Tag: facial skin

  • جن لوگوں کی شادی ہونے والی ہے وہ یہ جوس لازمی پئیں، بہترین نسخہ

    جن لوگوں کی شادی ہونے والی ہے وہ یہ جوس لازمی پئیں، بہترین نسخہ

    وقت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد کی رنگت اور چمک ماند پڑجاتی ہے، اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا جائے تو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گاجر کا جوس اس کا بہترین علاج ہے۔

    بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں یا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑنا عام بات ہے، اس پریشانی کا علاج با آسانی گھر بیٹھے بہت کم خرچ میں کیا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے نہایت آسان اور کم خرچ ٹوٹکہ بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوب صورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا صحت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ام راحیل نے اس نسخے کو بنانے کا طریقہ بیان کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج کل گاجر کا موسم ہے اور یہ سستی بھی ہے تو روز صبح آدھا گلاس گاجر کے فریش جوس میں آدھا گلاس دودھ ملا کر پینا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہوسکے تو گھر کا ہر فرد یہ جوس لازمی پیے، یہ جوس بچوں کیلیے اس لیے ضروری ہے کہ کیونکہ یہ آنکھوں کی بینائی اور دماغی صحت کیلیے بہت اچھا ہے۔

    اس کے علاوہ وہ لڑکے لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی ہے وہ صرف گاجر کا جوس لازمی پیئیں کیونکہ گاجر کا جوس ہارمونز کو بہتر کرتا ہے اس کے پینے سے چہرے کی جلد بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جلد چکمدار اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

     

  • انڈوں کے چھلکے اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چہرے کی جلد نرم و ملائم

    انڈوں کے چھلکے اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چہرے کی جلد نرم و ملائم

    انڈوں کے چھلکے اور کینو میں شامل ان گنت مفید اجزا چہرے کی جلد کو ایک نیا روپ اور شادابی دے سکتے ہیں، اگر فروٹ کھانا صحت کے لیے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال بھی انتہائی اہم ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ روز ایک کینو کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہتے ہیں جبکہ انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے اس میں پروٹین اور دیگر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔

    گھریلو ٹوٹکے وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتے رہے ہیں اور زیادہ تر خواتین آج بھی پرکشش نظر آنے کیلئے ان ٹوٹکو پر بھروسہ کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کیلئے ایک ایسا ہی آسان سا نسخہ لے کر آئے ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن نے ایک بہترین اور انتہائی کم خرچ نسخہ بیان کیا جس کے استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسے بنانے کیلیے صرف دو چیزیں درکار ہیں، پہلی چیز کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور دوسری انڈوں کے چھلکے کا پاؤڈر ان دونوں کو ایک ایک چمچ لے کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنالیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وٹامن سی سے بھرپور کینو کے چھلکے میں کئی فوائد پوشیدہ ہیں اور انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔

    سارا دن میک اپ کی وجہ سے جو پگمینٹیشن ہوتی ہے خشکی یا دیگر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں یہ پیسٹ اس کا خاتمہ کردے گا۔

    کینو کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا اور اسی طرح انڈوں کے چھلکے سکھا کر اچھی طرح پیس لیں کہ کوئی گنجائش نہ رہے۔

    اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • گاجر کا چھلکا اور تھوڑا سا دودھ : چہرے کی جلد نرم و ملائم

    گاجر کا چھلکا اور تھوڑا سا دودھ : چہرے کی جلد نرم و ملائم

    خواتین اپنے چہرے کی جلد کو تر و تازہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کیونکہ چہرے پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات یا جھریاں دیکھنے میں ناگوار گزرتی ہیں۔

     اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے چہرے کی جلد اور اس کی خوبصورتی کو برقرار اور جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلیے ماسک بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آدھا گلاس گاجر کے جوس میں آدھا گلاس دودھ ملاکر گھر کے تمام افراد کو پلانا چاہیے خصوصاً بچے اور بڑی عمر کے افراد کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گاجر کا جوس نکالنے کے بعد جو اس کا چھلکا بچتا ہے اسے ایک چمچ لے کر اس میں ملک پاؤڈر بھی ایک چمچ ڈالنا ہے۔ اس کے بعد ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی ہلدی بھی شامل کرنی ہے۔

    ان سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں آپ کا گاجر ماسک تیار ہے اب اس ماسک کو لگانے کے بعد آپ کی اسکن بالکل فریش اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔

     بالوں کی بہترین نشونما 

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ بالوں کی بہتر نشونما اور ان میں چمک پیدا کرنے کیلئے میتھی کو اس کی ڈنڈیوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ملاکر بلینڈ کرلیں۔ پھر اس کو چھان کر جوس نکال لیں۔

    اس کے بعد ایک چمچ لونگ کا پاؤڈر اس میں شامل کریں اور ایک چمچ روز میری آئل بھی ڈال لیں، اس تیل کو بوتل میں ڈال کر بالوں میں لگائیں یہ تیل بالوں میں چمک پیدا اور خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔

  • موسم گرما میں اپنی جلد کو تروتازہ کیسے رکھیں؟

    موسم گرما میں اپنی جلد کو تروتازہ کیسے رکھیں؟

    موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے، ایسے میں جلد کو ترو تازہ اور فریش رکھنے کے لیے اضافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    گرمیوں میں کئی طبی مسائل کے ساتھ ساتھ جلدی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے، موسم گرما میں جسم اور جلد کو مائع کی صورت میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    موسم گرما میں سورج کی تیز شعاعوں سے نہ صرف رنگت سیاہ پڑجاتی ہے بلکہ چہرے کی شادابی بھی ماند پڑجاتی ہے۔

    اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی ماہرین نے کچھ تجاویز مرتب کی ہیں۔ جس کے مطابق گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کو نکھارنے اور تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے۔

    اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، دن میں کم از کم تین چار مرتبہ منہ دھوئیں، اگر ہو سکے تو نیم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس سے چہرہ دھوئیں، اس طرح چہرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ مہاسوں میں  بھی کمی آسکتی ہے۔

    اپنے چہرے کو دھوپ کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ سورج کی چہرے پر پڑنے والی ڈائریکٹ شعاعیں چہرے کو نقصان پہنچاتی ہیں، ان شعاعوں سے بچنے کے لیے چہرے پر سن بلاک کا استعمال کریں۔

    چہرے کے لیے عرق گلاب سے بہتر کوئی سن بلاک نہیں، اس لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل چہرے پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرلیں، اسپرے والے عرق گلاب بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔

    دھوپ کی وجہ سے اگر رنگت سیاہ ہوجائے تو انگور کو توڑ کر اپنے چہرے پر ملیں، تھوڑی دیر بعد خشک ہونے پر چہرہ دھولیں، اس کے استعمال سے رنگت میں نکھار آجائے گا۔

    اسی طرح سونے سے پہلے اگر دودھ میں کھیرے کا رس شامل کر کے لگایا جائے تو بھی دھوپ کی وجہ سے چہرے کی ماند رنگت بھی کھل اٹھے گی، اس مکسچر کو ہاتھوں اور پیروں پر بھی لگا سکتے ہیں۔

    دھوپ سے جلی ہوئی رنگت اور متاثرہ جلد کو واپس بحال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کریں۔

    سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کے لیے کھیرے کے چھلکے بہت مؤثر ہیں۔

    مسلا ہوا پپیتا اور پاؤڈر کا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، یہ ماسک نہ صرف دھوپ سے جلی ہوئی رنگت کو نکھارتا ہے۔

    کچا آلو لے کر اسے دو حصوں میں کاٹ لیں، ایک ٹکڑا لے کر اسے اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا دیں اور رات کو سوتے وقت اسے اپنے چہرے پر لگائیں، تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔

    صبح کو روئی کو پانی میں ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں، دھوپ سے جلی ہوئی جلد کے لیے بہترین ہے اور اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔

    بیسن، لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کر کے بلینڈ کرلیں، اس آمیزے کو تھوڑی دیر چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر خشک ہونے پر پانی سے دھولیں، اس کے استعمال سے دھوپ سے متاثرہ جلد کی اپنی حالت بحال ہوجائے گی اور سیاہ رنگت کو نکھارنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

  • چمک دار جلد کیلئے مالٹے کا چھلکا کس طرح مفید ہے ؟

    چمک دار جلد کیلئے مالٹے کا چھلکا کس طرح مفید ہے ؟

    سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں مالٹے کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔

    جنہیں پڑھنے کے بعد یقیناً اب آپ اس پھل کے چھلکوں کو نہ صرف سنبھال کررکھیں گے بلکہ اس سے فائدے بھی حاصل کریں گے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت حکیم عبدالغفار آغا نے مالٹے کے فوائد اور اس کے چھلکوں کے بہترین استعمال کے بارے میں سننے والوں کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ چھلکے صرف چہرے کی خوبصورتی کیلئے ہی نہیں بلکہ سردیوں میں جسم کو گرمائی پہچانے کیلئے قہوے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک، اتنا ہی تکڑا دار چینی کا اور ایک یا دو عدد لونگ ان تینوں چیزوں کے ساتھ ایک مالٹے کے مکمل چھلکے کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ابال لیں۔

    رات کو سونے سے پہلے اس قہوے کو پی لیں آپ کا نزلہ زکام کھانسی بخار سب کیلئے مفید ہے اس س ےآپ کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا

    چہرے کی جلد کے لیے مفید
    مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

    چمک دار جلد
    مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔

    جلد کا انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید
    اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

    تروتازہ رہنے کےلیے مفید
    غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں مالٹے کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔