Tag: facebook

  • فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹا دیا گیا، پاکستان نے شدید رد عمل میں کہا ہے فیس بک کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنے ساتھ نریندر مودی کا عجیب و غریب سلوک بھول گئے یا پھر فیس بک انتظامیہ بھارتی اثر کا شکار ہو گئی، فیس بک سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی تمام پوسٹس ہٹالی گئیں۔

    دفتر خارجہ پاکستان کا فیس بک کے اس اقدام کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہونا چاہئے، فیس بک پر عوام کی پوسٹ سے عالمی برادری کو سبق سیکھنا چاہئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضۃ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کی، نفیس ذکریا نے واضح کر دیا پاکستان کشمیریوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

    پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ساٹھ کشمیریوں کی شہادت اور ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کے زخمی ہونے کو بہیمانہ ظلم سے تعبیر کیا ہے۔

    ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ انھوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حریت قیادت کی نظر بندی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقار علی کے مقدمہ سے آگاہ ہیں ، انڈونیشیا سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ فیس بک ان کی گفتگو سنتی ہے اور ان کی سرگرمیاں نوٹ بھی کرتی ہے، لہٰذاان کی گفتگو کسی سے محفوظ نہیں۔

    یہ دعویٰ امریکا کی ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کیلی برنز نے کیا ہے، کیلی برنز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپ کے ذریعے نہ صرف صارفین بلکہ ان کے اردگرد موجود افراد کی آوازیں بھی ریکارڈ کی جارہی ہیں ۔

    اسمارٹ فون پر فیس بک استعمال کرنے والوں کو ہوشیاراب رہنا ہوگا، کیونکہ اس بات کی اجازت تو خود صارف نے فیس بک ایپ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دی ہے ۔

    فیس بک نے تسلیم توکرلیا ہے کہ ایپ کے ذریعے آوازیں ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن یہ بات ماننے سے انکاری ہے کہ یہ کسی جاسوسی کا حصہ ہے ۔

    فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے وہ اپنے صارفین کے رحجانات جانتی ہے، آئی ٹی ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کی باتیں سنی جاتی ہیں، سرگرمیاں نوٹ ہوتی ہیں، لیکن اس کی جازت خود صارف دیتا ہے لہٰذا اس پر پرائیویسی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

  • ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    کیلیفورنیا : ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک نے صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرے۔

    فیس بک کی جانب سے خاص طور پراس دن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، اس کے مطابق اب ہر فیس بک صارف مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو تحفہ بھیج سکتا ہے۔

    یہ نیا فیچر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فون میسنجر میں ایک پھولوں بھرا میسج وصول ہوگا۔

    facebook-post

    اس تصویر پر کلک کر کے آپ یہ پھول اپنی پیاری امی جان کو بھیج سکیں گے۔ جبکہ وال پر یہ پھول صرف مخصوص پوسٹ کے نیچے ڈالنے کے لئے موجود ہوگا۔

    اس سے قبل فیس بک نے صارفین کے لئے ایک خاص آن لائن تصویر کا آپشن متعارف کرایا ہے، جس میں ماں سے محبت کے اظہار کے لئے مخصوص الفاظ درج کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے ہر شخص اس دن اپنی والدہ سے مختلف انداز سے محبت کا اظہار کرتا ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے یہ مخصوص فیچر کے علاوہ میسنجر کی تھیم کو بھی تبدیل کردیا گیا، جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔
    messenger_mothers_day

  • حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    کیلیفورنیا : حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے اکاونٹس کی معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے اکاونٹس کے ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے امریکہ اور بھارت خفیہ آئی ڈیز کی معلومات مانگنے والے ممالک میں سر فہرست ہیں ۔

      جولائی سے دسمبر 2015 6  ماہ  کے دوران پاکستان کی جانب سے 706 اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ معلوماتی تبادلے کی حد کو مزید بڑھایا جائے۔

    PAKISTAN FACEBOOK

    سرکار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ صارف کے آئی پی ایڈریس، سمیت آئی ڈی کی تفصیلات اور ہونے والی پوسٹنگ تک رسائی دی جائے۔

    واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  دنیا بھر سے صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سےواضح کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی عالمی درخواستوں کی پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صارف کی معلومات کا تبادلے کا حتمی فیصلہ اتنظامیہ کی جانب سے کیا جائیگا۔

  • مصطفیٰ کمال سوشل میڈیا پرمتحرک، پریس کانفرنس کا اعلان

    مصطفیٰ کمال سوشل میڈیا پرمتحرک، پریس کانفرنس کا اعلان

    کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اپنی پارٹی کو متحرک کرنے لگے۔ نیا ٹوئیٹر اور فیس بُک اکاونٹ بنالیا۔ حیدر آباد اور کراچی میں وال چاکنگ ہوگئی۔

    اس کے علاوہ مصطفیٰ کمال نے کل ایک اور تہلکہ خیز پریس کانفرنس کا بھی اعلان کردیا، کمال کی انٹری مارنے والے مصطفیٰ کمال انکشافات کا دوسرا سیشن کل لگائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس دونوں رہنما اپنے منشور سمیت کئی مزید اہم انکشافات کریں گے۔ مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق سٹی ناظم نے نیا ٹوئیٹر اور فیس بُک اکاونٹ بھی بنالیاہے ۔ پہلے اسٹیٹس السلام علیکم پاکستان اور یہ ہے میرانیااکاؤنٹ لکھاہے۔

    نئےاکاؤنٹ کےبنتے ہی فالورزکی بڑی تعدادنےانہیں خوش آمدیدکہا اور انہیں ان کےفیصلےپر مبارکبادبھی دی۔، یہی نہیں مصطفیٰ کمال کے حق میں کراچی کی دیواروں پر نعرے درج کردیئے گئے۔

    حیدر آباد میں بھی مصطفیٰ کمال کے حق میں وال چاکنگ ہوگئی، دیواروں پر قدم بڑھاؤ مصطفیٰ کمال ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مصطفی کمال ویلکم کے نعرے لکھے گئے ہیں۔

     

  • عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، فیس بک پرمداحوں کی تعداد50لاکھ ہوگئی

    عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، فیس بک پرمداحوں کی تعداد50لاکھ ہوگئی

    اسلام آباد: سال دو ہزار پندرہ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، فس بک پر مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ گئی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، تاہم سوشل ویب سائیٹ فیس بک پر ہمیشہ کی طرح سال دوہزار پندرہ میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوا، جس کے بعدان کے فینز کی کل تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہو گئی۔

    مقبولیت ریکارڈ سطح پہ پہنچنے پر عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے، عمران خان سوشل میڈیا کے استعمال کے ساتھ ساتھ فیس بک پر براہ راست خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بھی ہیں۔

    عمران خان کا دعوی ہے کہ ان کی فیس بک پر مقبولیت کسی بھی پاکستانی سیاسی لیڈر سے زیادہ ہے، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بھی اس کامیابی پر خوش ہیں۔

  • مارک زکربرگ کے ہاں بیٹی کی ولادت،کمپنی کے 99فیصد شیئر عطیہ کرنے کا اعلان

    مارک زکربرگ کے ہاں بیٹی کی ولادت،کمپنی کے 99فیصد شیئر عطیہ کرنے کا اعلان

    نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے بیٹی کی ولادت پر کمپنی کے ننانو ے فیصد حصص خیراتی کاموں میں وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اپنی فیس بک پوسٹ میں کم عمر ارب پتی مارک زکربرگ نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایک خیراتی ادارے چان زکربرگ کے قیام اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نوازئیدہ بچی میکس سمیت دیگر بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کمپنی کے ننانوے فیصد حصص انسانی فلاح بہبود، غربت کے خاتمے کیلئے فلاحی کاموں میں صرف کرینگے ۔

    مارک زکربرگ ننانوے فیصد حصص کی ملکیت پینتالیس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں.

    ان کا کہنا ہے کہ چین زکر برگ کا مقصد انسانی قابلیت کو بڑھانا اور نئی نسل کے بچوں میں برابری کو پھیلانا ہے.

    میکس کی پیدائش گذشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ اعلان منگل کو کیا گیا۔

    اس سے قبل زکربرگ نے اس برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی بیوی پریسیلا چین امید سے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے باپ بننے والے ہیں،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی پر جائیں گے.

  • فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    اسلام آباد : گرل فرینڈبنانایابلیک میل کرنا ہمارا معاشرے کا کلچر نہیں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ بات ،جسٹس امیر ہانی مسلم نے ایک مقدمے کی سماعت میں اپنے ریمارکس میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گرل فرینڈز بنانا مغرب کا کلچر ہے۔

    فیس بک نئی نسل کو خراب کررہی ہے۔ ملزم مینر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا۔ لڑکی شگفتہ امین اس کی دوست ہے۔

    عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی فیس بک معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہے؟ کیا فیس بک گرل فرینڈ کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

  • پریشانیوں کی ذمہ دار فیس بُک ہے، نئی تحقیق

    پریشانیوں کی ذمہ دار فیس بُک ہے، نئی تحقیق

    کوپن ہیگن : فیس بک کا استعمال انسان کو زندگی کی حقیقی خوشیوں سے دور کردیتا ہے، یہ بات ڈنمارک میں کی جانے والی ایک تحقیق کے بعدسامنے آئی ہے۔

    اس کے استعمال سے لوگ سماجی زندگی سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ایک نئی تحقیق ان تمام چیزوں کی ذمہ داری فیس بُک پر عائد کرتی ہے۔

    اس حوالے سے ڈنمارک میں ایک تحقیق کی گئی اس تحقیق جس میں سے ایک گروپ نے فیس بُک کا استعمال جاری رکھا جبکہ دوسرے گروپ نے سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کا استعمال ترک کر دیا۔

    ایک ہفتے کے بعد وہ لوگ جو فیس بُک استعمال نہیں کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگیوں سے زیادہ مطمئن ہیں۔

    ان میں سے اٹھاسی فیصد لوگوں نے خود کو خوش قرار دیا۔ ان کاکہنا تھا فیس بک چھورنے سے زندگی میں مثبت نتائج سامنے ٓآئے ہیں۔

  • محبت سے مجبوربھارتی دوشیزہ نے پاکستان آکر نوجوان سے شادی کرلی

    محبت سے مجبوربھارتی دوشیزہ نے پاکستان آکر نوجوان سے شادی کرلی

    گجرات : پاکستانی لڑکے کی محبت بھارت کی امیر النساء کو پاکستان کھینچ لائی۔ گجرات کے اعجاز علی نےامیر النساء سے کورٹ میرج کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع دھن باد کے گاؤں سا کی رہائشی 22 سالہ امیرالنسا کی ایک برس قبل گجرات کے نوجوان اعجازعلی سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی۔

    یہ دوستی کچھ عرصے بعد محبت میں بدلی اور پھر یوں بھارت کی امیر النساء پاکستان کے اعجاز علی کی محبت میں اپنا وطن چھوڑ آئی، جھاڑ کھنڈ کی رہائشی امیر النساءگھر بار چھوڑ کر اعجازعلی کی تلاش میں گجرات آئی تھی جہاں ان دونوں نے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کر لی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر النساء نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے خلاف زہراگلا جاتا ہے حالانکہ پاکستان میں اسے ہرجانب سے محبت ہی ملی ہے،پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، وہ چاہتی ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ اسی ملک میں خوش و خرم زندگی گزاریں۔

    امیر النساء کا کہنا ہے وہ اعجاز علی کے ساتھ بہت خوش ہے۔ اُس نے خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کاش پاکستان  اوربھارت میں کشیدگی کم اور محبت بڑھ جائے۔