Tag: Fahad Mustafa

  • فہد مصطفیٰ کا ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل سے متعلق دوٹوک جواب

    فہد مصطفیٰ کا ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل سے متعلق دوٹوک جواب

    پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل پر دوٹوک اعلان کیا ہے۔

    فہد مصطفیٰ ایک انتہائی کامیاب اور مشہور پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر ہیں، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دوسری بیوی، میں عبدالقادر ہوں اور دیگر شامل ہیں۔

    اداکار نے 2014 میں ٹیلی ویژن سے بریک لیا تھا جس کے بعد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کے ذریعے کامیاب واپسی کی، کبھی میں کبھی تم کا آغاز جولائی کے شروع میں ہوا تھا اور 5 نومبر کو اس کی آخری قسط نشر کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

    اور ڈرامے کا اختتام بھی خوشگوار انداز میں کرنے پر صارفین بھی خوش دکھائی دیے تھے، تاہم سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے مطالبہ کرنا شروع کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنایا جانا چاہیے جس پر اب ڈرامے کے پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    حال ہی میں انہوں نے وسیم بادامی کے کرکٹ شو ہر لمہ پرجوش میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے کبھی میں کبھی تم کے سیکوئل کے بارے میں بات کی۔

    سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں کبھی میں کبھی تم کے سیکوئل کی اجازت نہیں دوں گا، میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، یہ ایک مکمل کہانی ہے جو اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، اسے چھیڑنا زیادتی ہوگی، بعض کہانیاں وہیں رہنے دی جائیں تو بہتر ہوتا ہے اور یہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔

  • اسلام آباد میں فہد مصطفیٰ کے آؤٹ لیٹ نائن فگرز کا افتتاح

    اسلام آباد میں فہد مصطفیٰ کے آؤٹ لیٹ نائن فگرز کا افتتاح

    اسلام آباد میں نائن فگرز کے نام سے نامور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہدمصطفیٰ کے آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس میں آؤٹ لیٹ کی اوپننگ خود فہد مصطفیٰ نے کی،کیک بھی کاٹا گیا اس دوران بڑی تعداد میں شہری اور آؤٹ لیٹ ورکر موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nine Figures (@ninefigures_9f)

    اس موقعے پر بہت سی فیملیز نے اداکارہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، فہد مصطفیٰ نے کہا اسلام آباد کے بعد لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی اپنے آؤٹ لیٹ کھولیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

    واضح رہے کہ نامور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر کے آؤٹ لیٹ پر مرد و خواتین کے مغربی ملبوسات، جم ویئر، پرفیومز اور دیگر اشیا دستیاب ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Islamabadians (@islamabadians41)

    حال ہی میں مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ میں دو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    فہد مصطفیٰ کو ہاؤس آف کامنز کی جانب سے ’ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ‘ اور ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ’گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ‘ دیا گیا۔

  • فہد مصطفیٰ کے والد نے بیٹے کی کامیابی پر کیا کہا؟

    فہد مصطفیٰ کے والد نے بیٹے کی کامیابی پر کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ ان دنوں ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے ہٹ کردار مصطفیٰ کی وجہ سے مقبول ہیں۔

    فہد مصطفی تجربہ کار اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں جو سندھی انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، تاہم ان کا بیٹا قومی ہیرو بن گیا جس کا فلموں، ڈراموں اور گیم شوز پر راج ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

     اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ڈرامے کے فائنل ایپی سوڈ کے لیے ستاروں سے بھرے پریمیئر کی میزبانی کی اور جہاں ان کے فیملی میمبر نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر موجود فہد مصطفیٰ کے والد تجربہ کار اداکار صلاح الدین تنیو اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی کامیابی اور عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے۔

    صلاح الدین تنیو کا کہنا تھا کہ میں ایک خوش نصیب باپ ہوں کہ اپنے بیٹے کو اتنا کامیاب دیکھ رہا ہوں، میں نے اپنے بیٹے کا مکمل ڈرامہ دیکھا ہے ایک ایپی سوڈ بھی مس نہیں کیا۔

    اداکار فہد مصطفیٰ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پریمیئر کے موقع پر موجود لوگ اس بات کی گواہی ہیں کہ یہ ڈرامہ کتنا ہٹ ہے اور لوگوں نے کتنا زیادہ اسے پسند کیا ہے، میرا بیٹا بہت اچھا اور بڑا آرٹسٹ ہے۔

    Fahad Mustafa with his father and mother at ‘Kabhi Main Kabhi Tum’ finale at Karachi Cinema

  • فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    دبئی: معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی ایوارڈ شو میں بھارتی اداکار گووندا سے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 میں کئی پاکستانی، بھارتی اور عرب فنکاروں نے شرکت کی، پاکستان سے معروف اداکاروں ہمایوں سعید، سجل علی اور فہد مصطفیٰ نے شرکت کی۔

    بالی ووڈ اداکاروں گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، سنی لیونی، شہناز گل، نرگس فخری اور بھومی پڈنیکر نے بھی شو میں شرکت کی۔

    اس موقع پر فہد مصطفیٰ اور سجل علی کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری شروع کی۔

    فہد کا کہنا تھا کہ وہ گوندا کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کی اداکاری کا انداز اپناتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں کہ آج وہ اس اسٹیج پر کھڑے ہیں جہاں کبھی گووندا تھے۔

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ اسٹیج سے اتر کر سیدھے سامنے بیٹھے گووندا کے پاس گئے اور جھک کر ان سے ملے جس پر گووندا بھی کھڑے ہوگئے اور فہد کو گلے لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@maryam__blogs4)

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ رنویر سنگھ سے بھی ملے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔

    ایوارڈ شو میں دیگر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے بھی ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور خوب تصاویر بنوائیں۔

  • برائے مہربانی بچوں‌ کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ کی اپیل

    برائے مہربانی بچوں‌ کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ کی اپیل

    کراچی : اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے والدین سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھنے کے حوالے سے پوسٹ کی۔

    اداکار کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ سب والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک جیسی واہیات چیز سے دور رکھیں کیونکہ یہ کوئی صحت مند چیز نہیں ہے، پوری قوم ہی کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔

    فہد مصطفیٰ نے ’کچھ کام کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    خیال رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گیارہویں جماعت کا ایک طالبعلم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

    خبردار! ٹک ٹاک کے شوق نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے لی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 کمسن دوست ٹک ٹاک بنارہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے کھروٹا سیداں کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہوگیا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں چین کی بنائی ہوئی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

  • ’فہد صلاح‌الدین سے فہد مصطفیٰ تک کا سفر انجانے میں‌ طے ہوا‘

    ’فہد صلاح‌الدین سے فہد مصطفیٰ تک کا سفر انجانے میں‌ طے ہوا‘

    لاہور : شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ فہد صلاح الدین سے فہد مصطفیٰ تک کا سفر انجانے میں طے ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ انڈسٹری کے ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا پے درپے کامیاب کردار کر کے منوایا۔

    فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فہد صلاح الدین سے فہد مصطفی تک کا سفر انجانے میں ہی طے ہو گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالج میں میرا اصل نام فہد صلاح الدین ہی ہے مگر ایک ڈرامہ سیریل میں فہد کے ساتھ مصطفی کا اضافہ ہوا اور پرستار مجھے اسی نام سے پکارنے لگے۔

    فہد مصطفی نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بارے میں نہیں سوچتا تھا بلکہ میری یہی سوچ ہوتی تھی کہ میں نے ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانا ہے، قسمت مجھے شوبز میں لے آئی اور مجھے میری سوچ اور خیال سے بڑھ کر دولت اور شہرت ملی جس پر رب کی ذات کا شکر گزار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن نجی ٹی وی کے شو نے مجھے حقیقی معنوں میں فہد مصطفی بنایا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام جیتو پاکستان کی میزبانی کے فرائض انجام دینے والے فہد مصطفیٰ نے اپنا کیرئیر 2002 میں ڈرامہ سیریل ’شیشے کا محل‘ سے شروع کیا تھا جس کی ابتدائی بیس اقساط میں ان کا کردار انتہائی معمولی نوعیت کا تھا۔

    فہد سندھی ڈراموں کے اداکار صلاح الدین تنیو کے فرزند ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، جیتو پاکستان پروگرام کے انعقاد کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، جیتو پاکستان پروگرام کے انعقاد کا اعلان

    دبئی: پاکستانی اداکار اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سب سے بڑے انعامی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے متحدہ عرب امارات میں جیتو پاکستان کے  پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

    دبئی میں نمائندہ اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات بشمول دبئی میں جیتو پاکستان کے 8 پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ جیتو پاکستان گیم شو کے پروگراموں کا انعقاد ابوظہبی، شارجہ، دبئی میں کیا جائے گا جس میں صرف پاکستانیوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی، وہ حصہ لے کر انعامات جیت سکتے ہیں۔

    ’متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں ہم 8 پروگراموں کا انعقاد عوامی خواہشات کے مطابق کرنے جارہے ہیں، جس میں انٹرٹینمنٹ، انعامات کی بھرمار ہوگی اور حصہ لینے والے شرکاء سونا، گاڑی سمیت دیگر قیمتی تحائف جیت سکیں گے‘۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان کو ناظرین بہت پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس اس شو کو ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ دیکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

    جیتو پاکستان میں مختلف مزاحیہ کردار کرنے پر بھی خوش قسمتوں کو واشنگ مشین، مائیکرویوز اور موٹر سائیکل سمیت گاڑی و پچاس تولہ سونا انعام میں دیا جاتا ہے جبکہ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دینے پر حاضرین کو عمرے کا ٹکٹ، موبائل فون سمیت دیگر تحائف دیے جاتے ہیں۔

  • سال 2018: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانوں‌ میں‌ شامل

    سال 2018: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانوں‌ میں‌ شامل

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ  پیش کش جوانی پھر نئی آنی 2 کا گانا یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی ویڈیوز میں‌ شامل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر سال 2018 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی جس میں جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا  ’آیا لاڑئیے‘ بھی شامل ہے۔

    فہد مصطفیٰ اور  ماوراحسین پر فلمائے گئے گانے کو اب تک 73 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کو جاری ہونے والے نغمے کو 69 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔

    یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی ویڈیوز میں ’آیا لاڑیے‘ ساتویں جبکہ آئی ایس پی آر کا نغمہ 5ویں نمبر پر رہا۔

    اسی طرح پنجابی بالی ووڈ فلم کے گانے وے تو لانگ میں الائچی سرفہرست رہا جبکہ عاطف اسلم کا ’دیکھتے دیکھتے‘ تیسرے، کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ چوتھے، پشتو گلوکارہ گل پانرا کا گانا چھٹے، کوک اسٹوڈیوز سیزن 11 کا ملنگ اور ندیم سرور کا نوحہ سب سے زیادہ بار سرچ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز کی گئی تھی جس نے ملکی تاریخ میں نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم بن کر ابھری تھی۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

    فلم کے سیکوئل میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ندیم بیگ نے ہدایت کاری سے امور سرانجام دیے۔

  • فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش مردوں کی فہرست کے لیے نامزد

    فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش مردوں کی فہرست کے لیے نامزد

    کراچی: پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 پُر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیے نامزد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ کی پُر کشش شخصیت اور خوب صورتی کی دنیا معترف ہے، اب انھیں ایک بین الاقوامی مقابلے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    پُر اعتماد اور خوب صور ت مسکراہٹ سے ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے با صلاحیت اداکار فہد مصطفیٰ دنیا کے 100 موسٹ ہینڈ سم مین فہرست 2018 کے لیے نامزد ہو ئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سال 2018 کے دنیا کے 100 پُر کشش ترین مردوں اور خوب صورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فہد مصطفیٰ کا نام بھی شامل ہے۔

    100 موسٹ ہینڈ سم مین فہرست 2018 میں پاکستانی اداکار اور ماڈل عماد عرفانی، اداکار عمران عباس اور اداکار، ماڈل، سنگر فواد خان نے بھی اپنے پُر کشش چہروں کے باعث جگہ بنا لی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد


    دنیا کے سو پُر کشش مردوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے اداکار ریتھک روشن، شاہد کپور اور ورون دھون کے علاوہ ہالی ووڈ کے مشہور چہرے ٹام کروز اور دی راک کے نام سے مشہور ڈوین جانسن بھی شامل ہیں۔

  • جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

    جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

    کراچی: عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سحر ختم نہیں ہوسکا اور صرف 18 دن میں شائقین کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کوپہنچی۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم نے 53 کروڑ کا کاروبار کر کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    فلم نے  20 دنوں میں باکس آفس پر مزید 53 کروڑ 45 لاکھ کا بزنس کیا اور ملکی تاریخ کی پہلی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔

    پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی جوانی پھر نہیں آنی 2 نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور 15 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ملکی سطح پر فلم نے اب تک 38 کروڑ 35 لاکھ کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔

    Image may contain: 4 people, people smiling, text

    جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے ابتدائی 2 روز میں 10 کروڑ سے زائد جبکہ 18 روز میں 50 کروڑ کا بزنس کر کے مختصر عرصے میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، یہ ریکارڈ اب تک کسی فلم کے پاس نہیں تھا۔

    ویڈیو دیکھیں: ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔