقیق میں حیران کُن انکشاف اُس وقت سامنے آیا کہ جب سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے اعداد و شمار کی رپورٹ مرتب کی گئی۔

    تحقیق میں انکشاف ہوا کہ سن 2015 کے مقابلے میں نوجوان فیس بک استعمال کرنے میں عدم دلچپسی ظاہر کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب اُن کی تعداد میں 20 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی۔

    نجی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق تین سال کے تقابلی جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک پر نوجوان صارفین کی تعداد 71 فیصد سے کم ہوکر 51 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سوشل میڈیا کی دیگر ایپس انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی مقبولیت میں بالترتیب 72 اور 69 فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    رپورٹ کے مطابق 12 سال سے 17 برس کی عمر کے صارفین جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں انہوں نے فیس بک کا استعمال ڈیٹا لیک ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر چھوڑا جبکہ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں اُن کی دلچسپی خاصی حد تک بڑھ گئی۔

    تحقیقاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر نوجوانوں کی بڑی تعداد اتنی ہی تیزی کے ساتھ فیس بک کو خیرباد کہتی رہی تو ایک برس بعد سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے 20 لاکھ سے زائد صارفین کم ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ تحقیقاتی رپورٹ صرف امریکا کے نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے، ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد فیس بک کو جن الزامات کا سامنا کرنا پڑا اور اُس کے بانی نے خود بھی صارفین کے ڈیٹا کے استعمال کا انکشاف کی اُس کے بعد لوگوں نے اس فارم پر اعتبار کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ٹرینڈنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

    دوسری جانب حیران کُن طور پر ان دو سالوں کے درمیان یوٹیوب، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی بنیاد پر ماہرین کہتے ہیں کہ اب صارف فیس بک کے علاوہ دوسرے پلیٹ فارم کے استعمال کو فوقیت دیتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔