Tag: facebook

  • فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    کیا آپ بہت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟ اب اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا یہ ماننا ہے کہ بہت سارے صارفین اُن کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔

    ویسے تو سوشل میڈیا ویب سائٹس اشتہارات حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف کراتی ہیں کہ اُن کے پلیٹ فارم کو لوگ متحرک رہیں۔

    مزید پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    فیس بک نے پندرہ ماہ قبل جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا قیمتی وقت بچانا چاہتی ہے، اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اب ایسا فیچر متعارف کرادیا جو صارفین کے وقت کی نشاندہی کرے گا، یعنی صارف نے دن میں کتنے گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    صارف اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک ہفتے پرانی تفصیل کا تقابلی جائزہ بھی لے سکیں گے کہ انہوں نے کتنی دیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    فیس بک نے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کے لیے فیچر میں یہ سہولت بھی شامل کی کہ صارف اپنی مرضی کے مطابق یاد دہانی کے لیے ٹائم سیٹ کر دے تو مذکورہ وقت مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے انتباہی پیغام آجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا غیر متعلقہ پوسٹس اور دوستوں سے تنگ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ علیحدہ سے شارٹ کٹ نوٹی فکیشن، نیوز فیڈ ختم کرنے اور نئی فرینڈ ریکویسٹ آنے کی سہولت بھی متعارف کروائی۔

    فیس بک کے سیٹنگز اور پرائیوسی کے ٹیب میں جاکر Your Time on Facebook کو کلک کریں اور اپنے وقت پر خود ہی نظر رکھیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ابھی مخصوص ممالک میں ہی متعارف کرایا گیا، کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

  • فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد اکاؤنٹس نشاندہی کے بعد بلاک کردیے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ دو کوارٹرز یعنی 6 ماہ کے دوران 1 ارب پانچ کروڑ سے زائد ایسے اکاؤنٹس بند کیے جو جعلی خبریں پھیلانے میں سرگرم تھے۔

    بانی فیس بک کا کہنا تھا کہ ’ہمارا پلیٹ فارم پر نازیبا تصاویر، اسٹیٹس یا ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اسے درست معلومات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے‘۔

    اُن کا کہنا تھا ’ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے جانچ پڑتال اور نشاندہی کے بعد مذکورہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، جعلی خبریں پھیلانے یا سیاسی مقاصد کے لیے فیس بک کو استعمال کرنے والوں کو اب مزید کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی‘۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کے کروڑوں صارفین سائبر حملے کی زد میں

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر متحرک اکاؤنٹس کی تعداد 2 ارب پانچ کروڑ سے زائد ہے جن کے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ فیس بک کو صرف مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے متحرک جعلی اکاؤنٹس کے خلاف نشاندہی کے بعد ہی بڑا قدم اٹھایا، ان آئی ڈیز سے غیر ضروری جھوٹی خبریں اور جعلی مہم چلائی جارہی تھی‘۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام ، واٹس ایپ سے منسلک اکاؤنٹس کو بھی بلاک کیا گیا جبکہ جعلی آڈیز کو فیس بک مسینجر کے لیے بھی بلاک کردیا گیا۔

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ کمپنی آئندہ آنے والے دنوں میں ایسے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ہمارے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے کے پیسے ادا کرتے ہیں یعنی اب اسپانسر کی جانے والی پوسٹیں بھی نگرانی میں رہیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک اپنے صارفین کو شفاف پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم نے کچھ پالیسز بنائی ہیں آئندہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی جس میں ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ فیس بک نے جعلی اسکینڈلز بنانے والی آئی ڈیز کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہیں اس میں ناکامی کا سامنا رہا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس نے سوشل میڈیا کی مدد سے دخل اندازی کی مگر کمپنی اس بات کو تسلیم کرنے سے ہچکچا رہی ہے۔

  • فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں کی جانے والی تبدیلیوں کا آزمائشی تجربہ شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ فیس بک نے میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹیبز Tabs کو کم کیا جائے گا تاکہ صارفین کے لیے اسے مزید آسان بنایا جائے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کمپنی میسنجر ایپ میں 9 کے بجائے تین ٹیبز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اب ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک نے مسینجر ایپ میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    فیس بک کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین کے لیے ہے، کامیاب تجربے کے بعد اس سے عام صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں: فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

    اطلاعات کے مطابق کمپنی نے میسنجر کے نئے ورژن میں تین Tabs شامل کیے جن میں سیکیورٹی فلٹر آپشن دیا گیا ہے، یعنی اب صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا اپنی مرضی سے کرے گا بقیہ دیگر اُسے پیغام ارسال نہیں کرسکیں گے۔

    میسنجر کی آزمائشی سروس میں فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت درکار ہو گی۔

    گزشتہ ماہ فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا۔

    دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر سہولیات بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ گرتی ہوئی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

  • خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، فوادچوہدری نے فیس بک، ٹوئٹر کے اقدام کو سراہا

    خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، فوادچوہدری نے فیس بک، ٹوئٹر کے اقدام کو سراہا

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کے جعلی خبریں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے اقدام کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بہت خوش آئند ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے جعلی خبریں، نفرت انگیزمواد کو روکنے کا اقدام کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے فیس بک اور ٹوئٹرکے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا یوٹیوب، واٹس ایپ بھی دنیا کو محفوط بنانے کیلئے اس حکمت عملی پر عمل کریں۔

    یاد رہے 4 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا،ٹویٹر انتظامیہ نے خادم حسین رضوی کی اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات پران کا اکاؤنٹ بلاک کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹویٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

    خیال رہے خادم رضوی اور ٹی ایل پی نے آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے دئیے تھے، اور کافی اشتعال انگیز تقاریر بھی کی تھیں۔

    دھرنوں کے دوران خادم رضوی کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی کافی پیغامات جاری کیے گئے، جس پر پاکستانی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

  • فیس بک کا ٹک ٹاک سے ٹکر لینے کا فیصلہ

    فیس بک کا ٹک ٹاک سے ٹکر لینے کا فیصلہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے معروف ویڈیو میوزک ایپ ’ٹک ٹاک‘ کے مدِ مقابل اپنی نئی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس موبائل صارفین کے لیے ’ٹک ٹاک‘ نامی ایپ متعارف کرائی گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور اب اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر چکی۔

    ٹک ٹاک دراصل Dub-smash نامی ایپ کی طرز پر بنائی گئی، جس میں صرف صارف کو ہونٹ ہلانے ہوتے ہیں اور وہ ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔

    نوجوانوں اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے ٹک ٹاک کی طرز پر ’لاسو‘ نامی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جو ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔

    فیس بک کی جانب سے ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ’لاسو‘ کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، ایپ کی تیار ہوچکی جبکہ اس کے قواعد و ضوابط سمیت دیگر امور حتمی مراحل میں ہیں۔

    فیس بک کی اسٹینڈ الون یعنی میوزک ایپ لاسو استعمال کرنے والے صارفین کسی بھی مقبول گانے پر ٹک ٹاک کی طرح صرف ہونٹ ہلائیں گے یا پھر کسی دوسرے صارف کے ساتھ مل کر اپنی ویڈیو بنا سکیں گے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے فیس بک کی نئی ایپ ’لاسو‘ کی تصویر بھی جاری کی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ لاسو ٹک ٹاک پر بازی لے جائے گی کیونکہ فیس بک کے دنیا بھر میں موجود صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

  • فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

    فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

    سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی جس کے تحت ٹیبز Tabs کو کم کر کے صارفین کے لیے اسے مزید آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دورانِ استعمال دشواری کا سامنا نہ ہو۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک میسنجر ایپ میں تبدیلی کرتے ہوئے 9 کے بجائے صارفین کو تین ٹیبز مہیا کرے گی جن میں چیٹ ، لوگ (دوست)، ڈسکور شامل ہوں گے۔

    میسنجر کے نئے ورژن میں ممکنہ طور پر پیش کیے جانے والے تین Tabs میں سے ایک کی مدد سے دوسرے صارف سے چیٹ جبکہ دوسرے سے پہلے سے منسلک دوست اور تیسرے ٹیب سے گیمز تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

    مزید پڑھیں: فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    ماہرین کا یہ بھی مانناہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر اور سہولیات بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ فارم کی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

    حال ہی میں فیس بک کے نائب صدر اسٹان کا کہنا تھاکہ ’گزشتہ کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔

    یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    ان سینڈ فیچر کے تحت صارف غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لے سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    قبل ازیں فیس بک صارفین کا دیرینہ شکوہ تھا کہ بعض اوقات غلطی سے اگر وہ کسی دوسرے صارف کو ان باکس پر میسج کردیتے ہیں تو اسے واپس نہیں لے سکتے۔

  • فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کے صارفین کو شکایت تھی کہ اگر وہ کسی دوسرے صارف کو ان باکس پر غلطی سے میسج کرتے ہیں تو وہ اسے واپس نہیں لے سکتے۔

    فیس بک نے اس شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لے سکے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گا۔

    مزید پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    فیس بک نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان باکس کے ذریعے بھیجے جانے والے پرانے میسجز کو کمپنی ڈیلیٹ کررہی ہے، آئندہ میسنجر پر کوئی بھی پیغام طویل عرصے تک نظر نہیں آئے۔ ان سینڈ فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کا اختیار ہوگا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    فیس بک کے ترجمان نے ان سینڈ فیچر کی محدود آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال مخصوص ممالک کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں البتہ آزمائشی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تمام صارفین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے فی الحال اس فیچر کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ کمپنی نے اس کے متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے بھیجے جانے والے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دو برس قبل متعارف کرائی تھی جس کے تحت وہ کسی بھی پیغام 7 منٹ کے اندر حذف کرسکتے ہیں، صارفین کی خواہش پر اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد بڑھایا گیا۔

    اسے بھی پڑھیں: ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میسج ڈیلیٹ کرنے کے دورانیے پر غور کررہا ہے اور اب یہ ایک گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے تک ہوگا یعنی اس دوران صارف اپنا پیغام ڈیلیٹ کرسکے گا۔

  • مارک زکر برگ کی ایک پوسٹ سے فیس بک کو اربوں ڈالر کا دھچکا

    مارک زکر برگ کی ایک پوسٹ سے فیس بک کو اربوں ڈالر کا دھچکا

    سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے مالک کی ایک پوسٹ نے کمپنی کو اربوں ڈالر کا دھچکا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کا شمار اس وقت دنیا کی اُن بڑی ویب سائٹس میں ہوتا ہے جن کے اثاثے کھربوں میں ہیں، اس کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں ایک پوسٹ شیئر کی جس کی وجہ سے کمپنی کو 3 کھرب اور 30 ارب سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

    بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جو پوسٹ شیئر کی اُس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’فیس بک اپنے صارفین کے نیوز فیڈز کو اُن کے اہل خانہ اور دوستوں کی طرف سے پوسٹ کیے گئے اسٹیٹس کی طرف منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کو ایک دن میں اربوں ڈالر کا نقصان

    مارک زکر برگ کا اپنی پوسٹ میں یہ کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں صارفین جو نیوز فیڈ شیئر کریں گے وہ بطور اسٹیٹس دیگر صارفین کے پاس ظاہر ہوں گے۔

    عام طور پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین نیوز فیڈ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنے کے حق میں نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پوسٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

    عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فیس بک کے حصص کی قیمت 4.5 فیصد کم ہوئی جس کے باعث کمپنی کو 3 ارب 30 کروڑ ڈالر (3 کھرب 30 ارب روپے) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا سسٹم کریش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    بلومبرگ کی جانب سے شائع ہونے والی فہرست کے مطابق فیس بک کے کل اثاثے 74 ارب ڈالر رہ گئے جن کی پاکستانی روپے کے حساب سے مالیت 74 کھرب روپے رہ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ ایک اسٹیٹس سے قبل دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی تھے لیکن اب وہ پانچویں نمبر پر آگئے اور ہسپانوی شہری امانشیو تیگا نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

  • فیس بک کا سسٹم کریش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    فیس بک کا سسٹم کریش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سانس فرانسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا سسٹم کریش کرگیا جس کے باعث  صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    فیس بک کے ترجمان نے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’سسٹم کریش ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ براؤزر اور موبائل ایپ پر صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو سسٹم کریش کرنے کی وجوہات اور اس کی خرابی کو دور کرنے پر کام کررہے ہیں۔

    فیس بک ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جلد خرابی کو دور کردیا جائے گا جس کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے تمام ہی لوگ آئی ڈیز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے فیس بک کے اچانک بند ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا اور کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فیس بک کی سروس امریکا ، برطانیہ، جاپان سمیت تقریبا تمام ہی ممالک میں بند ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔