Tag: Factory

  • چین: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 19 ملازمین ہلاک

    چین: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 19 ملازمین ہلاک

    شنگھائی: چین کی فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ میں جھلس کر 19 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے کے تجارتی شہر ننگھائی کاﺅنٹی میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 8 ملازمین کو بحفاظت نکال لیا، 3 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    19 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، فیکٹری میں لگنے والی آگ کا دھواں آسمان کو چھونے لگا، آس پاس کی عمارتوں کو حفاظتی اقدام کے تحت خالی کرا لیا گیا۔

    چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، واضح رہے کہ چین کے صنعتی ایریا میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں صرف گزشتہ 6 ماہ میں انسانی ضیاع کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر 119 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں مشرقی چین میں واقع کیمیکل فیکڑی میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی کے باعث 47 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

  • سعودی تنصیبات پر حملہ توانائی کی دنیا کا نائن الیون ہے: میاں زاہد حسین

    سعودی تنصیبات پر حملہ توانائی کی دنیا کا نائن الیون ہے: میاں زاہد حسین

    کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے اہم تیل کی تنصیبات پر حملہ توانائی کی دنیا کا نائن الیون ہے۔

    بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بحران طوالت اختیار کر گیا تو اس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے سے تیل کی عالمی سپلائی کا 5فیصد متاثر ہوا مگر قیمتوں میں فوری طورپر 19.5 فیصد اضافہ ہوا اور اگر کشیدگی جاری رہی تو ایک نیا عالمی بحران جنم لے سکتا ہے۔

    میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میںیومیہ 5.7 ملین بیرل کمی آئی ہے جبکہ سعودی حکومت نے پیداوار کی بحالی کی متوقع تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے جس سے سراسیمگی پھیل رہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

    انہوں نے بتایا کہ اگر حالات جلد نارمل نہ ہوئے تو تیل درآمد کرنے والے ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر، ادائیگیوں کے توازن، منڈیوں، بجٹ ،کرنسی اور قیمتوں پر اثر پڑے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل کے اضافہ سے پاکستان کا درآمدی بل سوا ارب ڈالر بڑھ جائے گا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کل درآمدات کا 26 فیصد ہے۔

  • دبئی: لکڑی کی فیکڑی میں ہولناک آتشزدگی

    دبئی: لکڑی کی فیکڑی میں ہولناک آتشزدگی

    دبئی : اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں فیکڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے الجبیل میں واقعے لکڑی کے بکس بنانے والی کمپنی میں جمعے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی سول ڈیفینس کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث نذر آتش ہونے والی عمارت سے دھوائیں کے شدید کالے بادل اٹھتے ہوئے دور سے نظر آرہے ہیں۔

    دبئی سول ڈیفینس کے ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ’ہمیں صبح 9 بج کر 21 منٹ پر الجبیل کے علاقے سے آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    دبئی سول ڈیفینس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائرفایٹرز دس منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے، عفریت کی شکل اختیار کرنے والی آگ پر قابو پانے میں جبل علی، دبئی انوسٹمنٹ اور دبئی پارک فائر اسٹیشن کا عملہ شامل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں تاحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے صنعتی علاقے میں جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں ہیں تاکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو ریسکیوں آپریشن میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں گودام اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے لکڑی کے گودام کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • کراچی کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

    کراچی کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس اور سائٹ ایریا میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت پر آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فلیٹ میں آگ لگ گئی، جہاں فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی‘3 ملازمین زخمی

    گذشتہ سال ستمبر میں شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر کاسمیٹک فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی تھی جس کے باعث فیکٹری مالک کو شدید مالی نقصان ہوا تھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال 7 دسمبر 2016 کو کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جون میں عزیز آباد کی ایک گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: نجی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں‌ گرنے سے 3 مزدور جاں‌ بحق

    کراچی: نجی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں‌ گرنے سے 3 مزدور جاں‌ بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں واقع فیکٹری میں پانچ مزدور ٹینک میں گرگئے، تین جاں بحق ہوگئے دو کو نکال لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق فیکٹری کورنگی ابراہیم حیدر ی پر واقع ہے جس میں فش کی فیڈ بنانے کا کام کیا جاتا ہے،کام کے دوران کیمیکل سے بھرے ٹینک میں ایک مزدور گرگیا جسے بچانے کے لیے چار سے پانچ مزدور وہاں اتر گئے۔

    اطلاعات کے مطابق کیمیکل ٹینک ہونے کی وجہ سے وہاں اترنے والے مزدور بھی اس کا شکار ہوگئے، جن میں سے ایک مزدور کو تو فوری طور پر نکال لیا گیا بعدازاں ایک مزدور کو کچھ دیر بعد نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک لاش نکال لی گئی۔

    حادثے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئے، ایک مزدور اسپتال میں زیر علاج ہے

  • بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عبد الرحمان بھولا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج ضرور تھا جب کہ متحدہ پاکستان  کے رہنما رؤف صدیقی نے عبدالرحمان بھولاکو  سرے پہچاننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم نے پہچانے سے انکار کردیا، پرانے ساتھیوں نے بھولے کو بھلا دیا یا پھر حالات ساتھ دینے والے نہیں رہے؟ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے عبدالرحمان عرف بھولاسے اظہار لاتعلقی کردیا۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھولا ہمارانہیں ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا، ہماری ویب سائٹ پر پارٹی ممبر شپ کا فارم موجود ہے کوئی بھی شخص اُسے ڈاؤن لوڈ کر کے بھرسکتاہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ ‘‘


    انسداددہشتگردی کراچی کی عدالت میں پی ایس پی کےسربراہ انیس قائم خانی نےکہابھولاان کی پارٹی کاکارکن نہیں،عبدالرحمان عرف بھولا کے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فارم سوشل میڈیا پرتوجہ کامرکزبناہوا ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے تو بھولا کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ ‘‘


    خیال رہے بنکاک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔