Tag: #facebookdown

  • فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان

    فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے لاک ڈاؤن مخالف مواد کو ہٹانے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ایسے تمام پیجز، پوسٹس اور تقریبات کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے اور اس کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا کہا جائے گا۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا، نیوجرسی، مشی گن، میری لینڈ اور نیبراسکا میں ایسی تقریبات کی تشہیر اور پیجز کو ہٹایا ہے جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے متعلق بات کی گئی تھی۔

    کرونا وائرس کے حوالے سے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف مہم کے لیے بھی فیس بک کی جانب سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف کرونا وائرس کے حوالے سے کسی غلط معلومات یا جعلی خبر کو لائیک کا کمنٹس کرے گا تو اسے خبردار کیا جائے گا، اگر وہ گزشتہ دنوں بھی ایسا کرچکا ہے تو مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اس پر کمنٹس، لائیک یا ری ایکشن کرنے والے افراد کو الرٹ کیا جائے گا۔

    فیس بک کی جانب سے ویکسین سے متعلق مواد کو سرچ کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے وہ قابل اعتبار ذرائع جیسے عالمی ادارہ صحت یا دیگر پر جاکر معلومات حاصل کریں۔

  • دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

    دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

    کیلی فورنیا: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، خود فیس بک دنیا بھر میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایک معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق  رواں ہفتے یہ دوسری بار ہوا ہے کہ فیس بک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوئی۔

    خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے چلنے والی  دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارف ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد ایشیا میں ہے، یہ صارفین فیس بک پر اپنی تصاویر، ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرپارہے اور نہ اس وقت کمنٹ کرسکتے ہیں۔

    ایک معروف ویب سائٹ پر لوگوں نے دنیا بھر سے لوگوں نے کمنٹ کیے جس کے مطابق ویب سائٹ نیویارک، ویت نام، منگولیا، کینیڈا، یو ایس اے، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، پاکستانی اور دیگر ممالک میں بند ہے۔

    فیس بک ترجمان کے مطابق ’کچھ لوگوں نے فیس بک کے سسٹم تک غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے باعث دنیا بھر میں سروس متاثر ہوئی‘۔

    ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم جلد اس مسئلے پر قابو پالے گی اور صارفین دوبارہ جلد فیس بک استعمال کرسکیں گے۔

    فیس بک سے منسلک انسٹاگرام سروس کے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک اور انسٹا گرام پر صارفین کو تصاویر شیئر ، کمنٹس اور لائیک کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔