Tag: facebook

  • دوستوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے فیس بک کا شاندار فیچر

    دوستوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے فیس بک کا شاندار فیچر

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف سمجی رابطوں کی ویب سائٹس نے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد صارفین کو اسمارٹ فون سے جوڑے رکھنا ہے تاکہ وہ گھر میں رہیں، ایسا ہی ایک فیچر فیس بک کی جانب سے بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک میسنجر میں ویڈیو کالز یا ویڈیو کانفرنسنگ ٹول رومز استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اسمارٹ فونز پر ریئل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے اس فیچر کا اعلان 14 ستمبر کو کیا گیا۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین سوشل نیٹ ورک کے ویڈیو حب فیس بک واچ سے ویڈیوز اور شوز منتخب کر کے اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل موبائل ڈیوائسز کے صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کروایا جارہا ہے۔

    یہ نیا فیچر فیس بک کی جانب سے ویڈیوز کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں اپنا زیادہ وقت ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

    فیس بک کے مطابق اس وقت روزانہ 15 کروڑ سے زائد ویڈیو کالز میسنجر پر کی جارہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے میسنجر روم نامی ٹول متعارف کرایا گیا جس میں 50 افراد کو ویڈیو چیٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    فیس بک واچ ویڈیو حب میں مختصر اور طویل ویڈیوز موجود ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے کسی سبسکرپشن کی بھی ضرورت نہیں، بنیادی طور پر یہ حب یوٹیوب کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

    دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اکٹھے ویڈیو دیکھنے کے لیے میسنجر ویڈیو کال یا میسنجر روم کو اسٹارٹ کر کے اور پھر سوائپ اپ کر کے مینیو میں جا کر واچ ٹوگیدر کو منتخب کرنا ہوگا۔

  • فیس بک کا پاکستان سے متعلق اہم فیچر متعارف

    فیس بک کا پاکستان سے متعلق اہم فیچر متعارف

    اسلام آباد: سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور گمراہ کن معلومات پر مبنی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کو گمراہ کن مواد کی پہچان کے لیے بااختیار بنارہے ہیں اور درست معلومات کے تعین کے لیے انہیں ضروری پس منظر فراہم کیا جائے گا اگر وہ ایسی پوسٹس شیئر کرنے کے خواہاں ہوں۔

    ترجمان فیس بک کے مطابق فیس بک ایسا مواد ہٹا دیتا ہے جو سماجی اقدار کے خلاف ہو اور یہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو بھی کم کرتا ہے جب اس طرح کی پوسٹس کو غلط قرار دیا جاتا ہے تو اس طرح گمراہ کن پوسٹس کا 80 فیصد تک پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں:‘فیس بک’ سے غلطی ہوئی: مارک زکربرگ کا اعتراف

    رپورٹ کے مطابق اس نئی سہولت کے تحت پاکستانی صارفین کو اس وقت ایک پیغام موصول ہوگا جب وہ مخصوص اقسام کی تصاویر بشمول ایک سال پرانی تصاویر شیئر کرنے کی کوشش کریں گے اور جو فیس بک کی پرتشدد مواد سے متعلق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے صارف کو وقتاً فوقتاً پیغامات بھی موصول ہوں گے جو تصویر وہ شیئر کرنے والے ہیں وہ نقصان دہ یا گمراہ کن مواد پر مبنی ہے جس کی نشاندہی مصنوعی ذہانت اور انسانی جائزوں کے امتزاج سے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر من گھڑت اور بے بنیاد معلومات پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے فیس بک کی ٹیمیں توجہ کے ساتھ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں، فیس بک کی نئی سہولت غلط معلومات کو روکنے کے لیے تین جہتی طریقے ہٹانے، محدود کرنے اور آگہی پر کاربند ہے۔

  • فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان

    فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے لاک ڈاؤن مخالف مواد کو ہٹانے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ایسے تمام پیجز، پوسٹس اور تقریبات کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے اور اس کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا کہا جائے گا۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا، نیوجرسی، مشی گن، میری لینڈ اور نیبراسکا میں ایسی تقریبات کی تشہیر اور پیجز کو ہٹایا ہے جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے متعلق بات کی گئی تھی۔

    کرونا وائرس کے حوالے سے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف مہم کے لیے بھی فیس بک کی جانب سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف کرونا وائرس کے حوالے سے کسی غلط معلومات یا جعلی خبر کو لائیک کا کمنٹس کرے گا تو اسے خبردار کیا جائے گا، اگر وہ گزشتہ دنوں بھی ایسا کرچکا ہے تو مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اس پر کمنٹس، لائیک یا ری ایکشن کرنے والے افراد کو الرٹ کیا جائے گا۔

    فیس بک کی جانب سے ویکسین سے متعلق مواد کو سرچ کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے وہ قابل اعتبار ذرائع جیسے عالمی ادارہ صحت یا دیگر پر جاکر معلومات حاصل کریں۔

  • کورونا وائرس : سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹ کرنا ملازم کو مہنگا پڑگیا

    کورونا وائرس : سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹ کرنا ملازم کو مہنگا پڑگیا

    بنگلور : بھارتی کمپنی نے اپنے ملازم کو کورونا وائرس پھیلانے سے متعلق فیس بک پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا جسے پولیس نے لوگوں کو بہکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب پوری دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ شرارتی لوگ مزاحیہ پوسٹس کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی کے ملازم نے فیس بک ہر ایک پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ آئیں ہم ساتھ آئیں، لوگوں کے درمیان چھینکیں اور وائرس پھیلائیں۔

    بنگلور میں انفوسس کمپنی نے عدم برداشت کی پالیسی کے تحت اپنے انجینئر کی اس پوسٹ کا سختی سے نوٹس لیا اور اسے ملازمت سے برخاست کردیا۔

    بعد ازاں پولیس نے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجیب محمد نامی شخص کو لوگوں کو بہکانے اور جرم پر اکسانے کے الزام میں حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ہمارا خیال تھا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہوسکتا ہے لیکن بعد میں اس کی تصدیق ہوئی کہ محمد مجیب انفوسس میں ملازم ہے، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ہم نے اس کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

    کمپنی نے ٹویٹر پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انفوسیس نے اپنے ایک ملازم کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ نہیں ہے۔

  • کرونا وائرس ، فیس بک کا اپنے ملازمین کو بونس دینے کااعلان

    کرونا وائرس ، فیس بک کا اپنے ملازمین کو بونس دینے کااعلان

    سان فرانسسکو : فیس بُک کے سربراہ مارک زکربرگ نے  کرونا وائرس کے باعث تمام ملازمین کو  بونس دینے کا اعلان کردیا ہے، مذکورہ بونس گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین سمیت دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں کاروبار، صنعتیں، ذرائع نقل وحمل غرض ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاون کرچکے ہیں جبکہ کمپنیوں نے دفاتر بند کرکے ملازمین کو چھٹیاں دے دی ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام ملازمین کیلئے ایک ہزار امریکی ڈالر بونس کا اعلان کردیا۔

    مذکورہ بونس کرونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین سمیت دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کوبھی دیا جائے گا۔

    اس وقت دنیا بھر میں فیس بک کےتقریباََ 45،000 ملازمین ہیں جب کہ فیس بک کے ساتھ گھنٹوں کے حساب سے بھی ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : فیس بک کا 100ملین ڈالرز کی پیشکش کا اعلان

    خیال رہے فیس بک کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے یہ دوسرا بڑا اقدام ہے، اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے دفاتر بند کرنے کااعلان کرتے ہوئے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔

    گذشتہ روز  فیس بک نے عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے 100 ملین ڈالرز کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے امدادی پروگرام شروع کرتے ہوئے 100 ملین ڈالرز مختص کیے جو کہ 30ملکوں میں چھوٹےکاروبار کرنے والوں کو سہارے کے طور پر دیے جائیں گے۔

    فیس بک نے بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ عالمی وبا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں چھوٹی سی مالی معاونت آپ کو کتنا آگے لے جاسکتی ہے، اس چیلنجنگ صورتحال میں ہم 100 ملین ڈالرز کیش بطور گرانٹ اور ادھار دینے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ان 30 ممالک کے لیے ہو گی جہاں فیس بک آپریٹ ہوتی ہے اور اس گرانٹ یا ادھار کے لیے آئندہ ہفتوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

  • فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا

    فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا، کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں نمائندہ گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فیس بک وفد نے کرونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے تعاون سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی میں مدد ملے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ سے زائد (لگ بھگ 41 ملین) سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

    فیس بک وفد میں شامل جولن زو کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 19 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق فی الحال پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں اور اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں اب تک وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوا، تمام مریض ایئرپورٹس کےذریعے ہی پاکستان آئے۔

  • فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنانے والے دو ملزمان گرفتار

    فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنانے والے دو ملزمان گرفتار

    بہار : فیس بک پر پولیس افسر کے نام سے فیک آئی ڈی بنا لوگوں کو گمراہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ٹیچر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے مونگیر کمشنری کے ڈی آئی جی منو مہاراج کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو ڈی آئی جی کے نام سے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے۔

    ضلع گیا کی پولیس کے مطابق یہ دونوں ملزمان نے کسی عام آدمی کے نام سے نہیں بلکہ مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

    فرضی اکاؤنٹ بنانے والے ملزم نیرج کمار اور اس کے بھائی دھیرج کمار کی گرفتاری کی ایس ایس پی راجیو مشرا نے تصدیق کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار دونوں افراد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ ہیں، گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود کے علاقہ رام جی مارکیٹ سے مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کی ہدایت پر تشکیل دی گئی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

    کروناوائرس کا خطرہ، فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

    لندن: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر فیس بک نے لندن آفس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس فیس بک کے لندن آفس تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث فیس بک انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا لندن آفس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    کروناوائرس سے متاثرہ فیس بک کے ملازم نے لندن آفس کا دورہ کیا تھا جس کے بعد فیس بک انتظامیہ کو یہ تشویش ہے کہ جان لیوا وائرس مذکورہ آفس کے دیگر ملازمین میں منتقل نہ ہوجائے۔

    کروناوائرس سے متاثرہ شخص سنگاپور سے لندن آیا تھا۔ فیس بک لندن آفس پیر تک بند رہے گا۔

    سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    قبل ازیں جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئی ہیں۔ مہلک وائرس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں، اس عمل سے کمپنی کو نقصان کی بھی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

  • فیس بک صارفین کے لیے بُری خبر

    فیس بک صارفین کے لیے بُری خبر

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اہم فیچر ہٹادیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے فیس بک میں تازہ ترین تبدیلی تکنیکی بنیادی پر کرتے ہوئے اہم ترین فیچر ہٹادیا۔

    فیس بک نے میسنجر کو بغیر کسی اکاؤنٹ کے سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی کا استعمال کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نئے صارفین فیس بک اکاؤنٹ کی بجائے اپنے فون نمبر کر استعمال کرکے میسنجر یا میسنجر لائٹ ایپ تک رسائی حاصل کرسکتے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق اب صارفین کو میسنجر، وینچر بائٹ نوٹ استعمال کرنے والے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کا اینڈرائیڈ سسٹم پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

    یہ تازہ ترین تبدیلی واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت اپنی تمام خدمات کے تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو یکجا کرنے کے کمپنی کے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل فیس بک انتظامیہ نے اینڈرائیڈ سسٹم پر انحصار ختم کرکے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فیس بک نے نئے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کے لیے ونڈوز این ٹی تیار کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر مارک لیوکوسکی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ڈیزائن و دیگر چیزیں مکمل کرلی ہیں۔