Tag: facebook

  • فیس بک کا منفرد فیچر منظرِعام پر

    فیس بک کا منفرد فیچر منظرِعام پر

    نیویارک : فیس بک کا منفرد فیچر منظرِ عام پر آگیا ہے ، اب تصاویر خودکار طور پر ایڈٹ ہو سکیں گی۔

    فیس بک کی آئی او ایس ایپلی کیشن میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی گئی ہے، جس کے بعد اب اس ویب سائٹ میں اپ لوڈ ہونے والی تصاویر خود کار طور پر ایڈٹ ہو کر اپ لوڈ ہونے سے پہلے زیادہ بہتر ہو جاتی ہیں۔

    تصاویر میں مزید بہتری کے لئے ایڈٹ، فلٹرز اور کراپس وغیرہ کے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔

    اس وقت یہ ٹول فی الحال ایک آپشنل فیچر ہے اور اسے ایپل کے آئی فون صارفین کے لئے جاری کیا گیا ہے، تاہم جلد اینڈرائیڈ کے صارفین بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

  • صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    کراچی: (ویب ڈیسک) فیس بک کے ماہرین ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں جو صارف کی ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھے گا اور اس کے متعلق رائے بھی دیگا۔

    فیس بک لیب کے سربراہ یان لیکون کے مطابق سافٹ ویئر میں یہ صلاحیت ہوگی کہ صارف کی جانب سے اپلوڈ کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز کے متعلق رائے دیگا۔جبکہ سافٹ ویئر صارف کو آگاہ بھی کریگا کہ آیااپلوڈ کی گئیں چیزیں مناسب ہیں یا غیر مناسب،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بنا اجازت کسی کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو بھی یہ ذہین سافٹ ویئراس شخص کو خبردار کردے گا، فیس بک کے مطابق سافٹ ویئر صارف کوپریشانی سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    نیویارک : فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کی  زریعے آپ نہ صرف ویب بلکہ آئی او ایس استعمال کرنے صارفین اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی جگہیں ، تصاویر ، پوسٹ ، موویز ڈھونڈ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل کچھ عرصے پہلے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کے زریعے  صارفین خاص مواد ڈھونڈ سکتے تھے، لیکن کسی خاص پوسٹ اور تصویر کو سرچ کرنا آسان نہیں تھا، اس لئے فیس بک نے اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    امید ہے کہ فیس بک کا نیا فیچر اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا لیکن فیس بک کی جانب سے اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

  • فیس بک کا فیلو شپ پروگرام کا آغاز

    فیس بک کا فیلو شپ پروگرام کا آغاز

    نیو یارک: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے فیلو شپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔

    جس کے تحت امریکی اور دیگر ممالک کے طالب علم پی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرسکیں گے، فیس بک فیلوشپ پروگرام کے ذریعے 2سال کے دوران 12خوش قسمت افراد کو فیلو شپ فراہم کی جائے گی ۔

    فیس بک کی اس اسکالرشپ کے تحت 12نوجوانوں کو تعلیمی اخراجات کے لیے سالانہ37ہزار ڈالر، فیس بک کے ہیڈکوارٹردورے کا موقع اور ساتھ ہی ساتھ انٹرن شپ کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا، فیلوشپ پروگرام کے حوالے سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5جنوری 2015ءرکھی گئی ہے۔

  • دنیا بھر میں طلاق کی ایک تہائی وجہ فیس بک بن گئی

    دنیا بھر میں طلاق کی ایک تہائی وجہ فیس بک بن گئی

    لندن: کچھ عرصہ پہلے تک شاید سسرالی رشتہ دار یا بی جمالو ٹائپ کی خواتین شا دی شدہ جو ڑوں میں طلاق کروانے کا اہم سبب بنتی ہو ں لیکن اب یہ کام سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک سر انجا م دے رہی ہے۔

    ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق گزشتہ دو سالوں میں دنیا بھر میں ہونے والی ایک تہائی طلاقوں کا سبب کسی نہ کسی طرح فیس بک رہا ہے، رپورٹ کے مطا بق گزشتہ سال برطا نیہ میں فائل کیے گئے، پانچ ہزار طلاق کے کیسو ں میں سے تنتیس(33) فیصدمیں فیس بک کا ذکر موجود ہے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق فیس بک پر ہونے والی دوستیاں اور تعلقات شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں تلخی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات اس کے ذریعے شوہر یا بیویاں اپنے ساتھی کی ایسی مصروفیت کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں, جن سے وہ عموما ً بے خبر ہوتے ہیں اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔

  • فیس بک نے کاروباری صارفین کی مشکل حل کردی

    فیس بک نے کاروباری صارفین کی مشکل حل کردی

    سماجی ویب سائٹ فیس بک اب کاروباری رابطوں اور تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

    فیس بک کا کاروبار سے منسلک حضرات کی مشکل حل کرنے کے لیے نئی ویب سائٹ "فیس بک ایٹ ورک”پر کام جاری ہے، فیس بک کی اس نئی ویب سائٹ پر صارفین کو نجی پروفائل اپنی کاروباری پروفائل سے الگ رکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    جس سے صارفین دفتری ساتھیوں سے چیٹ اور پیشہ ورانہ رابطوں سے منسلک رہ سکیں گے جبکہ مختلف کمپنیاں اپنے پیج بنا کر صارفین کو سروس بھی فراہم کر سکیں گی۔

  • اسمارٹ فون  کی ایک اورانقلابی ڈیوائس

    اسمارٹ فون کی ایک اورانقلابی ڈیوائس

    اسمارٹ فون کی ایک اورانقلابی ڈیوائس،جس کے زریعے صارفین تین سو ساٹھ ڈگری کیمرے سے انوکھے منظردیکھ سکیں۔

     گیئر وی آر نامی ہیڈ سیٹس کو سام سنگ نے فیس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے،اس میں گلیکسی نوٹ فور کو اسکرین کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

    DSC_6482

    یہ پورٹیبل ڈیوائس کسی بھی ایونٹ یا مقام کو محفوظ کرسکے گی،اس میں سترہ ایچ ڈی کیمرے استعمال کئے گئے ہیں جو تین سو ساٹھ ڈگری کے اینگل سے مناظر محفوظ کر سکیں گے۔

    samsung-unpacked-gear-vr-2_2040_verge_super_wide

    اس میں مناظر بالکل انسانی آنکھ جیسے نظر آئیں گے مگر تھری ڈی فیچر کے ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔

  • فیس بک وڈیو شیئرنگ میں یو ٹیوب کے لیے خطرہ

    فیس بک وڈیو شیئرنگ میں یو ٹیوب کے لیے خطرہ

    نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک وڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

    فیس بک کے 20ہزار صفحات اور ایک سال کے دوران کی گئی 2لاکھ کے قریب پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ وڈیوز کو دیکھے جانے کے لحاظ سے یو ٹیوب کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ لوگ براہ راست رابطے کے لیے وڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یو ٹیوب کے مقابلے میں فیس بک کا ٹریفک بڑھ رہا ہے۔ محققین کے مطابق یہ یو ٹیوب کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جو اس مارکیٹ میں اپنے بڑے حصے سے محروم ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ لوگ یو ٹیوب پر جانے کے بجائے فیس بک پر ہی اپنی مطلوبہ وڈیو دیکھ سکیں گے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں فیس بک کو زیادہ موثر رابطے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور ایسے شواہد نظر نہیں آتے کہ اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔

  • فیس بک نے نیوزفیڈ کنٹرول کرنے کا طریقہ متعارف کرادیا

    فیس بک نے نیوزفیڈ کنٹرول کرنے کا طریقہ متعارف کرادیا

    کراچی (ویب ڈیسک) – سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کی ضروریات کو ہمیشہ مدِ نظر رکھتا ہے اوریہی وجہ اس کی عوامی مقبولیت کا سبب ہے۔

    اگرآپ فیس بک کے صارف ہیں تو یقیناً آپ اپنی نیوزفیڈ میں آنے والی غیر متعلقہ تصاویراوردیگر لنکس سے الجھن کا شکار ہوتے ہوں گے آپ کی اسی الجھن کو دور کرنے کے لئے فیس بک نے نیوزفیڈ کو کنٹرول کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔

    اب آپ نیوزفیڈ میں جائیے اور کسی بھی دوست کے لئے ’’سی لیس‘‘ یعنی کم دیکھئے کا آپشن منتخب کیجئے یعنی کہ اب آپ کو کسی بھی دوست کو ان فالو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اس کے ساتھ ہی فیس بک نے ایک ماسٹر کنٹرول بھی متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی شخص گروپ یا پیج کی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی چیزوں کونہ صرف یہ کہ فالو یا ان فالو بھی کرسکتے ہیں بلکہ کنٹرول بھی کرسکتے ہیں۔

    ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کم دیکھئے کا آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک کس طرح آپ کے دوستوں کی جانب سے آنے والی نیوز فیڈ کو کنٹرول کرنے کا کیا معیار اپنائے گا لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ دوست جو بہت زیادہ پوسٹ شیئر کرتے ہیں ان کی جانب سے آنے والی نیوز فیڈ کی تعداد کم ہوجائے گی۔

  • فیس بک نے 16خواتین کے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کروادیا

    فیس بک نے 16خواتین کے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کروادیا

    ویانا:(ویب ڈیسک) آسٹریا میں افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ہی وقت 16 لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا، جبکہ ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتی رہی کہ وہ محض اسی کا محبوب ہے۔ 28 سالہ سونکو نیجان نامی  شخص میں بظاہر تو کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آئی کہ گوری لڑکیاں اس کی یوں دیوانی ہو جاتی ہیں لیکن کسی نامعلوم وجہ کی بنا پر جس نے بھی اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اس کی دیوانی ہو گئی، سونکو نے ان میں سے اکثر کو مختلف نائٹ کلبوں اور شراب خانوں میں اپنے جادو کا اسیر کیا۔

    جب ان میں سے ایک سونجا مارکر نے فیس بک پر اسے ایک اور لڑکی کے خاوند کے طور پر دیکھا تو اس نے اُس لڑکی سے رابطہ کر لیا، دونوں نے حقیقت کھلنے پر پولیس کو شکایت کر دی، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص اب تک چار خواتین سے شادی کر چکا ہے ،سات سے منگنی کر چکا ہے اور پانچ کے ساتھ دوستی چلا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کچھ خواتین کو شکار بنا چکا ہے لیکن ان کے بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    اس نے دھوکہ بازی سے سب کو ایک دوسرے سے بے خبر رکھا ہوا تھا اور اپنی محبوباوٗں سے اکثر رقم اور زیورات وغیرہ ادھار لیتا رہتا تھا، پولیس کے لیے کام کرنے والی ایک لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں بالآخر یہ خود پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اب اس کے خلاف مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔