Tag: Faf du Plessis

  • فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    ایم آئی نیو یارک اور ٹیکساس سپر کنگز کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جنوبی افریقا کے بلے باز فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔

    جنوبی افریقی بلے باز نے میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

    انہوں نے میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے رواں سیزن میں دوسری سنچری جڑ دی، اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔

    اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، اس کے علاوہ 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن بھی بن گئے۔ جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔

    پاکستان کے بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں بنائی ہیں، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

    اس فہرست میں تیسرا نام سابق آسٹریلوی بیٹر مائیکل کلنگر کا بھی ہے جو بطور کپتان 7 سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی5 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے، امکان ہے کہ آل راؤنڈر 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کیلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔

  • فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ دوران میچ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، تاہم اس دوران وہ خطرناک انجری سے محفوظ رہے۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹین لیگ کے ایک میچ کے دوران فاف ڈوپلیسی کو انجانے میں ریسلنگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    ڈوپلیسی میچ کے دوران گیند کو باؤنڈری لائن پار کرنے سے روکنے کے لیے کافی دور سے بھاگے اور لائن پر پہنچنے کے وقت وہ اپنی اسپیڈ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے۔

    باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال پکر نوجوان نے اس دوران بال کو پکڑنے کی کوشش کی اور عین اسی وقت اپنی دوڑ پر کنٹرول نہ رکھنے والے ڈوپلیسی لڑکے سے ٹکرا گئے۔

    انجانے میں یہ ٹکر ریسلنگ کے حملے کے منظر جیسی معلوم ہوئی، جس میں پہلوان ایک دوسرے کو رِنگ سے نیچے پھینکنے کے لیے اکثر ایسا کرتے نظر آتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

    جنوبی افریقی کرکٹر حادثے میں بری طریقے سے زمین پر گر گئے تاہم ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں کسی قسم کی انجری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس ٹکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

  • فاف ڈیو پلیسی پراسرار بیماری کا شکار، سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا

    فاف ڈیو پلیسی پراسرار بیماری کا شکار، سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا

    ابوظبی : پی ایس ایل 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین اور سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیوپلیسی نے صحت یابی کے بعد اپنے مداحوں اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے لیکن ساتھ انہوں نے ایک خدشے کا بھی اظہار کیا۔

     پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈیو پلیسی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کچھ یاد داشت کھونے کی شکایت کی ہے۔

    ہفتے کو ابوظبی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران باؤنڈری بچانے کی کوشش میں سابق ڈیو پلیسی کا محمد حسنین سے تصادم ہو گیا تھا۔

    36سالہ بلے باز زمین پر گراؤنڈ پر ہی ڈھیر ہو گئے تھے اور گلیڈی ایٹرز کے فزیو تھراپسٹ کی جانب سے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم سابق جنوبی افریقی کپتان نے اب تصدیق کی ہے کہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور اگلے میچ کے لیے فٹ ہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوٹل میں آ کر روبصحت ہوں، بے ہوشی کے بعد مجھے یادداشت کھونے کی کچھ شکایت ہوئی لیکن اب بہتر محسوس کررہا ہوں، امید ہے جلد میدان میں واپسی ہوگی۔

    واضح رہے کہ فاف ڈیو پلیسی کے زخمی ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں ان کی جگہ صائم ایوب کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل آندرے رسل بھی اسلام آباد کے خلاف میچ کے دوران ممحمد موسیٰ کی گیند سر پر لگنے کے سبب نیم بے ہوشی کا شکار ہو گئے تھے۔

    رسل کا فزیو نے معائنہ کیا تھا اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ میدان میں نسیم شاہ آئے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا میچ آج لاہور قلندرز سے ہوگا۔

  • گرس گیل کی جگہ کس کھلاڑی کی ہوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت

    گرس گیل کی جگہ کس کھلاڑی کی ہوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلیڈی ایٹرز کی آفیشل پیج سے پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کراچی پہنچ گئے۔

    جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی کو ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، کرونا ایس او پیز کے تحت فاف ڈوپلیسی دو روز کا قرنطینہ مکمل کرینگے اور اس کے بعد وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں، جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔

    پی ایس ایل سیزن سکس میں ویسٹ انڈیز بلے باز نے دو میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، گیل نے کراچی کنگز کے خلاف 39 جبکہ کل ہونے والے میچ میں 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • فاف ڈوپلیسی جنوبی افریقہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس، بڑا فیصلہ کرلیا

    فاف ڈوپلیسی جنوبی افریقہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس، بڑا فیصلہ کرلیا

    پورٹ الزبتھ : جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان ہے، وانڈررز میں کھیلا جانے والا انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی ٹیم کی مسلسل شکست پر افسردہ جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے عندیہ دیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا وانڈررز ٹیسٹ میرا آخری میچ ہو کیونکہ میری پرفارمنس ٹیسٹ کرکٹ میں اتنی اچھی نہیں ہے جتنی ہونی چاہیے تھی، کیریئر میں پہلے کبھی اتنا دباؤ محسوس نہیں کیا۔

    انگلینڈ کیخلاف میچ میں بد ترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے استفسار پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ممکن ہے، چوتھے ٹیسٹ کے بعد میرے پاس کافی وقت ہوگا کہ میں اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرسکوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات اچھے نہیں لیکن اس سے فرار بھی ممکن نہیں ہے، ایک وقت میں ہم بہترین ٹیم تھے، لیکن اب بہت نیچے ہیں یہ قدرت کا اصول ہے، امید ہے چیزیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاف ڈوپلیسی کا ون ڈے فارمیٹ کی کپتان سے بھی دستبردار ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے گزشتہ آٹھ ماہ سے سات ٹیسٹ میچز ہارے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی تجزیہ نگاروں کی تنقید کی زد میں ہیں۔

  • چنئی سپرکنگز کا ہوم گراؤنڈ پرجوتوں سے استقبال

    چنئی سپرکنگز کا ہوم گراؤنڈ پرجوتوں سے استقبال

    چنئی : آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپرکنگز کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے ہوم گراؤنڈ پہنچی تو تماشائیوں نے کھلاڑیوں کا جوتوں سے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپرکنگز اپنے ہوم گراؤنڈ ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے پہنچی تو اس دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

    چنئی سپرکنگزاور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ آٹھویں اوور میں تماشائیوں کی جانب سے باؤنڈری کے قریب کھڑے چنئی کے کھلاڑی رویندرا جڈیجہ اور فاف ڈوپلیسس پر جوتا پھینکا گیا۔

    پولیس اور گراؤنڈ انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر جوتے پھینکنے والے تماشائیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا جس کے بعد میچ بغیر کسی تعطل کے مکمل ہوا۔

    چنئی سپرکنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف 203 رنز کا ہدف سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پرحاصل کیا۔

    بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    خیال رہے کہ میچ سے قبل ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے گراؤنڈ کے باہر مظاہرہ کیا تھا اوراس دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    مشتعل مظاہرین نے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے 4 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں 10 اپریل سے 20 مئی تک آئی پی ایل کے سات میچ کھیلے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    دبئی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔ 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ہے، ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اب آئی سی سی کرے گا۔

    ڈوپلیسی پر میچ کے چوتھے روز مبینہ بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈوپلیسی نے دوران میچ ٹافی کے لعاب سے گیند کو چمکایا۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

    آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈوپلیسی کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کریں گے۔ تاریخ کا اعلان آئی سی سی جلد کرے گا۔ ڈوپلیسی اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔