Tag: facebook

  • فیس بک کے غلط استعمال سے روس امریکی نظام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے: مارک زکربرگ

    فیس بک کے غلط استعمال سے روس امریکی نظام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے: مارک زکربرگ

    واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اینالیٹیکا اسکینڈل کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کے سافٹ ویئر ماہرین ہمارے انٹرنیٹ سسٹم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر کے امریکی سیاسی نظام کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ برطانوی سیاسی مشاورتی فرم کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کا ڈیٹا چرانے کے معاملے پر امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے۔

    کیمبرج اینالیٹیکا نے امریکی انتخابات میں دخل انداز ہونے کے لیے فیس بک کے 5 کروڑصارفین کا ڈیٹا چرایا تھا۔

    فیس بک کے بانی نے امریکی سینیٹروں کو بتایا کہ ان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو روسی آپریٹرزاپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ ان کا کہنا ہے فیس بک مسلسل روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اور یہ ہتھیاروں  کی جنگ سے بھی بڑی لڑائی ہے۔

    مارک زکر برگ نے بتایا کہ سن 2016 کے امریکا کے صدراتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر تحقیقات کرنے والے خصوصی قونصل رابرٹ میولر نے فیس بک عملے سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا، ’ میں تحقیقات میں شامل نہیں تھا، تاہم خصوصی قونصل اور ہمارے درمیان کی گئی بات چیت ایک راز ہے، وہ رازدارانہ باتیں کھلے عام نہیں بتائی جاسکتیں‘۔

    واضح رہے کہ فروری 2016 میں رابرٹ میولر نے 13 روسی باشندوں پر تین روسی کمپنیوں کے ساتھ مل کر صدرارتی انبتخابات میں اثرانداز ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پرتحقیقاتی کام کرنے والی جن روسی کمپنیوں پرفرد جرم عائد کی گئی تھی ان میں ایک ’روسی ٹرول فارم‘ بھی ہے جس کا مقصد امریکا کے سیاسی نظام کو درہم برہم کرنا ہے۔

    مارک زگربرگ نے سینیٹ کو بتایا کہ کہ فیس بک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹز کی شناخت کےلیے نئے طریقہ کار وضع کررہی ہے جس کے بعد صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا مشکل ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ روس میں ایسے ماہر افراد موجود ہیں جن کا مقصد ہی ہمارے نظام اور دوسرے انٹرنیٹ سسٹم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ کمپنی کو ایسے شرپنسد لوگوں کو روکنے کےلیے فیس بک کو مزید بہتر بنانا ہوگا جس کے لیے خطیر رقم درکار ہے۔


    ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ یورپ کی سختیوں سے پریشان


    سینیٹ کی جانب سے زور فیس بک پر ’ریگولیشن‘ لگائے جانے کے سوال پر 33 سالہ ارب پتی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ’اگر ریگولیشن صحیح ہوا تو میں اس کا خیر مقدم کروں گا‘۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی سیاسی مشاورتی فرم کیمبرج اینالیٹیکا نے فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کیا تھا جس کا انکشاف ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ صارفین کے ڈیٹا کو مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب برطانیہ نے بھی ڈیٹا چوری کرنے والی سیاسی مشاورتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی گئی تھی جبکہ فیس بُک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی وضاحت کے لئے طلب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈیٹا چوری تنازع، امریکی سینیٹر کی فیس بک کے بانی پر کڑی تنقید

    ڈیٹا چوری تنازع، امریکی سینیٹر کی فیس بک کے بانی پر کڑی تنقید

    نیویارک: امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا ہے کہ فیس کے بانی مارک زکربرگ سچ نہ بولے تو ہم سچ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا ہے کہ فیس کے بانی ڈیٹا چوری کے حوالے سے سچ بولیں ورنہ ہم سچ تک خود پہنچنا جانتے ہیں۔

    فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے صارفین سے رابطہ کرکے اس بارے میں آگاہ کریں گے، کمپنی کے مطابق متاثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی پیغام کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

    ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں، ان میں سے 70 ملین افراد کا تعلق امریکا سے بتایا جاتا ہے۔

    تمام فیس بک صارفین کو بھی پروٹیکٹنگ انفارمیشن کا ایک ایپلی کیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا، ایپلی کیشن کے ذریعے یہ معلوم کیا جائے گا کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبرج انالیٹیکا کمپنی پر عائد الزام کے باعث کیا گیا ہے۔

    انالیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہری کی معلومات کو ایک سافٹ ویئر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثر و رسوخ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مدد کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، صدارتی انتخابات کے نتائج پر ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کے بعد فیس بک بھی میسیج ڈیلیٹ آپشن متعارف کرائے گا

    واٹس ایپ کے بعد فیس بک بھی میسیج ڈیلیٹ آپشن متعارف کرائے گا

    نیویارک: واٹس ایپ کے بعد فیس بک نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے ان سینڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون کی طرز پر فیس بک ’ان سینڈ‘ فیچر کو ڈیزائن کررہی ہے جس کا مقصد غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو وصول کنندہ کے لیے بھی حذف کرنا ہے۔

    اس سے قبل فیس بک پر پیغام بھیجنے والا اپنے پاس سے تو میسیج کو ڈیلیٹ کرسکتا تھا مگر پیغام وصول کرنے والے صارف کے پاس پیغام من و عن پہنچ جایا کرتا تھا اور اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں ہوسکتا تھا جب تک وصول کنندہ خود اسے ڈیلیٹ نہیں کردے۔

    مزید پڑھیں: میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

    میسیج ڈیلیٹ آپشن نہ ہونے کی صورت میں فیس بک کو صارفین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں تاہم اب صارفین اپنے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ان سینڈ آپشن کے تحت خود ہی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بک ان دنوں مشکلات سے دوچار ہے جس کا ازالہ کرنے اور صارفین پر اپنے اعتماد بحال کرنے کے لیے فیس بک مختلف نئے فیچرز پر کام کررہی ہے، ان ہی تبدیلیوں کے تحت ان سینڈ فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانسڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیس بُک پر سیاسی اشتہار دینے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی

    فیس بُک پر سیاسی اشتہار دینے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی

    واشنگٹن : فیس بُک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں فیس بک پر سیاسی اشتہار لگانے والوں کو اپنی شناخت ظاہر کرنی ہوگی جس کی تصدیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے امریکا میں سن2016 کے دوران الیکشن پر اثر انداز ہونے کے پیش نظر جمعے کے روز ویب سائٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    فیس بُک انتظامیہ نے نئی پالیسی کے حوالے اعلان کیا ہے کہ آئندہ فیس بُک پر سیاسی اشتہارات لگانے والے افراد کو اپنا نام اور شناخت ظاہر کرنی ہوگی۔

    فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے مزید ہزاروں لوگوں کو ادارے میں ملازمت دی ہے تاکہ نومبر میں امریکا کے اندر ہونے والے وسط مدتی سینیٹ انتخابات سے پہلے اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرلے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اس لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو سسٹم میں خرابی پیدا کرنے سے روکا جاسکے جس طرح روس نے 2016 میں جعلی اکاؤنٹ اور پیجز بنا کر امریکا کےانختابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے سسٹم کی شفافیت اور احتساب میں مزید بہتری آئے گی، ’ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں صارفین جب فیس بک کے پیجز کا دورا کریں گے توانہیں پیج پر شائع ہونے والا اشتہار کس نے لگایا ہے اس کا بھی علم ہوگا۔

    فیس بک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مستقبل میں اشتہار شائع کرنے والوں کو اپنی شناخت اور جگہ کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا، ہمارا خیال ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والےصارفین کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ایسے پیجز کو چیک کریں۔

    نئی تبدیلیوں کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی چیزوں کا باآسانی جائزہ لے سکیں گے اور پروفائل میں ایڈ دوستوں یا دیگر صارفین کو بھی آسانی سے کنٹرول کرتے ہوئے اشتہارات پر بھی خود سے قابو پاسکیں گے۔

    فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مارک زکربرگ آئندہ ہفتے امریکی کانگریس کو برطانیہ کے سیاسی ادارے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے 8 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کے حوالے سے سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ سن 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخابات کے دوران فیس بک کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا گیا تھا، جس کے بعد سے فیس بُک اپنے سسٹم میں متعدد تبدیلیاں کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ یورپ کی سختیوں سے پریشان

    ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ یورپ کی سختیوں سے پریشان

    سانس فرانسسکو: ڈیٹالیک اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یورپی یونین کی جانب سےفیس بک پردباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کو ذیادہ محفوظ بنانے کے لیے تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیٹا لیکس کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر دباؤ ہے کہ وہ فیس بک پرشائع ہونے والے مواد کے علاوہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کوائف کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    یورپی یونین کے محکمہ ’جنرل ڈیٹا پروٹیکشن‘ نے گزشتہ سال مئی میں ڈیٹا اور لوگوں کے آن لائن حقوق کے حوالے سے قانون بنایا تھا جس کے مطابق کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بتائیں کہ وہ ڈیٹا کس مقصد کے لیے جمع کررہی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اعدادوشمار سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں پر کم جرمانہ کیا جاتا تھا لیکن نئے قانون کے مطابق ڈیٹا قانون کی خلاف ورزی پرکمپنی کو جرمانے کی صورت میں عالمی سالانہ کمائی کا 4 فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

    صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی

    یاد رہے کہ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے بعد فیس بک کو تنقید اور تحقیقات کا سامنا ہے اور فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا سیاسی مشاورتی ادارے کی جانب سے غلط استعمال سامنے آنے پر تحقیقات جاری ہیں، صارفین کے ڈیٹا کا مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال کیا گیا تھا۔

    برطانیہ میں بھی ڈیٹا حاصل کرنے والے سیاسی مشاورتی ادارے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ فیس بک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وضاحت کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

    ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں10ارب ڈالر ڈوب گئے

    واضح رہے کہ ڈیٹا اسکینڈل کے باعث سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں دس ارب ڈالر ڈوب گئے جبکہ کمپنی کے حصص کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے فیس بک کا بڑا اقدام

    صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے فیس بک کا بڑا اقدام

    سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے مارکیٹ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے اقدامات کرنے شروع کردیے، جس کے تحت پرائیوسی سینٹگ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر الزام تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور مخالفین کے لیے انتخابی مہم بھی چلائی جس کے بعد دنیا میں ایک بڑا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

    انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والی تحقیقاتی کمپنی کیمبرج اینالیکٹس نے امریکی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق فیس بک نے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا۔

    مزید پڑھیں: ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں10ارب ڈالر ڈوب گئے

    تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدید دھچکا لگا بلکہ یہی نہیں عالمی مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث مالک مارک زکر برگ کو صرف ایک رات میں ہی 6 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    فیس بک کے بانی نے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد صارفین سے معافی مانگی اور اُن کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق انتظامیہ پرائیوسی سٹینگ میں جلد بڑی تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے سیٹنگز کے آپشن کو ازسرنو  ترتیب دیا جائے گا اور تمام آپشن کو ایک جگہ اکھٹا کیا جائے گا جبکہ تمام پرانے آپشنز کو ختم کردیا جائے گا تاکہ صارف آسانی کے ساتھ نئی سٹینگز کو سمجھ سکے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مصر نے اپنی فیس بک متعارف کروادی

    فیس بک بانی کی جانب سے اعلان کردہ نئی پالیسی کے تحت صارفین کے پرائیوسی آپشن میں مختلف مینو اور شارٹ کٹس دیے جائیں گے تاکہ تصویر کے ساتھ ڈیٹا محفوظ رہے، موبائل صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔

    نئی تبدیلیوں کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی چیزوں کا باآسانی جائزہ لے سکیں گے اور پروفائل میں ایڈ دوستوں یا دیگر صارفین کو بھی آسانی سے کنٹرول کرتے ہوئے اشتہارات پر بھی خود سے قابو پاسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مصر نے اپنی فیس بک متعارف کروادی

    مصر نے اپنی فیس بک متعارف کروادی

    کائرہ: مصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں ’اجپٹ فیس‘ کے نام سے سوشل ویب سائٹ متعارف کروادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر اطلاعات نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ مصر خود اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اب مصر نے اپنی فیس بک متعارف کرادی ہے جسے ’اجپٹ فیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    مصر کی جانب سے بنائی جانے والی فیس بک کے فرنٹ پیج پر لیور پول کلب کے لیے کھیلنے والے نامور فٹبالر محمد صالح کی تصویر کو کور فوٹو کے طور پر لگایا گیا ہے، ویب سائٹ کی تھیم بھی فیس بک کی طرح نیلے رنگ کی رکھی گئی ہے۔

    ابتدائی طور پر مصری فیس بک کو استعمال کرنے کے لیے تین زبانوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جن میں انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل ہیں جبکہ نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے ویب سائٹ کا طریقہ کار تقریباً فیس بک جیسا ہی رکھا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد اس فیس بک کو سبکسرائب کرچکے ہیں، مصر کے وزیر اطلاعات یاسر القادی کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری پالیسی بہت واضح ہے جبکہ مستقبل قریب میں اسی طرح سماجی رابطے کی مزید ویب سائٹس بھی بنائی جائیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہریوں کے ڈیٹا کے حفاظت کے قابل ہونا چاہئے اور ملک میں استحکام کے لیے اپنے شہریوں کی مدد کرنی چاہئے۔


  • صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی

    صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی

    مینلوپارک : صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پرفیس بک نے غلطی تسلیم کرلی، بانی فیس بک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی،  اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ  دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے بعد فیس بک کو تنقید اور تحقیقات کا سامنا ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، جس سے صارفین کے اعتماد کوٹھیس پہنچی، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔

    مارک زکربرگ نے فیس بک کے حوالے سے متعدد تبدیلیوں کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ جو کچھ ہوا بچنے کیلئے کئی سال پہلے اقدامات کئے تھے، کیمبرج انالیٹیکا کے سلسلے میں بھی ہم نے ٹھوکر کھائی۔ فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    اپنے فیس بک صفحے پر مارک زکربرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیس بک میں نے شروع کی تھی اور اس پلیٹ فارم پر جو کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا سیاسی مشاورتی ادارے کی جانب سے غلط استعمال سامنے آنے پر تحقیقات جاری ہیں، صارفین کے ڈیٹا کا مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال کیا گیا تھا۔

    برطانیہ میں بھی ڈیٹا حاصل کرنے والے سیاسی مشاورتی ادارے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ فیس بک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وضاحت کے لئے طلب کرلیا ہے۔

    برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق سال 2014 میں کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کے شریک بانی نے ڈیلیٹ فیس بک کا پیغام دے دیا جبکہ ٹوئٹرپربھی ڈیلیٹ فیس بک کی مہم چلائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیس بک کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ

    فیس بک کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ

    برلن: جرمنی کی عدالت نے فیس بک کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ صارفین  کی اجازت کے بغیر اُن کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو دے کر غیر قانونی کام کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے کنزیومر گروپ نے برلن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ فیس بک صارفین اور خصوصا جرمنی کے شہریوں کا ڈیٹا بغیر اجازت کسی دوسرے ادارے کو فراہم کررہی ہے۔

    فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’فیس بک میں موجود سینٹگ اور اُس کے قواعد و ضوابط صارفین کے لیے بنائے جانے والے قوانین کے خلاف ہیں اس لیے عدالت نے بھی اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیس بک کے خلاف فیصلہ جاری کیا‘۔

    مزید پڑھیں: فیس بک جمہوریت پر غلط اثرات مرتب کررہی ہے، انتظامیہ کا اعتراف

    اُن کا کہنا تھا کہ فیس بک پر جب کوئی بھی صارف نیا آئی ڈی بناتا ہے تو انتظامیہ خاموشی کے ساتھ اُس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتی ہے اور پھر تمام تفصیل اُن کے پاس محفوظ ہوجاتی ہے۔

    عدالت نے فیس بک کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور اسے غیر محفوظ طریقے سے دوسروں کے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا اور فوری طور پر اس کو ختم کرنے کا حکم بھی دیا۔

    فیس بک نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے جرمنی کے سپریم کورٹ میں مقدمے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کا ڈیٹا ہمارے پاس آتا ہے مگر یہ بالکل محفوظ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گیم کھیلیں اور ڈالر کمائیں، فیس بک کا صارفین کے لیے شاندار اعلان

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں اور ساتھ میں صارفین کو مطمئن کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں، یہ کام غیر قانونی نہیں کیونکہ صارفین کے علم میں تمام بات ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گیم کھیلیں اور ڈالر کمائیں، فیس بک کا صارفین کے لیے شاندار اعلان

    گیم کھیلیں اور ڈالر کمائیں، فیس بک کا صارفین کے لیے شاندار اعلان

    سانس فرانسسکو: فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین ویب سائٹ پر آن لائن گیم کھیل کے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کا شمار اُن سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی آئی ڈیز سے مختلف چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    انٹرنیٹ سے آمدنی حاصل کرنے والی کمپنیز کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اُن کی ویب سائٹ سے وابستہ ہوں اور دیگر کے مقابلے میں زیادہ وقت دیں تاکہ اشتہارات حاصل کیے جاسکیں۔

    صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ویب سائٹس کی جانب سے مختلف فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب فیس بک نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک استعمال کرنے والے افراد اس کے ذریعے آمدنی بھی حاصل کریں۔

    مزید پڑھیں: فیس بک جمہوریت پر غلط اثرات مرتب کررہی ہے، انتظامیہ کا اعتراف

    فیس بک کے مطابق آمدنی حاصل کرنے کا طریقہ کار دشوار نہیں بلکہ صارف گیم کھیل کر ہی آسانی سے رقم حاصل کرسکتا ہے،  کمپنی کی جانب سے فی الحال گیمرز کو آزمائشی طور پر منتخب کیا گیا ہے جو لائیو اسٹریم کے ذریعے گیم کھیلیں گے۔

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت صارف کی پہچان کریٹیر کے طور پر ہوگی، جو جتنا زیادہ دیر تک ویب سائٹ پر موجود رہے گا اُس کے لیے اتنے ہی زیادہ کمانے کے مواقع ہوں گے‘۔

    گیم کھیلنے کے لیے 1080 پی کے ساتھ 60 ایف پی ایس اسٹریم درکار ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

    فیس بک نے چند ماہ قبل دنیا بھر میں موجود گیمرز سے رابطہ شروع کیا تھا جس کے حوصلہ افزا نتائج موصول ہوئے تو کمپنی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی تعداد کو بڑھانے کے لیے باقاعدہ اعلان کیا۔

    کمپنی کی جانب سے آمدنی کمانے اور رقم حاصل کرنے کا طریقہ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رقم کی وصولی کے حوالے سے بھی فیس بک آگاہ کردے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔