Tag: Facebook’s

  • فیس بک کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار!

    فیس بک کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار!

    فیس بک جس کا نیا نام میٹا ٹیکنالوجی کمپنی ہے اس نے ایساتیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے جس کی پراسیسنگ پاور دنیا کے 5 تیز ترین سپر کمپیوٹر کے مساوی ہے۔

    کمپنی نے یہ اعلان پیر کے روز کیا جس میں بتایا گیا کہ گرافکس پراسیسنگ یونٹس سے لیس اس کمپیوٹر میں 760 نویڈیا اے 100 موڈیولز موجود ہیں۔

    آر سی ایس اتنا طاقتور کمپیوٹر ہے کہ وہ مختلف زبانوں کا ترجمہ بیک وقت کرسکتا ہے، اس کمپیوٹر کو تصویر کی شناخت کی تربیت دینے والا اے آئی سسٹم دنیا کے پانچویں سپر کمپیوٹر سے 20گنا تیز جب کہ انسانی تقریر کے ترجمے کے لیے 3 گنا تیز ہے۔

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے مطابق یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹاسکس کے لیے تیار کی جانے والی تیز ترین مشین ہے، جس کی پراسیسنگ پاور اتنی ہے جتنی 6080 ریسرچ سپر کلسٹر (آر سی ایس) یعنی دنیا کے 5 تیز ترین سپر کمپیوٹر پلرمیوٹر سپر کمپیوٹر کی ہے۔

    دوسرے مرحلے میں رواں سال کے دوران ہی میٹاکی جانب سے اس مشین میں 16 ہزار جی پی یوز کا اضافہ کرکے اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، میٹا کی جانب سے آر سی ایس کو ایسے مختلف ریسرچ پروجیکٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا جن کے لیے بہترین پرفارمنس کی ضرورت ہوگی جیسے ملٹی ماڈل اے آئی جو ساؤنڈ، امیجری اور ایکشنز کا امتزاج ہوگا۔

    کمپنی امید کرتی ہے کہ اس طرح وہ فیس بک کے ایک بڑے مسئلے یعنی نقصان دہ مواد پر قابو پاسکے گی، میٹا کو یہ بھی توقع ہے کہ وہ آر سی ایس کو استعمال کرکے کمپنی کی نئی ترجیح کی میٹاورس کی ورچوئل دنیا کی تعمیر بھی کرسکے گی۔

    مارک زکربرگ کے مطابق میٹاورس کی تعمیر کے لیے ہمیں بہت زیادہ کمپیوٹ پاور کی ضرورت ہوگی، آر سی ایس سے نئے اے آئی ماڈلر کو ان ایبل کیا جاسکے گا جو کھربوں مثالوں سے سیکھ سکے گا، سیکڑوں زبانیں سمجھنے کے ساتھ اور بھی بہت کچھ کرسکے گا۔

    ۔

  • فیس بک کی اگلی پراڈکٹ کیا ہوگی؟ مارک زکربرگ نے بتادیا

    فیس بک کی اگلی پراڈکٹ کیا ہوگی؟ مارک زکربرگ نے بتادیا

    صارفین کا انتظار ختم، فیس بک بانی نے اسمارٹ عینک متعارف کرانے کی خوشخبری سنادی ہے۔

    اسمارٹ عینک کے بارے میں مارک زکر برگ نے صارفین کو بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ "رے بین” کی اسمارٹ عینک ہوگی جسے ایسیللور لیکسٹیکا کارپوریشن کے اشتراک سے متعارف کرایا جائے گا۔

    فیس بک کے بانی نے بتایا کہ یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی، تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی؟ اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا، اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔

    گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان ہیوگو برا کی جانب سے اسمارٹ عینک کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔

  • جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    برلن :جرمن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،جرمن حکومت کے حوالے سے یہ رپورٹ جرمن اخبار نے جاری کی ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھاکہ جرمن وزارت خزانہ نے اخباری رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون میں دنیا کے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کےلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔

    فیس بُک کرپٹو کرنسی کےلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔