Tag: facebook

  • پاکستانی موبائل صارفین کیلئے تیزرفتارانٹرنیٹ کی فراہمی : فیس بک کا  بڑا اعلان

    پاکستانی موبائل صارفین کیلئے تیزرفتارانٹرنیٹ کی فراہمی : فیس بک کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : فیس بک نے نیاٹیل کیساتھ پاکستان میں پہلی بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ، جس کے تحت ڈیڑھ کروڑموبائل صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پاکستان میں انٹرنیٹ کےفروغ کیلئےسرگرم ہیں ، فیس بک اورنیاٹیل نے پاکستان کے 8بڑےشہروں میں نیا فائبر نیٹ ورک لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑموبائل صارفین تیزرفتارانٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے، نیٹ ورک حکومت کی ڈیجیٹل پاکستان کوششوں میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

    سی ای اونیاٹیل وہاج سراج نے کہا نئی سرمایہ کاری سےکاروبارکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کوروزگاراورآن لائن کاروبار کیلئے نئے مواقع ملیں گے جبکہ سربراہ ایشین کوآرڈینیٹرفیس بک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کایہ پہلامنصوبہ ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرکے  پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کی تھی  ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے کہا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔

  • کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    سماجی رابطوں کی اہم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین اب اپنی پوسٹس پر لائکس اپنی مرضی کے مطابق چھپا سکیں گے، انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی، تاہم اب فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو اس کا اختیار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائٹس پر اب صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    نیا اختیار ملنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں، یاد رہے کہ انسٹاگرام نے دو سال قبل پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کے لیے محدود صارفین پر آزمائش کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اس نئے فیچر کے اضافے کے سلسلے میں فیس بک اور انسٹاگرام انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کی وجہ سے اب صارفین زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ ایپ میں زیادہ وقت بھی گزاریں گے۔

    نئے فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہو سکے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ کنٹرول صارفین کو دستیاب ہوگا۔

  • میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔

    اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔

    ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

    فیس بک کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹا گرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔

    دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

  • فیس بک کو پہلی بار آسکر ایوارڈ کیوں ملا؟

    فیس بک کو پہلی بار آسکر ایوارڈ کیوں ملا؟

    فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے پہلی بار ڈاکو مینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    فیس بک کا نام سن کر ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ یقیناً تصاویر، ویڈیوز، ری ایکشنز، پوسٹس اور ایسی ہی لاتعداد چیزیں ہوں گی جو ہم وہاں دیکھتے ہیں۔

    مگر کیا کبھی آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ فیس بک دنیائے فلم کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے؟جی ہاں فیس بک نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر کی93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جب کسی گیم انڈسٹری کے ایک پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔25منٹ کی یہ فلم ‘کولیٹی’ فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں۔

    اس فلم کو دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی وی آر ویڈیو گیم میڈل آف آنر کے لیے بنایا گیا تھا۔ کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر چار فلموں کو شکست دی۔

    اس مختصر فلم کو انتھونی گیچینو نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ بھی کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔

    کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

    اسی طرح ایک بلاگ میں پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی اصل ہیرو کولیٹی ہی ہیں جنہوں نے اپنی کہانی شیئر کی، فلم میں ہم نے دیکھا تھا کہ مزاحمت کے لیے جرات کی ضروروت ہوتی ہے، مگر کسی کے لیے اپنے تکلیف دہ ماضی میں واپس جانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

  • فیس بک انتطامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا دے دیا

    فیس بک انتطامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا دے دیا

    نیو یارک : فیس بک انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا دے دیا، سابق امریکی صدر کی بہو کے پیج سے ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ نے ٹرمپ کی بہو کے پیج سے سابق صدر کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل میں کام شروع کیا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو لے رہی ہیں اور ان سے مختلف امور پر بات چیت کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں اپنے سسر سے لیے گئے انٹرویو کو انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پروموٹ کرتے ہوئے پوسٹ کیا جس کا فیس بک انتطامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہٹا دیا۔

    لارا ٹرمپ نے ایک ای میل کا اسکرین شارٹ پوسٹ کیا جو انہیں فیس بک کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ اس ای میل میں ان کو فیس بک کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کی ٹرمپ کے ساتھ انٹرویو کی ویڈیو کو ہٹادیا ہے کیونکہ فیس بک نے ٹرمپ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

    اس حوالے سے فیس بک ترجمان نے سابق امریکی صدر کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مزید بات کرنے سے انکار کیا جب کہ ٹرمپ کے ترجمان نے بھی اس پر فوری طور پر کوئی رد عمل دینے سے انکار کردیا۔

  • فیس بک کا  پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    فیس بک کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    پشاور : فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کےدفاترپاکستان لانے کی کوششیں جاری ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

    رابطے میں فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنےپراتفاق ہوا۔

    ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتربھی قائم کیے جائیں گے۔

  • ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت پر فیس بک کا بڑا اقدام

    ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت پر فیس بک کا بڑا اقدام

    ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فیس بک کو بھی اپنے فیچر تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

    گذشتہ سال جون میں بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے فوری بعد انسٹاگرام نے معروف چینی ایپ کی نقل پر مبنی فیچر "ریلز” کو متعارف کرایا اب انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے بھی ریلز کو "بلیو ایپ” کا حصہ بنالیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش بھارت میں صارفین کی محدود تعداد میں کی جارہی ہے، جو مختصر ویڈیو کو انسٹاگرام اور فیس بک دونوں میں شیئر کرسکتے ہیں۔

    نئے فیچر میں اگر صارف مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس کے ساتھ منسلک ہوگا اس کے علاوہ یہی صارفین فیس بک کے اپنے ٹولز استعمال کرکے بھی مختصر ویڈیوز بناسکتے ہیں۔

    بھارت کے بعد فیس بک کی جانب سے یہ فیچر دنیا بھر میں رواں سال کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی دو اہم وجوہات ہیں۔

    پہلی وجہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی سے فائدہ اٹھا کر اس کے صارفین کو انسٹاگرام اور فیس بک کا حصہ بنانا۔

    دوسری وجہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک اب بھی مختصر ویڈیوز کے شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، مگر کراس شیئرنگ فیچر سے بڑے کریٹئیرز کو فیس بک اپنی جانب مائل کرسکے گی۔

    اس نئے فیچر سے لوگ اپنی انسٹاگرام ریلز کو فیس بک پر بھی ریکومینڈ کرسکیں گے اور اس طرح زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

    فیس بک کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں ہم اس فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ انسٹاگرام کے ساتھ فیس بک پر بھی نئے لوگوں تک رسائی حاصل کرسکیں اور لوگوں کو زیادہ تفریحی مواد میسر آسکے، فیس بک انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ مین ایپ میں ریلز کا اپنے ورژن کو بھی متعارف کرائے گی۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد صرف فیس بک ہی نہیں بلکہ گوگل، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اورر نیٹ فلیکس نے بھی مختصر ویڈیو سروسز کو اپنے پلیٹ فارمز کا حصہ بنایا ہے۔

  • ہمت ہے تو ڈھونڈ کر دکھاؤ: پولیس کی فیس بک پوسٹ پر ملزم کا کمنٹ

    ہمت ہے تو ڈھونڈ کر دکھاؤ: پولیس کی فیس بک پوسٹ پر ملزم کا کمنٹ

    برطانوی پولیس اس وقت عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہوگئی جب ملزم کی تلاش کے لیے لکھی گئی فیس بک پوسٹ پر ملزم نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا، ہمت ہے تو ڈھونڈ کر دکھاؤ۔

    انگلینڈ کی بریڈ فورڈ شائر کاؤنٹی میں مقامی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں ایک ملزم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے عوام سے اپیل کی گئی۔

    پولیس نے ملزم کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملزم گزشتہ برس جنوری میں ہونے والی ایک واردات میں ملوث ہے، اگر کوئی اس کے بارے میں کوئی بھی معلومات رکھتا ہے تو وہ اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرے۔

    تاہم صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہوگئی جب ملزم نے پوسٹ پر کمنٹ کردیا، اگر ہمت ہے تو پکڑ لو۔

    ملزم کے اس کمنٹ پر ہزاروں لوگوں نے مختلف تاثرات کا اظہار کیا، بعض کو یہ صورتحال مزاحیہ لگی تو بعض افراد اس پر سخت افسوس کرتے دکھائی دیے۔

    پولیس کے مطابق ملزم 20 سالہ جورڈن کار اسی کاؤنٹی سے تعلق رکھتا ہے، اس کا قد 6 فٹ ہے، بال چھوٹے اور گھنگھریالے ہیں جبکہ بازو پر ایک ٹیٹو بھی موجود ہے۔

    پولیس نے لکھا کہ اگر کوئی شخص ملزم سے رابطے میں ہے اور کسی بھی طرح اس کی مدد کر رہا ہے تو اسے جان لینا چاہیئے کہ وہ ایک جرم میں شریک بن رہا ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق وہ مختلف خطوط پر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں، اگر کوئی شخص ملزم کو کہیں دیکھے تو اس سے براہ راست رابطے سے گریز کرے اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کرے۔

    پولیس نے اس کے لیے ایک نمبر بھی جاری کیا ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چھپا سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھپا سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟

    کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر صارفین کے لیے ایک بڑ اچیلنج ہے، دیکھتے ہیں کون کون اس تصویر میں چھپے سانپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہیلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، کوئینز لینڈ کے گیراج میں چھپے سانپ کو ڈھونڈنے کے لیے لوگوں نے اپنی اپنی سوچ کے مطابق کمنٹس کیے۔

    صارفین کو چیلنج دیا گیا کہ اس تصویر میں ایک سانپ چھپا ہوا ہے جسے تلاش کرنا ہے۔ لہٰذا آپ بھی اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور ایک منٹ میں سانپ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

    اس تصویر کو 34ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور زیادہ تر اسی الجھن کا شکار رہے کہ کہ آخر تصویر میں سانپ ہے کہاں؟ جو نظر بھی نہیں آرہا۔

    اگرچہ اس تصویر میں دکھایا گیا گیراج صاف ستھرا ہے لیکن یہاں کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانپ ان کے اندر موجود ہے لیکن نظروں سے اوجھل ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ یہ کھیل بہت اچھا ہے لیکن مجھے یہ سانپ کہیں نہیں مل پارہا، جس کی وجہ سے مجھے پریشانی لاحق ہورہی ہے کہ اگر مجھے حقیقی زندگی میں یہ کام کرنا پڑا تو کیا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے مزید کہا کہ کہیں یہ مذاق تو نہیں کہ تصویر میں ایسا کچھ نہیں ہے اور آپ ہم سے کوئی گڑبڑ کررہے ہیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    تاہم کافی دیر بعد کچھ صارفین اس سانپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے جنہوں نے بتایا کہ یہ سانپ دیوار کے کونے میں اوپر کی طرف چھپا ہوا ہے۔

    اوپر تصویر پر اگر غور کرکے قریب سے دیکھا جائے  تو  آپ کو وہ  سانپہ نظر آجائے گا جسے آپ تلاش کررہے ہیں۔

  • برازیل : ایمازون کے جنگلات کو لوگوں نے آگ لگا دی

    برازیل : ایمازون کے جنگلات کو لوگوں نے آگ لگا دی

    برازیل کے معروف ایمیزون جنگلات میں درختوں کی کٹائی کے بعد فیس پر غیر قانونی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آگ لگانے والوں کی جانب سے ایمیزون کی جنگلات میں مختلف مقامات پر درختوں کو پہلے آگ لگائی جاتی ہے اور پھر زمینوں کو ہموار کر کے پلاٹننگ کی جاتی ہے اور پھر ان پلاٹوں کو فیس پر مہنگے دام فروخت کیا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایمیزون کے محفوظ علاقوں میں مقامی جنگلات اور مقامی لوگوں کے لیے مختص اراضی پر اگے درختوں کی کٹائی اور ان کی فیس بک خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس غیرقانونی سرگرمی کے سد باب کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاہم وہ یکطرفہ طور پر غیرقانونی پلاٹس بیچنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا ہے کیونکہ آن لائن پلاٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق اس کی پالیسی واضع ہے۔

    مقامی افراد نے فیس بک پر زور دیا ہے کہ وہ اس سرگرمی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ایک مقامی رہنما نے الزام لگایا ہے کہ برازیل کی حکومت اس غیرقانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔

    مقامی قبائلی رہنما اور ماحولیات پر کام کرنے والی مقامی تنظیم کیننڈے کے سربراہ آئیوند بانڈیرا کا کہنا ہے کہ علاقے کے قدرتی وسائل کو ہتھیانے کے لیے باغی کسانوں اور درختوں کی کٹائی کرنے والوں کی جانب سے درختوں کو آگ لگائی جاتی ہے۔

    بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے آگ لگانے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس زمین یا پلاٹوں کے قانونی کاغذات نہیں ہیں۔

    ایمیزون کی جنگلات میں درختوں کی کٹائی پچھلے دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور فیس بک مارکیٹ پلیس حاصل شدہ پلاٹوں کی خریدو فروخت کا بہترین ذریعہ ہے۔

    ایک مقامی شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے باقاعدگی سے ان جنگلات کی انسپکشن نہیں ہوتی ہے اور لوگ بےدھڑک درختوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔

    ایمیزون جنگلات میں ایک چھوٹے پلاٹ کی قیمت 35 ہزار امریکی ڈالر ہے اور ان غیرقانونی پلاٹوں میں تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔